نتائج تلاش

  1. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    جھوم رہے ہیں سارے اپنی آنکھ میں لے کے خواب بول کہاں پر رکھے ہیں میرے حصے کے خواب دھوکہ دے کے لے گیا آنکھیں بینائی کے ساتھ میرے پاس بچے تھے باقی بس لے دے کے خواب روز خیالوں میں آتی ہے ان دیکھی تصویر میرے خواب ہیں ایسے جیسے نابینے کے خواب سنی سنائی باتوں سے بنتی ہے یوں تصویر بیگانی آنکھوں میں...
  2. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    پیڑ کے کٹنے سے آنگن تو کشادہ ہو گیا دکھ پرندوں کا مگر حد سے زیادہ ہوگیا کھِچ گئی دیوار گھر میں آدھا آدھا ہوگیا درمیاں جیسے ہمالہ ایستادہ ہو گیا اے ٹپکتی چھت میں تجھ پر اور مٹی ڈالتا پر ترا شہتیر ہی بھر کر برادہ ہوگیا اس برس عریانیت پر احتجاج ایسے ہوا ہر شجر آندھی کے آگے بے لبادہ ہوگیا
  3. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    وہ اندر سے مقفل ہوگیا ہے مکاں جیسے مکمل ہوگیا ہے یہ جس کے قہقہے تم سن رہے ہو کسی صدمے سے پاگل ہوگیا ہے کسی کے دشت پر ہنستا تھا میں بھی مرا بھی شہر جنگل ہوگیا ہے دھواں سا تھا برونِ چشم لیکن درونِ چشم بادل ہوگیا ہے چلو! اشکوں کے دریا کام آئے ترا صحرا تو جل تھل ہوگیا ہے
  4. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    روشنی شب کے تضادات سے ہی بنتی ہے جیت وہ چیز ہے جو مات سے ہی بنتی ہے وقعتِ عقل کمالات سے بنتی ہوگی وسعتِ قلب تو جذبات سے ہی بنتی ہے شہرِ دل سیکھ لے شریانوں کی عزت کرنا شہر کی شان مضافات سے ہی بنتی ہے لمس ایسا ہے کہ پوروں سے بھی سُر بولتے ہیں نغمگی جیسے ترے بات سے ہی بنتی ہے تونے بھی کچھ تو...
  5. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    محبت کوئی چھوٹی چیز ہے کیا کوئی اس سے بڑی بھی چیز ہے کیا خسارہ اور محبت میں خسارہ یہ کوئی کاروباری چیز ہے کیا فقیری تو نہیں جو تجھ کو دے دوں خدائی بانٹنے کی چیز ہے کیا یہاں سارا جہان سمٹا پڑا ہے مری آنکھوں کی پتلی چیز ہے کیا پرائی سانس ، جیون دان اس کا بدن میں پھر تمہاری چیز ہے کیا
  6. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    ایک چنگاری کو جگنو کی چمک سمجھے تھے وہ تو پاتال تھا ہم جس کو فلک سمجھے تھے ہم نے صحرا میں سفر اتنا کیا ہی کب تھا دشت کے تپتے سرابوں کو سڑک سمجھے تھے زیست کے اور بھی پہلو ہیں یہ معلوم نہ تھا ہم تو دینا کو فقط پیار تلک سمجھے تھے کم نصیبی تھی کہ وہ غیر کا لشکر نکلا ہم جسے آپ کی جانب سے کمک سمجھے...
  7. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    جزاک اللہ سر
  8. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    سمجھ آنا ضروری بھی نہیں ہے :)
  9. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    وارد ہوا نہیں ہے یہ الہام دفعتاََ دوسرےشعر کے دوسرے مصرع میں 'الہام' کے ساتھ 'وارد' کا لفظ آیا ہے۔ اس پر بھی اساتذہ تھوڑی روشنی ڈالیں کہ کیا ایسے ممکن ہے۔ شکریہ
  10. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    سر 'محض' ، آپ کے وزن پہ ہوگا نا؟ مح ض۔ فِعْل ولی دکنی کا ایک شعر آزاد کوں جہاں میں تعلق ہے جال محض دل باندھنا کسی سوں ہے دل پر وبال محض
  11. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    انسان پر تو دفعتاََ ہی ہوتا ہے لیکن شعر میں یہ بات کہنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ بات آسمان کے سینے میں برسوں سے پل رہی ہوتی ہے، برسوں سے اس پر کام ہورہا ہوتا ہے
  12. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    شکریہ سر سر اوپر دئے گئے دونوں مصروں میں یہ کا تکرار اچھا نہیں لگ رہا نا؟
  13. نورالحسن جوئیہ

    دو شعر برائے اصلاح

    محفل سے محض آپ نہیں اٹھ کے آ گئے یاد آگیا تھا مجھ کو بھی اک کام دفعتاََ سینے میں آسماں کے پلا ہے یہ مدتوں وارد ہوا نہیں ہے یہ الہام دفعتاََ
  14. نورالحسن جوئیہ

    اب تو اندر کا کوئی کردار بولے

    شکریہ سر۔ میں نے اپنے پاس یہ تبدیلی محفوظ کر لی
  15. نورالحسن جوئیہ

    بعد میں شور و غل بھی وہاں سے اٹھا

    اوّل اوّل دھواں تھا جہاں سے اٹھا بعد میں شور و غل بھی وہاں سے اٹھا جانے والو! تمہیں کیا یہ معلوم ہے در بدر ہو گیا جو یہاں سے اٹھا بات سورج کی سورج تلک ہی رہے چاند کا تذکرہ درمیاں سے اٹھا! ایک وہ شخص تھا بھولتا ہی نہ تھا اب وہی میرے وہم و گماں سے اٹھا پھر مزا نہ رہا داستاں میں کوئی ایک کردار جو...
Top