میں تو شوق سے سیکھنے کی کوشش کرتا ھوں۔ویسے بھی یہاں پختون آبادی بہت زیادہ ھے۔ان کی میڈیکل کے الفاظ مثلاً بخار درد ،پیٹ کا درد ،دست خون کی پشتو سمجھ لیتا ھوں
میرا بھی خیال ھے کہ ایسا کوئی سلسلہ ھونا چاھئے۔
غزل جس اسکول میں پڑھتی ہے اس کا نام خٹک ایجوکیشنل اکیڈمی ھے۔گھر میں اس کے لیے ایک بلیک بورڈ ھے۔کل کچھ لکھتے لکھتے اماں سے کہنے لگی۔ ماما بورڈ دا کسا ۔ماما بورڈ دا کسا۔
اور ماما ٹک ٹک دیدم ۔۔۔
جیہ سب خیریت ہے۔غزل کی چھٹیاں ہو گئی ہیں۔غزل کے ماموں اور اس کی کزنز کئی دنوں سے اس کو اور واثق کو کراچی بلا رہے تھے۔اسی لئے ہم سب ایک ھفتے کے لئے کراچی چلے گئے تھے۔واثق اب پاوں پاوں چلنے لگا ہے۔