يَآ اَيُّ۔هَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ۔
سورۃ الانفطار ۔ آیت نمبر 6
اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے دھوکے میں ڈال دیا۔
محترم سرور راز صاحب نے اپنا اکاؤنٹ 2012 میں بنایا تھا، لیکن وہ محفل میں فعال نہیں ہوئے تھے۔
اب سرور صاحب ایک عرصہ کے بعد محفل میں آ کر فعال ہوئے ہیں ، سو وہ اپنے آپ کو نووارد کہہ رہے ہیں۔
اس میں محفل کے سافٹ وئیر کا کوئی قصور نہیں ہے۔ :)
مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق اللہ نے انسان کو اختیار اسی لیے دیا ہے کہ اس کی آزمائش مقصود تھی کہ اگر اختیار نہ ہوتا تو آزمائش کیسی۔
فرشتے اپنی مرضی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ اس لیے ان کی کوئی آزمائش بھی نہیں ہے۔
ذاتی طور پر تو مجھے اچھا ہی لگتا ہے کہ اچانک کسی اپنے سے ملاقات ہو جائے۔ :)
البتہ یہ ہے کہ پہلے سے بتا کر آنے والوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر ہم گھر پر نہ ہوں تو وہ زحمت سے بچ جاتے ہیں۔