نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    امریکہ میں کورونا وائرس

    Paranoia level over NINE THOUSAND!!!
  2. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    اچھا حل نکالا ہے جی۔ استحصال کرنے والوں کو قابو نہ کرو۔ عورت کے ہاتھ مضبوط نہ کرو کہ استحصال کرنے والوں کا گریبان پکڑ سکے۔ الٹا ان استحصال کرنے والوں کو بہانے کے طور پر استعمال کر تے ہوئے عورت کو مزید پابند کر کے اس کا مزید استحصال کرو، اور اس کو مزید کمزور بناؤ تاکہ وہ ایک با عزت اور خود مختار...
  3. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    ۱۔ جب تک آپ تخصیص نہیں کرتے کہ کن کن نظریات کی بات کر رہے ہیں، اس سوال کا جواب دینا ممکن نہیں۔ ۲۔ زیادہ اہم نکتہ جس سے آپ توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ اپنے ساتھ اختلاف کرنے والوں کے لیے دہریوں کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے دہریہ ہونے یا نہ ہونے کا انحصار اس بات ہر ہے کہ وہ خدا پر یقین...
  4. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    چلیں آپ اپنی ذاتی رائے بتا دیں کہ عورت کے ملازمت کرنے کے موضوع پر آپ کی مجوزہ بے جا پابندیوں سے اختلاف کیسے کسی کو دہریہ بنا دیتا ہے؟ Exhibit A Exhibit B Exhibit C Exhibit D اگر آپ حسب عادت چلتے رہے تو مجھے خدشہ ہے کہ میرے پاس ان exhibits کو لیبل کرنے کے لیے حروف تہجی ختم ہو جائیں گے۔
  5. محمد سعد

    امریکہ میں کورونا وائرس

    تجربہ کر لینےمیں حرج نہیں کہ جب حجت تمام کر دی جائے تو کیا رد عمل آتا ہے۔ کیا سچ کو قبول کیا جاتا ہے یا اسی شدت کے ساتھ ایک جھوٹ کے منبع سے چپکے رہا جاتا ہے؟
  6. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    حقیقت ٹی وی کی طرح؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
  7. محمد سعد

    امریکہ میں کورونا وائرس

    آپ مجھے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ نے موجود مریضوں کا سوال پوچھنے کے لیے ایک ایسی ویڈیو سے استدلال کیا جو نہ صرف مریضوں کی موجودہ تعداد کے بجائے اموات کے مستقبل کے تخمینے کے بارے میں تھی (جو کہ، اگر آپ کو پراسیس کرنے میں دشواری ہو رہی ہو، تو یہ دونوں بہت ہی مختلف چیزیں ہیں) بلکہ دانستہ جھوٹ اور...
  8. محمد سعد

    امریکہ میں کورونا وائرس

    ٹھیک ہے جناب۔ آپ کی خواہش پوری کیے دیتے ہیں۔ فی الحال ایک ہی ویڈیو سے ابتداء کرتا ہوں چونکہ ایک وقت میں اتنی زیادہ بد دیانتی برداشت نہیں کر پاتا کہ حقیقت ٹی وی کی دو ویڈیوز جھیل جاؤں۔ یہ جو ویڈیو آپ نے شئیر کی ہے۔ یہ جس خبر کا حوالہ دے رہا ہے، وہ یہ ہے۔...
  9. محمد سعد

    امریکہ میں کورونا وائرس

    اس کا جواب جملے کے پہلے لفظ یعنی ٹرمپ میں ہے۔ یہ ایک ایسا لفظ ہے کہ کوزے میں دریا کو بند کر دیتا ہے۔
  10. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    فرسودہ مائینڈ سیٹ کو فرسودہ ہی کہیں گے خواہ بزنس خراب ہونے پر چیخنے والوں کو لاکھ برا لگے۔ اپنی ذاتی رائے کو خدائی حکم کا درجہ دیتے ہوئے اس سے اختلاف کرنے والوں پر دہریت کے الزام لگائیں گے تو فرسودہ کا لفظ تو ایسی سوچ کے لیے نہایت کم درجے کا ہے۔
  11. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    کمال کرتے ہو جناب۔ دعویٰ آپ کرو، ثبوت میں جا کے ڈھونڈوں۔ کبھی برڈن آف پروف کے تصور کے بارے میں کچھ سنا ہے؟
  12. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    کچھ لوگوں کے لیے یہ قبول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ اسلام ان کی ذات کا نام نہیں ہے۔
  13. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    ذرا وضاحت بھی کر دیں کہ اس گفتگو میں آپ کے مخاطبین میں سے کون پہلے سے دہریے ہیں اور سر عام ببانگ دہل اس کا اعلان کرتے ہیں۔ کیا آپ کچھ مثالیں دے سکتے ہیں جہاں انہوں نے ایسا کچھ اعلان کیا ہو؟ یا یہ وہی فرسودہ مائینڈ سیٹ ہے کہ جہاں کسی نے آپ کی ذاتی رائے کو اس کی جگہ پر ہی رکھا اور اسے ذاتی رائے کے...
  14. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ آیا قرآن مجید ایک آسان کتاب ہے جسے کوئی بھی انسان پڑھ کر خدا کے پیغام کو جان سکتا ہے یا ایک مشکل کتاب ہے جسے سمجھنا عام انسان کے لیے ممکن ہی نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ضرورت کے حساب سے اس کے خواص بدل لیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے اوپر منحصر رکھنے اور گلشن کا...
  15. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    جاننا تو چاہوں گا لیکن اب تک کی گفتگو سے یہی معلوم ہو رہا ہے کہ ایسا کچھ سیکھنے کے لیے آپ اور سید عمران صاحب غلط استاد ثابت ہوں گے، معذرت کے ساتھ۔
  16. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    اگر انسان اپنی مرضی سے ایک مستحسن کام بھی نہ کر سکے تو اسے میرے خیال میں غلامی ہی کہتے ہیں۔ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے مطابق اسلام میں عورت ایک مکمل انسان نہیں بلکہ ایک پیدائشی غلام ہے؟
  17. محمد سعد

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    جتنی آسانی سے یہاں کسی پر دہریے یا ق۔۔۔۔۔۔ کا لیبل لگتا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ بھی خطرے میں نظر آتے ہیں۔ :p
Top