نتائج تلاش

  1. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا مصطفی زیدی

    جی یوں ہے کہ سانحہ کربلا پر ایک آدھ نظم تو موجود ہے ان کی ،اور ان کی شاعری میں کربلا کے استعارے بھی مل جاتے ہیں،لیکن کوئ مکمل مرثیہ میرے ناقص علم میں نہیں ہے،کہیں غیر مطبوعہ کلام میں ہوں تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔
  2. علی فاروقی

    عدیم ہاشمی راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عدیم ہاشمی

    پسند کرنے کا شکریہ ،خوشی، اور آپ کی پوسٹ کا انتظار ہے۔
  3. علی فاروقی

    چاول کی فصل

    جی بالکل یہ لوگ سیاحت کے فروغ کے لیے عجیب عجیب کام کر رہے ہیں،سیاحت کے فروغ کے لیے کام تو پاکستان میں بھی بہت ہو رہا ہے،مگر یہا ں کی حکومتیں خوبصورت کھیت نہیں ،بلکہ نئے موہنجو داڑو بنانے پر یقین رکھتی ہیں
  4. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی افتاد مصطفی زیدی

    اے آتشِ تبسم و اے شبنمِ جمال خاموش آنسووں کی طرح جل رہے ہیں ہم تجھ کو خبر نہ ہو گی کہ دانش کے باوجود برسوں تیری خیال میں پاگل رہے ہیں ہم ہر بزمِ رنگ و رقص میں شرکت کے ساتھ ساتھ تنہا رہے ہیں اور سرِ مقتل رہے ہیں ہم دیکھا ہے تونے ہم کو بہاراں کے روپ میں مجروح قافلے کی طرح چل رہے ہیں ہم سب...
  5. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا مصطفی زیدی

    اب جی حدودِ سود و زیاں سے گزر گیا اچھا وہی رہا جو جوانی میں مر گیا پلکوں پہ آکے رک سی گئ تھی ہر ایک موج کل رو لیے تو آنکھ سے دریا اتر گیا شامِ وطن کچھ اپنے شہیدوں کا ذکر کر جن کے لہو سے صبح کا چہرہ نکھر گیا آکر بہار کو تو جو کرنا تھا کر گئ...
  6. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی جب ہوا شب کو بدلتی ہوئی پہلو آئی ۔ مصطفیٰ زیدی

    جب ہوا شب کو بدلتی ہوئ پہلو آئ مصطفی زیدی جب ہوا شب کو بدلتی ہوئ پہلو آئ مدتوں اپنے بدن سے تیری خوشبو آئ میرے مکتوب کی تقدیر کے اشکوں سے دُھلا میرِی آواز کی قسمت کہ تجھے چھو آئ اپنے سینے پہ لِیے پھرتی ہیں ہر شخص کا بوجھ اب تو ان راہ گزاروں میں میری خو آئ...
  7. علی فاروقی

    عدیم ہاشمی راحت جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عدیم ہاشمی

    راحتِ جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے عدیم ہاشمی راحتِ جاں سے تو یہ دل کا وبال اچھا ہے اُس نے پوچھا تو ہے اتنا ترا حال اچھا ہے ماہ اچھا ہے بہت ہی نہ یہ سال اچھا ہے پھر بھی ہر ایک سے کہتا ہوں کہ حال اچھا ہے تِرے آنے سے کوئ ہوش رہے یا نہ رہے اب تلک تو تیرے بیمار کا حال اچھا ہے یہ بھی...
  8. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ مصطفی زیدی

    جی ابھی کچھ زیادہ مواد نہیں ہے ٹائپ کیا ہوا،کوشش کر رہا ہوں کہ پوری پوری کتاب ٹائپ کر لوں۔اسکینر میرے پاس ہے نہیں ،ورنہ میں خود ہی کم از کم پی،ڈی ،ایف بنا کر ہی اپ لوڈ کردیتا۔بہر حال بندہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہے۔
  9. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی ایک شام،،،،، مصطفی زیدی

    بہت شکریہ غلطی کی نشاندہی کا،میں نے عنوان درست کر دیا ہے۔فونٹک کی بورڈ سے یہ غلطی اکثر ہو جاتی ہے۔
  10. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ مصطفی زیدی

    جی مصطفی زیدی میرے پسندیدہ شاعر ہیں،اور ان کا تقریبا" تمام کلام میرے پاس موجود ہے۔انشااللہ پوسٹ کرتا رہوں گا۔پسند کرنے کا شکریہ
  11. علی فاروقی

