بدر بھائی اب تو آپ کے فرار کے سارے راستے مسدود ھو چکے ہیں ۔اور نائب صدر کی سیٹ آپ کا بےچینی اور بے صبری سے منتظر ھے۔ آیئے اور اپنی سیٹ سنبھالیئے تاکہ اگلی کاروائی شروع کی جا سکے۔
عسکری بھائی ذرا وضاحت فرما کر اس دل ناتواں کو سکون کی ڈھارس دیجئے کہ آپ کا ( برات ) سے کیا مطلب ھے ،کیونکہ کچھ نا عاقبت اندیش اس برات کو ڈھول باجے والی برات سمجھ کر آپ کے خلاف استمال کر کے آپ کو خانہ جنگی میں مبتلا کروا سکتے ہیں۔
جی جناب نمبر542 (ایسے لگ رہا ھے جیسے قیدی نمبر ہو ۔ پر پھر بھی اچھا ہے کیونکہ ایک شادی شدہ بھی تو قیدی کی مانند ہوتا ہے۔) جو ثابت کردے کہ وہ سب سے زیادہ متاثر ہے ،اس کو صدر بنا دیا جائے گا متفقہ طور پر۔۔۔؛
کیا خوب زمانہ ھے ۔جو بندہ با بانگ دہل یہ اعتراف کر رہا ہے کہ میں ناقص ھوں میں ناقص ھوں ،ادھر ہمارے ملک میں اسے بھی ڈاکٹری کا پروانہ مل جاتا ھے ،یا اللہ ہمارے حال پر رحم کرنا ۔(صاحب برا نہیں ماننا یہ سب صرف مزاح تھا) ۔بہرحال آپ کو دل کی اتھا گہرایئوں سے اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دیر آید درست آید ؛ہم اپنے پڑوسی بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمید کہتے ہیں۔ اور امید واثق ھے کہ آپ ہمارے اس فورم میں آ کر چنداں خوشی محسوس کریں گے۔اور یہ فورم بہت سے دوستوں کی تراش خراش کر کے ان کو ایک باوقار روپ دے چکا ہے۔