مطلع کی تصحیح تو ہی چکی، مگر ایک بات کی طرف احباب کا دھیان نہیں گیا کہ معاف کا تلفظ بھی ٹھیک نہیں تھا، عین ادا کریں تو وزن خراب ہو جاتا ہے ... جبکہ لفظ کے درمیان سے عین ساقط نہیں کیا جا سکتا.
ایمانداری سے رائے دوں تو پہلے شعر میں لہجے کا سپاٹ پن مجھے پسند نہیں آیا، جس کی وجہ سے دیگر اشعار کا...
بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں ۔۔۔۔ جزاک اللہ
مکرمی عرفانؔ بھائی کا اشارہ غالباً اس سے اگلے شعر کی طرف تھا ۔۔۔ وہاں واقعی نہ دوحرفی ہوگیا ہے
خیر، اب پچھتائے کیا ہووت :)
سن 2011 میں میں فیملی کے ہمراہ پاکستان ٹوور پر تھا، کراچی سے بائے روڈ اسلام آباد اور اس سے آگے ہری پور ہزارہ اور نوشہرہ تک گیا گاڑی لے کر. جس دن ہری پور سے نوشہرہ جا رہا تھا تو حسن ابدال سے کوئی 8/10 کلومیٹر پہلے گاڑی کا پارہ چڑھ گیا. روک کر دیکھا تو ریڈیئیٹر کا پنکھا جواب دے چکا تھا. خیر جیسے...
لاحول ولا قوۃ!!!!
آئی ایس ایس بی کی کتاب میں ایسی ہی معلومات ملیں گی ۔۔۔ تبھی تو کہیں جا کر ہم لمبر ون بنے ہیں!
قبلہ میں آپ کو کیمسٹری سمجھا رہا ہوں ۔۔۔ آپ کو اب بھی احتمال ہے کہ آئی ایس ایس بی کی کتاب ہی ٹھیک ہوگی، فیا للعجب!
حضور والا ۔۔۔ ہم بھی پاکستانی ہی ہیں ۔۔۔ اور تین سال اولپرز بنانے والی کمپنی میں کام بھی کر چکے ہیں ۔۔۔ اس لیے اپنے تجربے سے بتا رہے ہیں
باقی پاکستان ہو، ایران یا توران ۔۔۔ دودھ کی کیمسٹری ایک ہی ہوتی ہے :)