نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    غیر سے ہنستا ہے جاناں میرا دیو سے خوش ہے سلیماں میرا کون ہو جامہ دری کا مانع؟ ہاتھ میرا ہے، گریباں میرا کیا بنایا ہے بتوں نے مجھ کو نام رکھا ہے "مسلماں" میرا بوسہ دے کر وہ صبا کہتی ہے " یاد رکھئے گا یہ احساں میرا "
  2. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    دیکھئے آج وہ تشریف کہاں فرمائیں؟ ہم سے وعدہ ہے جدا، غیر سے اقرار جدا ساتھ چھوڑوں میں تمہارا، یہ نہیں ممکن ہے خیر مانگو، کہیں ہوتے ہیں وفادار جدا؟
  3. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    سرکش کوئی ہو کر کبھی برپا نہیں ہوتا انجام برے کام کا اچھا نہیں ہوتا معدوم ہوئے جاتے ہیں ہم فکر کے مارے مضموں کمرِ یار کا پیدا نہیں ہوتا گردش سے زمانہ کبھی خالی نہیں رہتا کس دن تہہ و بالا یہ ہنڈولا نہیں ہوتا کس طرح سے، ہم جان فدا کرتے ہیں تم پر یہ دل نہیں ہوتا، یہ کلیجا نہیں ہوتا
  4. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    بچ کر کہاں میں ان کی نظر سے نکل گیا اک تیر تھا کہ صاف جگر سے نکل گیا خود رفتگی سے چشمِ حقیقت جو وا ہوئی دروازہ کھل گیا تو میں گھر سے نکل گیا رونے سے ہجرِ یار میں تسکین ہو گئ دل کا بخار، دیدہء تر سے نکل گیا جوبن سے ڈھل چلے ہیں کہاں اب لٹک کی چال وہ پیچ، ان کے موئے کمر سے، نکل گیا
  5. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    عازمِ دشتِ جنوں ہو کے میں گھر سے اُٹھا پھر بہار آئی، قدم پھر نئے سر سے اُٹھا عمر بھر دل نہ مرا یار کے گھر سے اٹھا بیٹھا دیوار کے نیچے جو میں در سے اٹھا ہم نشیں ملکِ عدم کو گئے میلے کی طرح جا کے پہنچا وہیں جو یار ادھر سے اٹھا
  6. نوید صادق

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    آپ جو چاہے سمجھ لیں۔ غالب اتنا بڑا شاعر ہے کہ اس پر کئی مباحث بیک وقت شروع کئے جا سکتے ہیں۔ اور مجھے تو خوشی ہے کہ یہاں ایسے عظیم انسان پر بات ہو رہی ہے۔ اختلافات نئے علوم/ایجاد کو راہ دیتے ہیںِ۔ اچھا ہے کہ بات چلتی رہے۔ سو میں دونوں فریقوں کے ساتھ ہوں اور دونوں کے خلاف۔
  7. نوید صادق

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    بھائی! مجھے تو ایک مصری بھی ایسا ملا جو غالب کی شاعری سے بخوبی آگاہ تھا۔ اچھا آپ ایک بات بتائیں ۔ اس وقت امریکہ میں سب میں اعلیٰ شاعر کون ہے۔ مجھے بھی نہیں معلوم کیوں کہ میں اردو ہوں۔ اور اردو سے آگاہی رکھتا ہوں۔
  8. نوید صادق

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    سلسلہ تو عمدہ ہے۔ میری آج ہی اس پر نظر پڑی ہے۔ لیکن مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ آپ غالب کی شاعری سے عشق کو کیوں نکال باہر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔ اور ایک مکمل آدمی اگر ایک مکمل شاعر ہے تو اس کے ہاں سب کچھ ہو گا۔عشق، مظاہرِ فطرت، مشاہدہء حق، نفسیاتی و معاشرتی و سماجی مسائل۔ اور...
  9. نوید صادق

