نتائج تلاش

  1. رانا

    گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

    ہاہاہا۔ یہی تو سمجھانا تھا آپ کو کہ لمبی لمبی پوسٹس لکھنے والابندہ اگر کسی کے لئے خلاصہ لکھنے بیٹھ گیا تو اگلا بیچارہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا کہ کیسا خلاصہ ہے جو اصل سے بھی لمبا ہے۔:p
  2. رانا

    گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

    بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ تحریر فرحت بہنا۔ بہت سے پرانے محفلین کو یاد کروادیا آپ نے۔ کئی ہیں جو اتنے فعال تھے اور اب نظر ہی نہیں آتے۔ ایک اسلام آباد سے محسن وقار علی تھے جو بابائے ٹیگ کے نام سے جانے جاتے تھے اور معلوماتی دھاگے کھولنا ان کی الگ پہچان تھی۔ کچھ عرصے کی چھٹی لے کر محفل سے گئے تھے اب آنے...
  3. رانا

    محفل کے دوستوں سے ملاقات (حصہ اول) تذکرہ سالگرہ محفل

    واہ بھائی ادب دوست صاحب آپ تو اسم بامسمی نکلے اتنی زبردست ملاقات کی روداد لکھی ہے کہ اب تو ہم بھی یہیں پوچھیں گے کہ اگلی قسط کے لئے اگلی سالگرہ تک انتظار کروانا ہے کیا۔:) بہت ہی عمدہ تحریر اور منظرنگاری کہ پڑھنے کا لطف آگیا۔ اگلی قسط کا بھی کچھ سوچیں بھائی اب۔:)
  4. رانا

    گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

    اب آپ کی خاطر خلاصہ بھی ہمی لکھ دیتے ہیں سیاق و سباق کے ساتھ۔ کیا یاد کریں گے۔۔:):) یہ پوسٹ ایک محفلین کی ہے جن کا نام نامی محترم رانا صاحب ہے۔ جو اکثر تو غیر حاضر رہتے ہیں لیکن بقول شخصے یا بقول مقدس جب بھی تشریف کا ٹوکرا لاکررکھتے ہیں تو اس ٹوکرے سے عموما لمبے لمبے سانپوں کی طرح لمبی لمبی...
  5. رانا

    گیارہویں سالگرہ آج میں حالِ دل سنا گزرا

    ارے واہ تابش بھائی آپ بھی شاعری کے زخم کھا کر یہاں آئے تھے۔:) تبھی یہاں اتنی جلدی دل لگ گیا کہ یہاں تو اس مرض کی دوا اتنی وافر مقدار میں ہے کہ بندے کو کہیں اور جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ بہت عمدہ اور ہلکے پھلکے انداز میں تحریر لکھی ہے آپ نے۔ محفل کی سالگرہ پر تو کافی رونق لگادی آپ احباب نے۔ بہت...
  6. رانا

    گیارہویں سالگرہ میں یہاں کیسے پہنچی !

    واہ واہ بہت ہی عمدہ لکھا نور بہنا آپ نے۔ چلیں اس بہانے یہ تو پتہ لگا کہ آپ شاعری کی ڈسی ہوئی یہاں پہنچی تھیں۔:) ویسے ہمیں تو شاعری سیکھنے کی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ کمپیوٹر کے بندے ہونے کے ناطے جب ثنائی نظام والی شاعرانہ تکنیک کا پتہ لگا تو ہم نے سوچا کہ بس اب تو شاعری ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا...
  7. رانا

    گیارہویں سالگرہ کچھ یادیں کچھ باتیں

    شاکر بھائی کی تو اب بہت کم تحریریں ہی محفل کی زینت بنتی ہیں لیکن جب بھی لکھتے ہیں بہت خوبصورت اور پنجابی تڑکا لئیے ہوئے تحریریں ہوتی ہیں۔ ان کی تحریروں کے تو ہم کمپیوٹنگ کے ابتدائی دور میں چھپنے والی تحریروں کے وقت سے ہی فین ہیں۔:goodluck:
  8. رانا

    گیارہویں سالگرہ میرا مکتب میرا مدرسہ اردو محفل

    نایاب بھائی کیا زبردست لکھا ہے آپ نے۔ آپ کے تو مختصر مراسلے بھی اتنی اپنائیت اور محبت لئے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور یہ تو پورا مراسلہ ہی اتنی پیاری اور پرحکمت باتوں سے مزین ہے۔ بہت ہی اعلیٰ تشبیہات سے اپنے خیالات بکھیرے ہیں آپ نے۔ بہت ہی زبردست اور لاجواب۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا...
  9. رانا

    گیارہویں سالگرہ جگنوؤں سی محفل

    بہت ہی عمدہ قرۃ العین بہنا۔ بہت ہی اچھی اور رواں تحریر پڑھنے کو ملی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ واقعی محفل کی سالگرہ پر یہاں گزرا وقت یاد کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے کہ اس کی اچھی باتیں یاد کی جائیں۔ بہت ہی عمدہ مشاہدہ ہے آپ کا محفل سے متعلق۔:great:
  10. رانا

    گیارہویں سالگرہ قضیہ چہار درویش (برقی)

    واہ واہ راحیل بھائی۔ اتنا پرلطف لکھا کہ بس مزہ آگیا۔ کمال کی حس ظرافت پائی ہے آپ نے۔ کیا ہی شاہانہ انداز کا قضیہ چہار درویش چھیڑا ہے آپ۔ ویسے ہمیں اس دھاگے میں دیکھ کر آپ کے دماغ میں خطرے کی گھنٹی تو بجی ہوگی:) لیکن خاطر جمع رکھیں ہمیں کسی نے بتایا تھا کہ ادب میں صرف غزلوں کی اصلاح کا ہی رواج ہے...
  11. رانا

    گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

    اف توبہ۔۔ ایک کے بعد ایک لگاتار اٹھاسی مراسلے پڑھتے پڑھتے اور ریٹنگ کا بٹن دباتے دباتے بندہ ناچیز تو ہانپ ہانپ کر ہلکان ہوگیا ہے۔ اب ذرا سانس لے لوں تو کچھ لکھوں۔:) حیرت ہے آپ نے اتنا سارا موبائل سے ٹائپ کیسے کرلیا۔ بڑی ہمت ہے بھئی آپ کی یا اصل میں ہم محفلین کی محبت ہے کہ جس نے آپ سے اتنا کچھ...
  12. رانا

    محفلین کی فائلز(تبصرہ جات)

    بہت عمدہ جاسمن بہنا۔ آپ نے جس مستقل مزاجی اور محنت سے کام نبھایا ہے وہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔ آپ کے علاوہ قرۃ العین بہنا پلس محب علوی اور زہیر عباس بھائی نے ہی حصہ رسدی ڈالا تھا باقی سب طرف خاموشی ہی چھائی رہی یا بظاہر نظر یہی آیا۔:) اور بھی اکا دکا محفلین کے کچھ کام کرنے کا ابھی ایک دھاگے سے پتہ لگا...
  13. رانا

    تاسف اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے فضل اور رحمت کا سلوک فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے اور ان کی نیک یادوں کو زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ اعجاز صاحب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔
  14. رانا

    ہمارے رہنماؤں کی نمازِ عید

    ان رہنماؤں کے عوامی اجتماعات میں عید نہ پرھنے کی کوئی اور وجہ ہو تو ہو لیکن جان کو لاحق خطرات بہرحال اس کی وجہ نہیں مانے جاسکتے کہ الیکشن مہم میں ووٹ کی بھیک کے لئے انہی عوامی اجتماعات میں تقریریں کرتے پھرتے ہیں اور یہ بھی نہیں کہ ایک آدھ تقریر پر بس کرجائیں جب تک الیکشن ختم نہیں ہوتے کوئی دن...
  15. رانا

    محفل کے شاعروں کی اصلاح کریں۔۔۔ (گیارہویں سالگرہ)

    بہت شکریہ نور بہنا پسندیدگی کا۔:) شکر کریں ہمارا کوئی منظوم کلام نہیں ہے اگر ہوتا تو وہ کیسا ہوتا اس کا اندازہ اس اصلاح سے لگالیں جو ہم نے راحیل بھائی کی غزل کی کی ہے۔:p ابن انشاء کا حال عالِم ارواح میں آپ کے اس تبصرے کے بعد :atwitsend: بہت شکریہ پسندیدگی کے لئے امین بھائی۔:)
  16. رانا

    مبارکباد عید مبارک

    تمام محفلین کو بہت بہت :eid1:
  17. رانا

    اردو چیٹ بوٹ بنائیں (گیارویں سالگرہ)

    ایک دوسرے دھاگے میں اردو چیٹ بوٹ سے متعلق ایک مراسلہ لکھا تھا کہ اس پر تجربات کئے تھے اور پھر دیگر مصروفیات کی بنا پر اسے وقت نہ دے پائے لہٰذا جو کچھ جہاں تھا وہیں پڑا رہ گیا۔ اب جو جہاں ہے جیسا ہے کی بنیاد پر اسے یہاں شئیر کیا جارہا ہے۔ شائد کسی کو دلچسپی ہو تو وہ اردو بوٹ پر کام شروع کردے۔...
  18. رانا

    منگل کے دن - (نظم)

    واہ واہ اکمل بھائی۔ لاجواب۔:p بھئی ہم تو کہتے ہیں ایشل کا ایک مجسمہ ہی محفل کے کسی گوشے میں بنوادیں۔ ایسا بندہ یا بندی بڑے عرصے بعد محفل پر آیا ہے جس کا ذکر خیر اس کے جانے کے بعد بھی کئی عشروں تک نہیں بھلایا جائے گا۔:LOL: اس سے پہلے ایک اس طرح کے صاحب کوئی دو تین سال پہلے وارد ہوئے تھے تو سب اس...
  19. رانا

    وہ دھاگے جو بن کھلے مرجھا گئے ۔۔۔ (گیارہویں سالگرہ)

    ارے بے چاری معصوم سی گڑیا کو کیا سنا کر آگئے۔:) اب لاگن ہو کر دوبارہ گڑیا سے بات کریں لیکن یاد رہے ون پوائنٹ ایجنڈا کہ آپ کون ہیں تم کون ہو میں تابش ہوں بس اس سے زیادہ گڑیا فری نہیں ہوتی کسی سے۔:)
  20. رانا

    وہ دھاگے جو بن کھلے مرجھا گئے ۔۔۔ (گیارہویں سالگرہ)

    اوپر میں نے اردو چیٹ بوٹ والے مراسلے میں جس تجرباتی اردو گڑیا بوٹ کا لنک دیا ہے اس حوالے سے ایک وضاحت کردوں کہ وہ ممبرز ٹیسٹ پیج ہے اس لئے اس پر گڑیا سے یا کسی بھی دوسرے بوٹ سے بات کرنے کے لئے آپ کو اپنی جی میل یا کسی بھی سوشل آئی ڈی سے پہلے لاگن ہونا ہوگا۔ پھر ہی گڑیا آپ کے ون پوائنٹ سوال کا...
Top