نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    کلامِ شاعر بزبانِ شاعر : جدا جب تک تری زلفوں سے پیچ و خم نہیں ہوں گے ۔ کلیم عاجز

    جدا جب تک تری زلفوں سے پیچ و خم نہیں ہوں گے ستم دنیا میں بڑھتے ہی رہیں گے ، کم نہیں ہوں گے اگر بڑھتا رہا یوں ہی یہ سودائےستم گاری تمہی رسوا سر بازار ہو گے ، ہم نہیں ہوں گے جناب شیخ پر افسوس ہے ، ہم نے تو سمجھا تھا حرم کے رہنے والے ایسے نامحَرم نہیں ہوں گے ادھر آو تمہاری زلف ہم آراستہ کر دیں...
  2. محمداحمد

    ایک جملہ کے لطائف

    بھائی! جو لوگ آئی ایم ایف کے کاغذوں پر انگوٹھے لگاتے رہے ہیں، اُن پر بھی یہ وقت آئے گا۔ جس نے لیا اور جس کے ارادے اور حکم سے خرچ ہوا وہ سب ذمہ دار ہیں۔ عام شہریوں کا اس سے کیا لینا دینا۔
  3. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یہاں تو سب لوگ کتاب پڑھنے یا نہ پڑھنے کے مخمصے میں اُلجھے ہوئے ہیں۔ یہاں ان انجان محترمہ کے حق میں گواہی دینا والا کوئی شاید ہی ملے۔ وہ بھی تب کہ جب کسی کو نہیں معلوم کہ گواہی کس بارے میں دینی ہے۔ :) :) نین بھائی کی کتابیں پڑھنے کی گواہی دینے کے لئے البتہ ہم تیار ہیں
  4. محمداحمد

    دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

    کالی بلی سے ہمیں کبھی کوئی وسوسہ لاحق نہیں ہوا۔ اگر بلی ہم سے تیز چل رہی ہو تو ہمیں اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا تھا کہ وہ آگے سے گزر جائے۔ :) کتے البتہ کسی بھی رنگ کے ہوں ہمیں اب بھی چوکنا کر دیتے ہیں۔ :) :)
  5. محمداحمد

    دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

    یہ بات بھی خوب ہے۔ :) ہم نے بچپن میں اس کا کئی بار تجربہ کیا ہے، واقعی جب کوئے آ کر کائیں کائیں کرتے تھے تو کوئی نہ کوئی مہمان آ جاتا تھا۔ پہلے زمانے کے مہمان بھی سرپرائز ہوا کرتے تھے۔ آنے سے پہلے فون کرتے تھے اور نہ ہی میسج کرکے بتاتے تھے (کیونکہ تب فون وغیرہ کا استعمال عام نہیں تھا)۔ ایسے...
  6. محمداحمد

    دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

    ایساسوچنا انتہائی غلط ہے اور اس طرح کے کام کسی کی شدید دل آزاری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ ہر شخص کا اپنا نصیب ہوتا ہے۔ کسی کا سایہ پڑنے سے کسی کا نصیب نہیں بدل جاتا۔ یہ سب وسوسے شیطان اور اُس کے چیلے لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے انسان کو...
  7. محمداحمد

    راہ و رسم ِ الفت میں کچھ کمی سی لگتی ہے

    سبحان اللہ ! محترم سرور صاحب! بہت ہی خوبصورت غزل ہے۔ مطلع سے مقطع تک سب اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ غزل میں نغمگی اور سلاستِ خیالی لائقِ صد ستائش ہے۔ یہ اشعار بالخصوص پسند آئے۔
  8. محمداحمد

    رونقِ شہر انہیں اپنے تجسس میں نہ رکھ یہ مسافر ہیں کسی دل میں ٹھہرنے والے عزم بہزاد

    رونقِ شہر انہیں اپنے تجسس میں نہ رکھ یہ مسافر ہیں کسی دل میں ٹھہرنے والے عزم بہزاد
  9. محمداحمد

    کلامِ شاعر بزبانِ شاعر : اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے ۔ عزم بہزاد

