بہت شکریہ ، راشد صاحب۔
عمدہ کتابیں ہیں۔ سید باقرعلی داستان گو کے بارے میں پڑھنے کی تلاش تھی۔ اب ان کا خاکہ پڑھنے کو ملا ہے، شکریہ۔
مولانا عبدلسلام نیازی مرحوم کے بارے میں مضامین کا مجموعہ تیار کرنے کا کام کہاں تک پہنچا ہے۔ اور کب تک اس کے منظر عام پر آنے کی توقع کی جاسکتی ہے؟
اللہ پاک آپ کا...
نہایت عمدہ کتاب چنی ہے آپ نے اسکیننگ کے لئے، بہت شکریہ۔۔
بزم پرآپ کی طرف سے اس کتاب کے ذکر کے بعد انتظار تھا کہ آپ کب اسے اپ لوڈ کریں گے۔
'منتخب ابواب 'کیوں؟ کیا کتاب زیادہ ضخیم ہے؟
’’میرے اللہ، مجھے ٹی وی بنا دے‘‘
اس زمانے میں اپنے گھروں میں ہماری آپس کی بے حسی اور عدم توجہی کی طرف توجہ دلاتی ہوئی ایک فکر انگیز اور دلگداز تحریر۔
بچہ چھوٹی عمر کا ہوگا ، اگر بڑا ہوتا وہ موبائل فون بننے کی خواہش کرتا۔
واقعی، ہمارے لئے تو ٹیکنالوجی کے یہ شعبدے طنز و مزاح کا سبب ہیں۔ لیکن وہ نسل جو اس اس دور میں پیدا ہو رہی ہے اور پھر آئندہ نسلوں کے لئے تو یہ طرز حیات ایک معمول ہوگا۔
شکریہ، نین جی۔
آپ کی اس بات کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ ان کی ذات اور شاعری کی ان ہی خوبیوں نے تو انہیں شاعر مشرق اور اسلامی دنیاکے ایک مقبول شخصیت کا رتبہ دیا ہے۔ اور ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سےآپ کا ان سے متفق نہ ہونا ناقابل فہم ہے۔
اللہ تعالے آپ کو صحت کاملہ سے نوازے، جناب آسی صاحب۔
شریانوں کی بندش یا تنگی اور کولیسٹرول میں کمی کے لئے ادرک،لہسن، لیموں، سرکہ سیب اور شہد پر مشتمل نسخہ (جو آپ کی نظر سے یقیناً گزرا ہوگا)، بےحد مجرب ہے۔ اور میں خودبھی استعمال کررہا ہوں۔تفصیل یہاں درج ہے...
ترجمہ واقعی شاندار اور قابل داد ہے۔ ترجمے کا فن ویسے بھی بہت سے لوازمات کا متقاضی ہے لیکن شاعری کو ایک زبان سے دوسری زبان میں اس انداز سے ڈھالنا، کہ کہی گئی بات کے معانی کا مکمل احاطہ بھی ہو جائے اور شعر کا مجموعی تآثر بھی قائم رہے، دشوار تر ہو جاتاہے اور جبھی ممکن ہوسکتا ہے، جب مترجم...
محفل میں خالد شفیع صاحب کا خیر مقدم ہے۔ اور شکریہ شاہ جی ، کہ آپ نے انکومتعارف کروایا۔ اب آپ ان کے بارے میں یا وہ اپنےمتعلق تفصیل سے بھی کچھ تحریر کر دیں۔