نتائج تلاش

  1. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: مضمون پڑھنے کا شکریہ۔ میں نے پہلے ہی معذرت کر دی تھی کہ فی الحال میرے لیے مضمون کو ترجمہ کرنا بہت مشکل ہے۔ ہاں ایک دو مہینے بعد دلجمعی سے یہ کام کیا جائے گا۔ میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا شاہد بھائی۔ میری نظر میں زبان کے نام کی بہت اہمیت ہے اور اسی لیے میں نے اس موضوع پر اتنی سمع...
  2. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    دوستو؛ میں اپنے مضامین کے سلسلے کہ پہلی قسط کا لنک پیش کر رہا ہوں۔ http://zaffsyed.googlepages.com/urduhaijiskaanaam انگریزی کی معذرت لیکن اسے اردو میں منتقل کرنے کے میں کئی ہفتے لگ جائیں گے (امتحانات بھی سر پر کھڑے ہیں :( دوستوں‌سے گزارش ہے کہ اسے پڑھ کر اگر ذہن میں کوئی سوال...
  3. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    نبیل صاحب: اس سلسلے کونئی لڑی میں منتقل کرنے کا شکریہ۔ میں اپنی کتاب کا ایک باب یہاں پیش کر سکتا ہوں جس میں اردو زبان کے ارتقا پر بات کی گئی ہے، ‌لیکن اڑچن یہ ہے کہ کتاب انگریزی میں‌ہے اور اردو میں اس کو ترجمہ کرتے کرتے کافی وقت لگ جائے گا۔ انگریزی میں‌کیوں ہے؟ دراصل کتاب میں شامل مضامین بعض...
  4. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    نبیل بھائی: تحریرکی پسندیدگی کا شکریہ۔ کیا ہی اچھا ہواگر آپ تھوڑی زحمت فرما کر اس جرمن ماہرِ‌لسانیات کے مضمون کے چیدہ چیدہ نکات فراہم کردیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم حوالہ ہی عنایت فرما دیں (میں لائبریری آف کانگرس سے بیس منٹ پیدل کی دوری پر رہتا ہوں :D )۔ آداب عرض ہے، زیف
  5. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    جناب محب صاحب: کیا ہی اچھا ہو کہ اگر آپ ایک نئی لڑی شروع کر دیں (موجودہ لڑی تو شیطان کی آنت کی طرح گنجلک ہوتی چلی جا رہی ہے! :D ) جس میں اردو کی لسانی تاریخ پر تھوڑی بات ہو جائے۔ اس خاک نشیں نے بھی اس موضوع پر بہت صفحے کالے کیے ہیں۔ بلکہ ایک کتاب کا مسودہ پڑا ہوا ہے ، بس ذرا کشاکشِ غمِ...
  6. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    (انتباہ: طویل اور خشک تحریر) دوستو، آداب: شاہد بھائی نے ماضی پرستی کی بات کی ہےاور آج پر زور دینے کی تلقین کی ہے۔ میری ان سے گذارش ہے کہ حضور، ماضی سے سبق نہ سیکھنے والوں کو آج بھی بھول جاتاہے۔ جس درخت کی جڑیں زمین میں گہری نہ پھیلی ہوں، وہ ہواکے معمولی جھونکے سے گر جاتا ہے۔ حال ہمیشہ...
  7. ز

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    شاہد بھائی: آپ کے علم میں‌ہو گا کہ 1857 سے قبل برصغیر کی علمی، ادبی اور سرکاری زبان فارسی تھی۔ نہ صرف مسلمان بلکہ مرہٹہ ہندوؤں اور رنجیت سنگھ کی درباری زبان فارسی ہی تھی۔ (برسبیلِ تذکرہ، دلچسپ بات ہے کہ پنڈت نہرو کے شادی کارڈ فارسی زبان میں شائع ہوئے تھے!) لیکن پھر انگریزوں نے بہ یک جنبشِ...
  8. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    جناب محب صاحب: آپ نے درست فرمایا، دوسرے مصرعے میں میں نے لکھنا بھول گیا تھا۔ ظاہر ہے میر بے وزن شعر تو لکھنے سے رہے۔ آپ نے بہت عمدہ واقعہ سنایا۔ یہ مولانا آزاد نے اپنی شہرہ آفاق کتاب آب حیات میں نقل کیا ہے۔ ویسے، بائی دا وے، تقطیع میں خیال کی ی ظاہر کی جا سکتی ہے اور وہ یوں کہ اگرخیال...
  9. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    ارے محب صاحب: شعر کیوںبدل ڈالا؟ کیا میر کی تخلیق نہ ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت کم ہو گئی تھی؟ خیر، آپ کی مرضی۔ ویسے میر نے اس سے ملتا جلتا شعر کہا ہوا ہے: پھر نہ دیکھا کچھ بجزیک شعلہٴ پر پیچ و تاب شمع تک ہم بھی دیکھا تھا کہ پروانہ گیا نئیں؟ تو چلیے فارسی کے عظیم شاعر مرزا عبدالقادر...
  10. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    جناب شمشاد صاحب: حضور، ظرف نگاہی کا مطلب کیا ہے یہ تو مجھے معلوم نہیں‌ہے، البتہ ژرف کا مطلب گہرائی یا وسعت ہوتا ہے، اور میں نے ژرف نگاہی انہی معنی میں استعمال کیا تھا۔ --- زیف
  11. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    قیصرانی صاحب: آپ کی ژرف نگاہی قابلِ داد ہے۔ لیکن یقین جانیں کہ تینوں دارلخلافوں (کچھ عرصہ لندن کی خاک بھی چھانی ہے) میں‌رہ کر بھی ان ملکوں‌کی داخلہ یا خارجہ پالیسی میں خاکسار کا کوئی ہاتھ نہیں‌ہے۔ جاتے جاتے آپ سے ایک سوال: یہ فرمائیے گا کہ مرا ہوا ہاتھی تو سوا لاکھ کا ہوتا ہے، آج کل...
  12. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے خاکسار کی اس محفل میں پذیرائی کی۔ ویسے میں اتنا بھی "مبتدی" نہیں‌ہوں جتنا اس بزم کے کرتا دھرتاؤں نے بنا ڈالا ہے۔ مطلب یہ کہ کافی عرصے سے یہاں لکھ رہا ہوں لیکن وہ کیا ہے کہ خطوط کی تعداد فی الحال ذرا کم ہے۔ تعارف کا پوچھتے ہیں تو عرض ہے کہ پاکستان میں‌اسلام...
  13. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    جناب محب صاحب: حضرت علی کا قول ہے کہ بات دیکھو، بات کرنے والے کو مت دیکھو! تو حضور، شاعر چاہے میر ہو یا برق دہلوی، شعر تواچھا ہے نا۔ سو لکھیے اور درست نام سے لکھیے کہ شعر کی غلط نام سے منسوبی میر اور برق دونوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ویسے آپ کی دلجوئی کے لیے شکیل عادل زادہ کا ایک قول بھی...
  14. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    جناب محب صاحب: آپ نے سند دیکھنے کی بات کی ہے توعرض ہے کہ میر کی کلیات دیکھ لیجیے۔ اگراس میں یہ شعر مل جائے تویقین جانیے، تہلکہ مچ جائے گا۔ اور اگر مہاراجہ برق کا حوالہ چاہیے تو تابش دہلوی کی کتاب باز دید ملاحظہ کیجیے۔ اس میں انہوں نے تفصیل سےاس مشاعرے کا ذکر کیا ہے جس میں مہاراجہ نے...
  15. ز

    تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

    بے وقت کی راگنی (یعنی آف ٹاپک) بخدمتِ جناب محب علوی صاحب: حضور اگر برا نہ منائیں تو عرض کروں کہ آپ کے قندِمکررشعر (وہ آئے بزم میں۔۔۔) میں کئی اغلاط ہیں: پہلی بات تو یہ کہ پہلے مصرعے میں میر کے بعد ہم حشو (redundant) ہے۔ یعنی اس کو رکھنے سے مصرعہ وزن سے گر جاتا ہے۔ دوسری (اور اتنی ہی اہم...
  16. ز

    دیوانِ غالب ۔۔۔ تماشا میرے آگے

    کلامِ غالب کو مرتب کرنےکی کوشش پر میری طرف سے مبارکباد! بارے ایک دو باتیں کلام کے استسناد کی بابت ہو جائیں۔ عرض ہے کہ اس سلسلے میں‌مولاناامتیاز علی عرشی کے مرتب کردہ “نسخہ عرشی“ کو سب سے مستند مانا جاتا ہے۔ اس نسخے کو مجلسِ ترقیِ ادب لاہورنے شائع کیا ہے اور یہ آسانی سے دستیاب ہے۔اس کے تین حصے...
  17. ز

    گیان دیوی کے معبد میں دو گھنٹے

    اررر۔ غلطی کی معذرت! انٹرنیٹ پر دیوان کا انگریزی ترجمہ مجھے بھی نہیں ملا۔ میں ‌نے گوئٹے کے “فاؤسٹ“ اور“ورتھرکی داستانِ محبت“کے اردو ترجمے دیکھے ہیں۔ جس کی بنا پراندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ “دیوان“ کا بھی ضروراردو میں ترجمہ ہوا ہو گا۔ پیامِ مشرق allamaiqbal.com پر موجود ہے۔ --- زیف‌
  18. ز

    گیان دیوی کے معبد میں دو گھنٹے

    جی نبیل صاحب، اگر آپ گوئٹے کے دیوان کا دیباچہ عنایت کردیں‌تو کیا ہی بات ہو گی۔ آپ نے بجا ارشاد فرمایا کہ اقبال نے “پیامِ مشرق“ گوئٹے کے اسی دیوان کے زیرِ اثر لکھی تھی۔ اقبال گوئٹے کے بڑے مداح ‌تھےاور ان کے کلام میں‌کئی جگہ گوئٹے کا ذکر ملتا ہے۔ ایک مقام پر وہ غالب کو گوئٹے کا “ہم نشیں“ قرار...
  19. ز

    گیان دیوی کے معبد میں دو گھنٹے

    جناب نبیل صاحب: جی ہاں، ان ملکوں میں‌شاندار کتب خانے دیکھ کر ان کی ترقی کا ‘راز‘ کچھ کچھ سمجھ میں‌آتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں جو حال ہے، وہ قابلِِ بیان نہیں ہے۔ آپ کی بیان کردہ لائبریری غالبا ً جرمنی میں‌ہے۔آپ جانتے ہی ہوں‌گے کہ جرمن ویسے بھی فارسی ادب و شعر سے بڑا لگاؤ رکھتے ہیں۔مشہور فلسفی...
  20. ز

    گیان دیوی کے معبد میں دو گھنٹے

    گیان دیوی کے معبدمیں دو گھنٹے امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جب آپ کانگرس کے بلند و بالا گنبد والے ایوان کےوسیع سبزہ زاروں کو عبور کر کے عمارت کے عقب میں پہنچ جاتے ہیں تو اپنے آپ کوسنگ مر مر سےتعمیر کردہ ایک عمارت کے روبرو پاتے ہیں جس کا گنبد کیپیٹل کےگنبد سے تو چھوٹا ہے لیکن اس کے بام و...
Top