نتائج تلاش

  1. عین عین

    آپ کی ویڈیو کا بڑا چرچا ہے۔ دیکھی ہم نے بھی مگر سن نہیں سکے۔ یہاں آواز پر پابندی ہے۔۔۔۔۔ آئی ٹی...

    آپ کی ویڈیو کا بڑا چرچا ہے۔ دیکھی ہم نے بھی مگر سن نہیں سکے۔ یہاں آواز پر پابندی ہے۔۔۔۔۔ آئی ٹی ڈیپارٹ والے بہت خراب لوگ ہیں کچھ بھی نہیں‌کرنے دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔خدا پوچھے ان سے۔۔۔۔۔۔گھر پر یہ سہولت ہے نہیں۔۔۔۔۔ خیر۔۔۔۔۔کبھی نہ کبھی سن بھی لیں‌گے
  2. عین عین

    غزل - مے رہے، مینا رہے، گردش میں پیمانہ رہے - ریاض خیر آبادی

    جی مجھے بھی یہ شعر اپنی روانی کے باعث‌ بہت پسند آیا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ ریاض خیر آبادی کے بارے میں‌ مشہور ہے کہ وہ شراب اور شباب دونوں‌سے دور رہے اور بہت پرہیز گار تھے جب کہ ان کا تمام کلام اسی طرح کا ہے۔
  3. عین عین

    غزل - مے رہے، مینا رہے، گردش میں پیمانہ رہے - ریاض خیر آبادی

    مئے رہے، مینا رہے، گردش میں‌ پیمانہ رہے میرے ساقی تُو رہے آباد میخانہ رہے حشر بھی تو ہو چکا، رخ سے نہیں‌ ہٹتی نقاب حد بھی آخر کچھ ہے کب تک کوئی دیوانہ رہے رات کو جا بیٹھتے ہیں‌ روز ہم مجنوں‌ کے پاس پہلے اَن بن رہ چکی ہے اب تو یارانہ رہے زندگی کا لطف ہو، اڑتی رہے ہر دم ریاض ہم ہوں شیشے کی...
  4. عین عین

    جون ایلیا قطعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جون ایلیا

    میری عقل و ہوش کی سب حالتیں تم نے سانچے میں جنوں‌کے ڈھال دیں کر لیا تھا میں نے عہدَ ترکَ عشق تم نے پھر بانہیں‌گلے میں‌ڈال دیں
  5. عین عین

    جون ایلیا قطعہ از جون ایلیا

    مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں پوچھتی ہیں آپ، آپ اچھے تو ہیں جی میں اچھا ہوں‌، دعائیں چاہییں جون ایلیا
  6. عین عین

    شکریہ۔ میرے ذہن میں‌تھا کہ سنبھالے۔۔۔ ہاں آپ درست کہہ رہے ہیں شاید۔۔۔۔وہ یوں‌ کہتے ہیں کہ...

    شکریہ۔ میرے ذہن میں‌تھا کہ سنبھالے۔۔۔ ہاں آپ درست کہہ رہے ہیں شاید۔۔۔۔وہ یوں‌ کہتے ہیں کہ سنبھلے نہیں ‌سنبھل رہا۔۔ وغیرہ ۔۔بہت اچھی بات ہے۔۔مزید اس پر بات ہو جائے گی۔۔۔۔میں‌ تو اب اخباری آدمی ہو کر رہ گیا ہوں تو بس بول چال کی عام زبان تک محدود بامحاورہ نہیں‌رہے ہم۔۔۔افسوس ناک بات ہے۔۔۔۔ نمبر...
  7. عین عین

    دوست! روز ہی آتا ہوں مگر اپنی طبیعت عجیب ہے۔ جلد ہی بیزاری محسوس کرتا ہوں اور پھر باہر ہو جاتا...

