نتائج تلاش

  1. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    بالا مراسلہ جات کو ملاحظہ کرکے مابدولت مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہوئے غائت درجہ عجزوانکسار سے فقط اتنا کہنے پر اکتفا کرتے ہیں کہ " دیر آید درست آید " ۔:):) مابدولت رفیق دیرینہ اور ' جان اردو محفل ' عزیزی یاز کی محبتوں کے لیے ممنون ہیں جو بلاشبہ مابدولت کے لیے اثاثۂ بیش بہا ہیں ۔
  2. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    عزیز برادرم فرقان احمد کے مراسلۂ دلآویز کو ملاحظہ کرکے مابدولت نا صرف خاطرجمع ہوئے بلکہ اس امر سے بے پایاں مسرت محسوس کررہے ہیں کہ رفتارسبک ہی سے صحیح ،معزز اور عزیز محفلین رفتہ رفتہ مابدولت کی روش تنقید زدہ ( اکثر اوقات ) پر گامزن ہوتے جارہے ہیں ۔:):)
  3. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اور مابدولت برادرم یاز کی تجویز معلومات افزا سے کامل اتفاق کرتے ہوئے عزیزی فرقان احمد سے مفصل بیان دینے کے لیے مستفسر ہیں ۔:):)
  4. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    برادرم عبدالقیوم چوہدری کو یاد ہوگا کہ مسئلۂ مذکورہ کی بابت مابدولت نے بھی نشاندہی کی تھی تاہم اس وقوعے کو ایک عرصۂ طویل گذر چکا ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے کہ برادرم چوہدری صاحب کا آلۂ ربط باہمی ہنوز اپنی سابقہ روش پر قائم و دائم ہے اور اس کے پائے استقامت میں لرزش تک نہیں آئی ۔:):)
  5. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    تمباکونوشی کے مضر اثرات سے کامل آگاہی کے سبب مابدولت محترم برادرم محمد وارث کو فی الفور اس شغل زوالیء صحت و مال و متاع کو ناصرف ترک کرنے کا مشورۂ گرانقدر بلاعوض عطا کرتے ہیں بلکہ اپنے خاندانی مجربات ، جو حکیم لقمان سے سینہ بہ سینہ مابدولت کے آباؤاجداد کو منتقل ہوئے ہیں ، میں سے " قرص ترک تمباکو...
  6. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    کیا مردان میں بغیر خوشبوکے جانا منع ہے؟:):)
  7. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    شعر کا کم ازکم حدودواربعہ سمجھنے میں معاونت کے لیے مابدولت برادرم یاز کے ممنون ہیں ۔:):)
  8. محمد امین صدیق

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    پشت رکشہ مرقوم تین خانوں میں منقسم اس شعر کے تانے بانے باوجود سعیء بسیار مابدولت نہ ملاسکے !:):)
  9. محمد امین صدیق

    مائی بختاور کون تھی؟

    ایک نووارد و نوآموز محفلین کو بوقت عین ضرورت تکنیکی اعانت مہیا کرنے کے فراخدلانہ مظاہرے کو ملاحظہ کرکے مابدولت نے قلبی مسرت محسوس کی اور مابدولت برادرم فرقان احمد کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرنے کو اپنے تئیں باعث فخروانبساط گردانتے ہیں ۔:):)
  10. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    ساختۂ آہن ظروف ہائے مستعمل خانہ داری کا اس سے مفید و برمحل مصرف مابدولت نے نا عالم بیداری میں ، نا حالت نوم میں ، بلکہ چشم تصور میں بھی دید نہ فرمائی تھی ۔:):)
  11. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    ابردبیز کے جھروکوں سے جھانکتی سورج کی کرنوں تلے زردی مائل سبز اشجار اور کی جھرمٹ میں دو رنگی خوبصورت عمارتوں کا ایک روح پرور نظارہ ۔:zabardast1:
  12. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    " ماننے " !:):)
  13. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    " ماننے " !:):)
  14. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    مبادا ایسا غضب نا کیجیے گا چوہدری صاحب ! آپ جیسے مزاح نگاروں کے مراسلے ہی تو مابدولت کے قلب ناتواں کی ڈھارس ہیں ۔:):)
  15. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    مابدولت برادرم یاز کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔:):)
  16. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    ہا ہا ہا ہا۔۔برادرم عبدالقیوم چوہدری صاحب ، درحقیقت مابدولت کی نگاہ نکتہ چیں سے ایک مراسلۂ فکر انگیز المرسل عزیزی محمد عدنان اکبری نقیبی گذرا جس میں واشگاف الفاظ میں سعودی حکومت کے سرزمین مقدس ( سعودی عرب) کو اہل فرنگ و دیگر بیرونی لوگوں کی مزاج و ضروریا ت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جملہ بے راہ...
  17. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    کہر آلود فضا ۔ خوبصورت:):)
  18. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    مابدولت برادرم شاہد شاہ سے تشویش آ میز اتفاق کرتے ہیں ۔:):)
  19. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    مابدولت عزیز برادرم عبدالقیوم چوہدری کو انتہائی فخرو انبساط کے ساتھ مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ " بابا رحمتا" کے وجود ہنوز غائبانہ سے مابدولت کو ایک اہم فریضے کی ادائیگیء پرتقدیس میں اعانت شرعی کی آس پیداہوچلی ہے ، چنانچہ برادرم یاز کے مراسلۂ جوابی میں قابل محسوس تاخیر کے سبب تعارف کے حوالے سے اس...
  20. محمد امین صدیق

    آج کی تصویر

    مابدولت عزیزی یاز کی وساطت سے اس مرد پراسرار " بابا رحمتا" سے متعارف ہونے کےشرف سے بہرہ مند ہونے کے لیے متجسس و متمنی ہیں !:):)
Top