ماخذ سے بےپرواہ تحاریر اور من گھڑت باتوں اور مبالغے سے بات کی اصل روح فوت ہو جاتی ہے۔ تاہم یہ بات بعید از قیاس نہیں کہ انسان اپنے تجربات و مشاہدات کی بنیاد پر بلوغت کے مراحل طے کرتا رہتا ہے۔ اوائل میں جوانی کے نشے اور اقتدار کی حرص نے یقینا جہانگیر سے بھی ظلم کروائے ہوں گے اور بعد میں جیسے جیسے...