اس صنف پہ عاشق تھا گواہی دو نجوم
تختی پہ لکھا کرتا تھا جب تھا معصوم
طفلی میں رباعیاں کئی تھیں مجھے یاد
کیا لفظ غزل ہے یہ نہیں تھا معلوم
(سید صادقین احمد نقوی)
بچپن میں تجھے یاد کیا تھا میں نے
جب شعر کا کب لفظ سنا تھا میں نے
اس پر نہیں موقوف رباعی تجھ کو
ہر روز ہی تختی پہ لکھا تھا میں...