    ایک کتاب اپنائیں

    یہ بھی تو دیکھیں ان کی لایبریری میں جن موضوعات کی کتابیں ہیں ،ان کو بچانا جان بچانے سے کہیں زیادہ بڑا فریضہ ہے،آخر ایسا ذخیرہ اکھٹا کرنے میں بھی تو جان کھپانی پڑتی ہے۔
  12. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ مصطفی زیدی

    غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ پہنچے سرِ صلیب فقط بے نشان لوگ اخلاقیاتِ عشق میں شامل ہے یہ نیاز ہم ورنہ عادتا" ہیں بہت خود گمان لوگ چھوٹی سی اک شراب کی دکان کی طرف گھر سے چلے ہیں سن کے عشاء کی اذان لوگ دل اک دیارِ رونق وَرم ہے لٹا ہوا گزرے اس طرف سے کئ مہربان لوگ اے دل انہی کے طرزِ...
  13. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی ایک شام،،،،، مصطفی زیدی

    ایک شام یو ں تو لمحوں کے اس تسلسل میں اب سے پہلے بھی عمر کٹتی تھی موم بتی کی روشنی میں نظر حافظے کے ورق الٹتی تھی ریت کے سوگوار ٹیلوں پر چاندنی رات بھر بھٹکتی تھی آج لیکن تھکے ہوے دل پر جسم کا تار تار بھاری ہے شام کی دم بخود ہواوں پر صبح کا انتظار بھاری ہے مقبروں سے اٹھی ہوئ...
  14. علی فاروقی

    ولی دکنی میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہورہا ہوں - ولی دکنی

    پرانی اردو کا بھی اپنا ہی ایک مزہ ہے، بہت شکریہ شییر کرنے کا،
  15. علی فاروقی

    حبیب جالب یہ وزیرانِ کرام،، حبیب جالب

    کوئ ممنونِ فرنگی ،کوئ ڈالر کا غلام دھڑکنیں محکوم ان کی لب پہ آزادی کانام ان کو کیا معلوم کس حالت میں رہتے ہیں عوام یہ وزیرانِ کرام ان کو فرصت ہے بہت اونچے امیروں کے لیے ان کے ٹیلیفون قائم ہیں سفیروں کے لیے وقت ان کے پاس کب ہے ہم فقیروں کے لیے چھو نہیں سکتے انہیں ہم ان کا اونچا ہے مقام یہ...
  16. علی فاروقی

    حبیب جالب بھلا بھی دے اسے جو بات ہو گئ پیارے۔۔ حبیب جالب

    بھلا بھی دے اسے جو بات ہو گئ پیارے نئے چراغ جلا رات ہو گئ پیارے تِری نگاہِ پشیماں کو کیسے دیکھو ں گا کبھی جو تجھ سے ملاقات ہو گئ پیارے نہ تیری یاد ،نہ دنیا کا غم نہ اپنا خیال عجیب صورتِ حالات ہو گئ پیارے اداس اداس ہیں شمعیں بجھے بجھے ساغر یہ کیسی شامِ خرابات ہو گئ پیارے کبھی کبھی تیری...
  17. علی فاروقی

    حبیب جالب یہ سوچ کر نہ مائلِ فریاد ہم ہوے ۔۔۔ حبیب جالب

    یہ سوچ کر نہ مائلِ فریاد ہم ہوے آباد کب ہوے تے کہ برباد ہم ہوے ہوتا ہے شاد کام یہاں کون باضمیر ناشاد ہم ہوے تو بہت شاد ہم ہوے پرویز کے جلال سے ٹکراے ہم بھی ہیں یہ اور بات ہے کہ نہ فرہاد ہم ہوے کچھ ایسے بھا گئے ہمیں دنیا کے رنج و غم کوے بتاں میں بھولی ہوئ یاد ہم ہوے جالب تمام عمر ہمیں یہ...
  18. علی فاروقی

    انعام الحق جاوید قطعات۔۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید

    خود کش اٹیک وہ تھوڑی سی کریک تھی میں فُل کریک تھا منزل جسے سمجھ لیا واکنگ ٹریک تھا میری طرف سے ایسے میں فی الفور ایک دم اظہارِ عشق اصل میں خود کُش اٹیک تھا وولٹ220 نظر سے اس نے مجھے جو کرنٹ مارا ہے بہت بلنٹ بہت انٹ شنٹ مارا ہے سمجھیے ایسے کہ بس جیسے دل کے رکشے کو ٹرک...
Top