    جتنی اچھی غزل ہے، اُتنا ہی اچھا آھنگ اور نغمگی ہے۔ سماعت فرمائیے۔ غزل اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے صورتِ شمع سرِ شام سنورنے والے رونقِ شہر انہیں اپنے تجسس میں نہ رکھ یہ مسافر ہیں کسی دل میں ٹھہرنے والے کل تری یاد اُنہیں آنکھ سے باہر لے آئی وہ جو آنسو تھے رگ و پے میں اُترنے والے کس...
  10. محمداحمد

    تعارف من آنم

    خوش آمدید اے آر قادری صاحب! اُمید ہے کہ محفل اور اہلِ محفل آپ کو پسند آئیں گے۔ :)
  11. محمداحمد

    رسمی عبارات میں رومن اردو کا استعمال

    ہسپانوی اور پرتیگیزی زبانوں سے تو میں واقف نہیں ہوں، سو اس سلسلے میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ رہی بات اردو اور ہندی کی منفرد شناخت کو تسلیم کرنے کی تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ خاص طور پر آج جب کے ہندی اردو سے کافی مختلف نظر آتی ہے۔ تاہم ان دونوں زبانوں کی بنیاد کھڑی بولی پر ہے اور ان دونوں کے...
  12. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    آپ سے مقابلے کا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے؟ :heehee:
  13. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یہ کام تو آج کل ساری دنیا ہی کر رہی ہے۔ :) ایسے ہی غفلت میں پڑے لوگوں کو جگانے کے لئے ہم نے کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے کے عنوان کے تحت لوگوں سے دشمنیاں مول لی تھیں۔ :) :)
  14. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بہت شکریہ ظہیر بھائی! :) :) ہجر کے دنوں میں شاعر، شاعری کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔ :) :) :) یعنی کتاب پڑھنے کے بجائے شاعری کی اور شاعری میں کتاب پڑھنے کی حسرت ظاہر کی۔ :) ہاہاہاہا۔۔۔! میں انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے اس ردیف پر کوئی غز ل نہیں لکھی۔ :) :)
  15. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    اردو محفل میں خوش آمدید جناب اے آر قادری صاحب! :) جیسا کہ عبید بھائی نے اوپر نشاندہی کی۔ لفظ ناگہاں کا تعلق مصرع کے پہلے حصے سے ہے۔ تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں ناگہاں کو کتاب سے الگ کرنے کا اہتمام ہم نے پہلے ہی کر رکھا ہے۔ :) سو یہ بھرتی کا لفظ نہیں ہے۔ میں چونکہ ایک عرصہ...
  16. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بہت شکریہ عبید بھائی! محفل کو جز وقتی طور پر تیاگنے کا خیال تو مجھے بھی آتا رہتا ہے اور کبھی کبھی عمل بھی کرتا ہوں۔ :) کتاب پڑھنا پھر بھی ایک مشکل کام ہے لیکن کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ :)
  17. محمداحمد

    آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ سورۃ مبارکہ اور وجوہات

    سورۃ الفاتحہ تو سب کو ہی پسند ہوتی ہے اس کی بے شمار وجوہات ہیں۔ مجھے سورۃ والضحی بہت پسند ہے۔ اس میں اللہ نے رسول اللہ ﷺ سے خطاب کیا ہے اور بہت حوصلہ افزاء باتیں فرمائی ہیں۔ انہی باتوں میں بہت سی باتیں ہم اُمتیوں کی بھی بہت ڈھارس بندھاتی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے سورۃ الحشر کی آخری 5 آیات نے...
  18. محمداحمد

    آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ سورۃ مبارکہ اور وجوہات

    بہت خوبصورت دھاگہ ہے۔ کچھ احباب نے بہت محبت سے اپنی قران سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ جو پڑھ کو بے حد اچھا لگا۔
  19. محمداحمد

    رسمی عبارات میں رومن اردو کا استعمال

    آپ کی بات اپنی جگہ درست ہے۔ لیکن دیکھا جائے تو اردو اور ہندی دو الگ الگ زبانیں نہیں ہیں بلکہ ایک ہی زبان ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو بالی وڈ اور ہندوستانی ٹی وی چینلز کو پاکستان سے ان گنت تماشائی نہیں ملتے۔ جب ہندوستان میں بیٹھا کوئی شخص اپنی زبان میں بات کرتا ہے تو پاکستان کے اردو جاننے والے اُس...
Top