    دوست! روز ہی آتا ہوں مگر اپنی طبیعت عجیب ہے۔ جلد ہی بیزاری محسوس کرتا ہوں اور پھر باہر ہو جاتا ہوں۔ دوچار روز سے شاعری والے حصے میں جاتا ہوں اور کسی نہ کسی سے چھیڑ چھاڑ کر کے لوٹ‌جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تمھارا نمبر بھی ملوایا تھا بات کرنے کے لیے پھر مصروفیت نکل آئی۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔مجھے وہ غزل میں جو...
  8. عین عین

    شکیب جلالی غزل - خموشی بول اٹھے ہر نظر پیغام ہو جائے - شکیب جلالی

    میرا خیال ہے۔۔۔۔۔۔۔ میں‌رستہ بھولوں۔۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ میں رستہ بھول جائوں جنگلوں۔۔۔۔۔ شکیب صاحب نے ایسا ہی کہا ہو گا۔ غالبا یہ ٹائپنگ کی خطا ہے
  9. عین عین

    میں تو ہوں آواز کرنے کے لئے --- ظفر اقبال

    دوسری غزل اچھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلی والی میں ایک شعر ہے خود تو وہ رکتا کسی صورت نہیں چلئے اس کو باز کرنے کے لئے اس میں‌’’باز کرنے‘‘ کی جگہ ’’باز رکھنا‘‘ ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔۔ کسی کو روکنے کے لیے باز رکھنا تو سنا ہے باز کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر بھائی کا ہنر ہے۔۔۔۔۔۔۔ صاحبانَ فن اس پر بھی کچھ کہیں۔
  10. عین عین

    کچھ کتابیں جو میرے پاس ہیں

    بہت خوب۔ عمدہ کتابیں ہیں۔۔۔۔۔ عشق کا عین، شین تک تو مجھے معلوم تھا اب قاف بھی دست یاب ہے۔ کیا بنے گا یارو اس عشق کا ۔۔۔۔جس طرح مس تق بل کے ٹکڑے ہوئے اسی طرح عشق بھی ٹوٹ پھوٹ‌ کا شکار ہے۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔ بھائی جون کی ایک ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید۔۔۔۔۔۔اب تو مزید آچکی ہیں۔۔۔۔۔۔
  11. عین عین

    عمران کا بک شلیف

    دوست اچھا کیا تصاویر بنا کر۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ پاکستان لوٹنے والے۔۔۔۔مجاہد حسین کی ہے تو اس میں‌ لوٹنے کا مطلب واپسی ہے؟ یا (پیش) لگا کر لُٹیرے ( لُوٹنا ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔ بہرحال اچھی کتاب ہے۔ باقی بھی مفید کتب ہیں۔
  12. عین عین

    ماوراء بک شیلف

    ماورا۔۔۔۔۔۔۔یعنی ماورائے عقل کاموں میں ‌دل چسپی ہے۔۔۔۔۔ قیافہ شناس۔ کسی کے بارے میں سو فی صد درست بات بتائی ہاتھ دیکھ کر آپ نے؟
  13. عین عین

    تعارف جناب عارف عزیز کو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    تعارف اگر یہاں کروانا ہے تو حاضر ہے۔ میں سمجھتے سمجھتے سمجھ ہی جائوں‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سائٹ‌کو۔۔۔۔۔۔۔۔فی الحال اتنا ہے کہ ایک اخبار سے وابستہ ہوں۔۔۔۔لکھنے لکھانے کا شوق بچپن سے تھا۔ شاعری سے لگائو ہے۔ جون ایلیا کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیکھنے کی کوشش کی۔ کتابوں‌سے عشق ہے۔ سماجی موضوعات اور...
  14. عین عین

    تعارف جناب عارف عزیز کو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    م م مغل کی بدولت میں یہاں تک پہنچ گیا ہوں۔ آگے مزید تعاون درکار ہو گا۔ ابھی ذہن الجھا ہوا ہے۔ دوستی کے لیے درخواست کو قبول کرتے ہوئے بھی بہت مشکل کا سامنا رہا۔ اس کا سبب انٹرنیٹ سے ناواقفیت ہے اور کبھی ایسی کوئی سائٹ کا استعمال بھی نہیں کیا۔ بہرحال ’’اور کھل جائے گی دو چار ملاقاتوں‌میں(یہ سائٹ...
  15. عین عین

