نتائج تلاش

  1. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    کیا مطلب، اتنا ہی برا بنا ہے؟؟ :(
  2. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    آپ بڑے مذاقیہ ہیں قیصرانی بھائی :rollingonthefloor: میں تو لہسن میں اسی لیے بھون لیتا ہوں کہ بو نکل جائے۔ ویسے چکن کو گرم گرم تیل میں ہی ڈالتا ہوں شروع میں پھر آنچ درمیانی کر دیتا ہوں تاکہ چھینٹے باہر نہ گریں۔ ڈھکن والا آئیڈیا اچھا ہے، میں عمومًا ڈھکن کو آخر میں رکھتا ہوں تاکہ مصالحے کی گریبی...
  3. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    جانے کے بعد ہی کیوں؟ ان کے موجودگی میں کیوں نہیں؟ ان کا بھی حق بنتا ہے ایک آدھ دن کھانا پکانے سے چھٹی کرنے کا۔ ہے نا؟
  4. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    اسی لیے تھوڑی کم رکھا کریں اور ساتھ ساتھ چکھ لیا کریں۔ نمک تو پکنے کے بعد بھی ڈال سکتے ہیں جو کم ہو مگر نکال نہیں سکتے جو زیادہ ہو سوائے دیسی ٹوٹکے لگا کر ہنڈیا خراب کرنے والے طریقوں کے علاوہ :biggrin:
  5. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    اجی واہ، یعنی آپ ساری ذمہ داری لیں گے؟ بس پھر مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر آپ بس اتنا کہہ یا کہلوا دیں کہ الحمد اللہ حلال ہے :biggrin:
  6. سلمان حمید

    شرکائے فورم کی تصاویر

    ہاں جی تب تک کی تو ہے جب تک باہر آ جانے والوں کی طرح ان کے دل میں وطن کے لیے وقفے وقفے سے جاگنے والی حب الوطنی زندہ ہے :)
  7. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    ہی ہی بس بیگم کے آنے سے پہلے چھ ماہ خود کھانا بنایا تھا زمانہء طالبعلمی (2010) میں تو بس تب سے کچھ نہ کچھ بنانا آتا ہی ہے۔ جس شہر میں رہتا ہوں، وہاں ریستوران میسر نہیں ہیں جہاں جا کر کھا سکوں تو بس آسان سی ترکیب سے یہ والا چکن بنا لیتا ہوں۔ 1۔ چکن کو گھی میں لہسن کی پیسٹ کے ساتھ فرائی کیا۔ 2۔...
  8. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    بالکل ہو سکتا ہے قیصرانی بھائی لیکن میں بھی پھر اتنا سا پکا مسلمان ہوں کہ حلال سنتے ہی اپنی ساری ذمہ داری اگلے کی کندھوں پر ڈال دیتا ہوں :biggrin:
  9. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    ہاہاہا ہاں اب عمر بھی نہیں رہی میاں مٹھو یا میاؤں بلی بننے والی۔ چلو ویسے ہی یقین کر لو کہ مزے کا بنا ہے :p
  10. سلمان حمید

    مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائنز ڈے) 2014 کی سعد گھڑیاں سب کو مبارک

    عمر بھائی کمال کر دیں گے آپ یہ تحفہ دے کر، آپ کی جیب پر برا، آپ کے رشتے پر اچھا اور بھابھی پر کم از کم کچھ دنوں کے لیے (بیگمات کی مختلف اقسام کے لیے مختلف دورانیہ ہے) تو بہت ہی اچھا اثر پڑے گا۔ اللہ جوڑی سلامت رکھے :)
  11. سلمان حمید

    شرکائے فورم کی تصاویر

    بہت شکریہ حسیب بھائی اور اللہ تعالی آپ کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے :)
  12. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    ہاں بہنا میں اپنے منہ میاں مٹھو تو نہیں بننا چاہتا لیکن سچ تو یہی ہے کہ جتنا دکھنے میں لگ رہا ہے، کھانے میں بھی اتنا ہی مزے کا ہے :biggrin:
  13. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    بس پھر آ ہی جائیے اس سے پہلے کہ مجھے آپ کو ائیرپورٹ سے ڈونر (ترکش شوارما جو کہ حلال ہونے کی وجہ سے ہم پاکستانیوں کی فاسٹ فوڈ میں اکلوتی عیاشی ہے) کھلانا پڑے۔ بس نکل بھی جائیں کہ ٹھنڈا کھانا اچھا نہیں لگے گا :biggrin:
  14. سلمان حمید

    مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائنز ڈے) 2014 کی سعد گھڑیاں سب کو مبارک

    ہاں لیکن دل کمبخت پر ایمانداری کا بھوت سوار رہتا ہے اور رشتوں کی نازکی اور خوشگوار زندگی کے لیے بعض اوقات لیے جانے والے سیاسی یو ٹرن سمجھتا ہی نہیں ہے۔ سمجھا لوں گا میں، تھوڑا وقت درکار ہے :(
  15. سلمان حمید

    مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائنز ڈے) 2014 کی سعد گھڑیاں سب کو مبارک

    بس منہ سے نکل گیا، اب کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے کے لیے ڈھونڈ رہا ہوں اور خفت کا یہ حال ہے کہ منہ گھٹنوں سے اٹھاتا ہوں تو ہاتھوں میں چھپا لیتا ہوں۔ آئندہ ایسی غلطی سے پرہیز کروں گا :biggrin:
  16. سلمان حمید

    بیگم کی غیر موجودگی میں کھانا بنانا بنانا۔ دعوت عام

    لیجیئے اور تو کچھ نہیں لیکن بیگم کے پاکستان تشریف لے جانے کے بعد ہم نے اپنی 2 سالہ پرانی کوکنگ کی صلاحیت کو جگایا اور پھر 2 کلو چکن بنا ڈالا تاکہ ویک اینڈ تو سکون سے سو کر گزر جائے۔ یاد رہے کہ یہ چکن گھریلو مصالحے استعمال کر کے بنایا گیا ہے تو اس میں شان کا نہیں صرف سلمان کا ہاتھ ہے۔ کچھ تصاویر...
  17. سلمان حمید

    شرکائے فورم کی تصاویر

    بہت شکریہ شہزاد صاحب۔ اللہ سب کو ہنستا مسکراتا رکھے۔ آمین :)
  18. سلمان حمید

    شرکائے فورم کی تصاویر

    بہت بہت شکریہ نینے، لاہور کا چکر وکر لگے مارچ میں تو بتانا۔ میں آ رہا ہوں مارچ میں پاکستان :)
  19. سلمان حمید

    شرکائے فورم کی تصاویر

    جی بس اس گھریلو سے ماحول پر بہت اعتماد کرتا ہوں اور یہاں آ کر بہت اپنائیت بھی محسوس کرتا ہوں :) دعاؤں کے لیے بہت شکریہ :)
Top