    اتنا بھی آسان نہیں

    اصل میں یوں ہے کہ آپ کی یہ غزل کم از کم مجھے تو اچھی نہیں لگی۔ مغل صاحب نے بجا فرمایا کہ اسے مشقِ سخن سمجھا جائے۔ ویسے انور شعور کے تو مجموعہ کلام کا نام ہی مشقِ سخن ہے۔ مشق کی ضرورت بہرحال آپ کو ہے اور بہت شدت سے ہے۔ برا نہیں منانا۔ اور ہاں کم از کم مجھے استادوں کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔...
  10. نوید صادق

    اتنا بھی آسان نہیں

    خرم ! اس زمین میں کم از کم دو سو اشعار کہو، پھر دیکھیں گے۔
  11. نوید صادق

    شاعر ہے انسان نہیں ہے

    یہ تو ہم شغل و شغلی لگے ہوئے ہیں۔
  12. نوید صادق

    یہ شرک ہے تصّورِ حسن وجمال میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین شاہ تاجی

    کیا ہوا؟؟ کیسا حادثہ؟؟ سب خیر تو ہے نا؟؟
  13. نوید صادق

    شاعر ہے انسان نہیں ہے

    آنکھیں ویراں، دل ہے بنجر ہاتھوں میں قرآن نہیں ہے کہہ لو غزلیں، نظمیں، بھیا! اچھا شعر آسان نہیں ہے
  14. نوید صادق

    شاعر ہے انسان نہیں ہے

    مغل صاحب !! لیکن اتنی دور بیٹھے آپ نے کیسے جان لیا۔
  15. نوید صادق

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا - پرویز اختر

    اعجاز بھائی!! گو کہ یہ کتاپ پہلے ہی لائبریری میں موجود ہے لیکن یہاں پسندیدہ کلام کے زمرے میں اسے پھر بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ یہاں غزلیں رکھی جائیں اور ان پر ملاکھڑہ بھی ہو۔
  16. نوید صادق

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا - پرویز اختر

    مغل بھیا/اعجاز بھائی!! دو روز قبل فرخ بھائی میرے گھر تشریف لائے تھے۔ ہم دونوں اس بات کے حق میں ہیں کہ کلام پسندیدہ کے زمرے میں ہو کہ اپنے والا، اس پر مفاہیم کے حوالہ سے ضرور بات ہونا چاہئے۔ کیا خیال ہے آپ بڑوں کا۔ مثال کی طور پر اسی غزل کو لے لیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس کے مفہوم پر غور کریں۔ اس...
  17. نوید صادق

    یہ شرک ہے تصّورِ حسن وجمال میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین شاہ تاجی

    ابھی تو خود خرم کو بھی نہیں پتا نہیں کہ و ہ کیا کر رہا ہے۔
  18. نوید صادق

    اسی لیے تو ہر اک ہم زبان اُس کا تھا - پرویز اختر

    پرویز اختر کے ہاں ایک چیز جو اسے بہت نمایاں کرتی ہے، عام شاعری سے گریزاں موضوعات ہیں۔ آپ پرویز کی کوئی سی بھی غزل اٹھا کر دیکھ لیں، آپ کو اس میں شگفتگی ملے گی، تازگی ملے گی۔ اس غزل میں ہی دیکھ لیں ایک اچھوتا شعر ہے، دیواریں کالی کرنے پر تو آپ کو بہت سے اشعار مل جائیں گے لیکن اس شعر میں مالک...
  19. نوید صادق

    بحر خفیف

    اعجاز بھائی! کہنے کو تو یہ ٹھیک ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو اگر ایک مصرعہ (اولیٰ یا ثانی) میں سے بھی نکل جائے۔ کیا خیال ہے؟؟ "سو" زائد ہے پہلے مصرعہ میں "چاہو" کا "ہو" اسے بے وزن کر رہا ہے۔ دوسرا مصرعہ وزن میں ٹھیک ہے لیکن جیسا کہ اعجاز بھائی کہہ چکے ہیں، "تو" بھی زائد ہے۔ راجا بھائی ایک بات یاد...
Top