    غزل--- محبت نہیں رہی

    گرتے ہیں‌شہسوار ہی میدان جنگ میں۔۔۔۔۔۔۔ کوشش جاری رکھیں
  16. عین عین

    محترم! جواب کا شکریہ۔ آپ نے درست کہا۔ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ آپ ہندوستان سے ہیں۔ مجھے کراچی...

    محترم! جواب کا شکریہ۔ آپ نے درست کہا۔ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ آپ ہندوستان سے ہیں۔ مجھے کراچی کے م م مغل نے رابطہ نمبر دے دیا ہے۔ ان سے معلومات لے لوں گا۔ بہت شکریہ
  17. عین عین

    شکر ہے۔ میرا سوال تو آپ تک پہنچا۔ جواب کی امید تو تھی ھی مجھے۔ مسئلہ یہ تھا کہ سوال کیسے داخل...

    شکر ہے۔ میرا سوال تو آپ تک پہنچا۔ جواب کی امید تو تھی ھی مجھے۔ مسئلہ یہ تھا کہ سوال کیسے داخل کیا جائے۔ میں نے نمبر نوٹ‌ کر لیا ہے۔ جلد رابطہ کروں گا۔ آپ کی غزل پڑھی تھی وہاں تعریف اور نتقید دیکھی۔ ایک سقم یا زبان کی غلطی میرے خیال میں‌کسی نے نہیں دیکھی۔ وہ میں نے وہاں بتائی تھی مگر وہ پوسٹ‌بھی...
  18. عین عین

    شکر ہے۔آپ تک پیغام پہنچ گیا ورنہ میں کل سے کچھ دوسرے لوگوں کو کر رہا تھا لیکن نہیں ہو رہا تھا۔...

    شکر ہے۔آپ تک پیغام پہنچ گیا ورنہ میں کل سے کچھ دوسرے لوگوں کو کر رہا تھا لیکن نہیں ہو رہا تھا۔ مجھے آپ کا ای میل یا کوئی رابطہ نمبر مل جائے تو بہت اچھا ہو گا۔ میں فورم وغیرہ اور پیغامات کے آپشنز کا استعمال نہیں‌کر پا رہا ہوں۔ اس کی وجہ میری انٹرنیٹ‌سے کم واقفیت ہے۔ اور اس سائٹ کا مزاج سمجھنے سے...
  19. عین عین

    بھائی میری مدد کریں۔ میں اس سائٹ کا استعمال اس طرح‌نہیں‌کر پا رہا جیسے دیگر لوگ کر رہے ہیں۔ میں...

    بھائی میری مدد کریں۔ میں اس سائٹ کا استعمال اس طرح‌نہیں‌کر پا رہا جیسے دیگر لوگ کر رہے ہیں۔ میں انٹر نیٹ سے کم واقفیت رکھتا ہوں۔‌
  20. عین عین

    میرے دوست! انٹرنیٹ سے کم واقف ہوں۔ اس سائٹ‌کا استعمال آج تک بھرپور طریقے سے نہیںکر سکا۔ کچھ دیر...

    میرے دوست! انٹرنیٹ سے کم واقف ہوں۔ اس سائٹ‌کا استعمال آج تک بھرپور طریقے سے نہیںکر سکا۔ کچھ دیر قبل آپ کو برقی پیغام روانہ کیا تھا لیکن۔۔۔۔۔۔۔ونڈوز کی جانب سے کوئی پرابلم دکھا دی گئی۔ اب پھر کوشش کر رہا ہوں۔ میں آپ سے یا کسی ایسے شخص‌سے ای میل یا فون پر رابطہ کرنا چاہتا ہوں جو اس سائٹ‌کی سوجھ...
Top