نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہیں ہے اُن سے ہماری کوئی شناسائی گلی میں شوقِ تجلّی میں آن بیٹھے ہیں خُدا کرے، وہ حقِیقت میں ہم کو ہوں حاصِل جنھیں، ہم اپناتصوّر میں مان بیٹھے ہیں شفیق خلؔش
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کوئی حَسِیں حَسِیں ہی ٹھہرتا نہیں، جِگؔر باز آئے اِس بُلندئ ذَوقِ نظر سے ہم جِگؔرمُرادآبادی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و دَر سے ہم وابستہ کِس قدر ہیں ، تِری رہگُذر سے ہم جِگؔرمُرادآبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سِدھاری منزلِ ہستی سے کِس بےاعتنائی سے تنِ خاکی کو، شاید رُوح نے گردِ سفر جانا پنڈت برج نرئن چکبست
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ طبع یاس پروَر نے مجھے چشمِ عقِیدت دی! کہ ،شامِ غم کی تاریکی کو بھی نُورِ سَحر جانا پنڈت برج نرائن چکبست
  6. طارق شاہ

    عزیزانِ وطن کو غنچہ و برگ و ثمر جانا چکبست ، برج نرائن

    وہ سودا زندگی کا ہے، کہ غم اِنسان سہتا ہے ! نہیں تو، ہے بہت آسان اِس جینے سے مرجانا :) بہت تشکّر ! بہت ہی خُوب شیئرنگ شاد رہیں۔
  7. طارق شاہ

    جگر مُراد آبادی :::::: ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و در سے ہم :::::: Jigar Muradabaadi

    تشکّر اظہارِ خیال اور پزیرائی پر شیزان ! بہت شاد رہیں :)
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::: جتنے کم مجھ سے مُلاقات کے اِمکاں ہونگے :::::: Shafiq Khalish

    پزیرائی انتخاب اور اظہارِ خیال پر تشکّر :) :) شاد رہیں
  9. طارق شاہ

    فنا بلند شہری میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر ( فنا بلند شہری)

    میرے رشکِ قمر، تو نے پہلی نظر، جب نظر سے مِلائی مزا آ گیا برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی مزا آ گیا جام میں گھول کر حُسن کی مستیاں، چاندنی مُسکرائی مزہ آگیا چاند کے سائے میں اے مِرے ساقیا! تُو نے ایسی پِلائی مزا آ گیا نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا، بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جنوُں کے فیض سے ،چرچا بُتوں میں وحشت کا خُدا کے فضل سے، موضوعِ گفتگو ہم لوگ عرفان صدیقی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عجیب لوگ تھے مجھ کو جَلا کے چھوڑ گئے عجب دِیا ہُوں طلوُعِ سَحر پہ راضی ہُوں عرفان صدیقی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آ ہی جاتا ہے بُرے وقت میں اپنوں کو خیال کوئی ہوتا جو ہمارا بھی، تو پُرساں ہوتا مولانا ابوالحسن ناطق گلاوٹھی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِلتجا کہاں ہو، کہاں ہو، نئی صُبح کی مہرباں نرم کِرنوں مِرا جسم ، مجھ سے بغاوت پہ آمادہ ہے کانپتی ہے مِری رُوح آؤ بچاؤ مجھے شب کے زِنداں سے باہر نکالو مَیں دِن کے سمندر کی گہرائیاں ناپنا چاہتاہُوں ! شہریاؔر
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نیا دِن نیا عذاب ! سرد شاخوں پہ اوس کے قطرے ہیں ابھی محوِ خواب اور سُورج رتھ پہ اپنے سوار آتا ہے شہریاؔر
  15. طارق شاہ

    جگر مُراد آبادی :::::: ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و در سے ہم :::::: Jigar Muradabaadi

    ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و دَر سے ہم وابستہ کِس قدر ہیں ، تِری رہگُذر سے ہم دیکھا جہاں بھی حُسن، وہیں لَوٹ ہو گئے! تنگ آ گئے ہیں اپنے مزاجِ نظر سے ہم چھیڑَیں کسی سے، اور ہمارے ہی سامنے! لڑتے ہیں دِل ہی دِل میں، نَسِیمِ سَحر سے ہم اِتنی سی بات پر ہے بس اِک جنگِ زرگری پہلے اُدھر...
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب کُچھ نہ بن پڑے گا مداوائے درد ِہجر رو رو کے مغفرت کی دُعا کیجیے گا آپ جِگؔرمُرادآبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر چند، ضبط حد سے سوا کیجیے گا آپ آنسو نہ تھم سکیں گے تو، کیا کیجیے گا آپ جِگؔرمُرادآبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُتنا ہی اور ہو کے رہے گا غم آشکار جتنی ہی احتیاط سوا کیجیے گا آپ جِگؔر مُرادآبادی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زُلفِ رَمِیدہ بُو جو پریشاں نہ رہ سکی رُوئے پرِیدہ رنگ کو کیا کیجیے گا آپ جِگؔر مُرادآبادی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بہت بسیط ہے دشتِ جفا کی تنہائی قریب و دُور کوئی آہُوئے وفا بھی نہیں مجھے تو عہد کا آشوب کر گیا پتّھر میں درد مند کہاں، درد آشنا بھی نہیں عارف عبدالمتین
Top