نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تحریک انصاف حکومت کے 2 سال، ایک کلو چینی 40 روپے، 20 کلو آٹا 232 روپے مہنگا

    سبزیوں دالوں وغیرہ کی قیمت مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے اصولوں پر بڑھتی اور کم ہوتی ہے۔ کبھی آلو، ٹماٹر، پیاز آسمان کو جا چھوتے ہیں (اور میڈیا گلا پھاڑ پھاڑ کر اعلان کر رہا ہوتا ہے) اور جب نئی اور وافر فصل مارکیٹ میں آتی ہے تو انہی کی قیمت زمین پر رینگ رہی ہوتی ہے (اور میڈیا کو بھی سانپ سونگھ...
  2. محمد وارث

    تحریک انصاف حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مفصل رپورٹ جاری

    دو سو صفحات کی رپورٹ وہ بھی سرکاری انگریزی میں۔ اتنی پڑھنے لکھنے والی قوم ہوتی تو اپنی سیٹوں پر گدھوں کو نہ بٹھا رکھتی!
  3. محمد وارث

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

    امن کا امن، جہازوں کے دام، اللہ اللہ۔ :)
  4. محمد وارث

    تاسف نبیل بھائی کے والد کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں، اور نبیل برادر اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔
  5. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    پہلے تو دو آپشن ہی غلط ہیں، زیادہ ہونے چاہیئے تھے اور اگر دو ہی آپشن رکھنے تھے تو Not Satisfied کے مقابل صرف Satisfied ہونا چاہیئے تھا، satisfied کے ساتھ very لگانے کا مطلب ہی یہی ہے کہ صرف ٹائیگرز یا عرف عام میں یوتھیے ہی اس آپشن کو کلک کریں۔ ڈان سے ایسی توقع نہیں تھی لیکن شاید ڈان بھی وہ ڈان...
  6. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    اوپر دیکھ لیں، "یہی ریٹس" بھی 2030ء کے بعد کی باتیں ہیں۔ :)
  7. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    میں پہلے ہی جانتا تھا کہ آخر میں آپ کے اور ہمارے وزیر اعظم نے بھی یہی کہنا ہے۔ عنوان میں موجود وزیر اعظم کا بیان (بجلی سستی ہو جائے گی) "مستقبل ِتمنائی" کا شاہکار ہے!
  8. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    سیالکوٹ سٹی میں کم و بیش دو تین سال سے لوڈ شیڈنگ قریب زیرو ہے۔نون لیگ حکومت میں خواجہ آصف کا حلقہ ہونے کی وجہ سے پہلےتین چار سال ڈیڈ روٹین چار سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ایک منٹ بھی شیڈول سے اوپر نہیں کرتے تھے پھر ان کے آخری ایک سال میں زیرو لوڈ شیڈنگ تھی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت میں عثمان...
  9. محمد وارث

    مزاحیہ نظم "زمیندار بس" از نزیر احمد شیخ

    شاعر کا درست نام "نذیر احمد شیخ" ہوگا یا "نظیر احمد شیخ"۔
  10. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کوئی اور چیز ہے جب کہ ملک پر قرضے کوئی اور چیز ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کا مطلب ہے کہ آپ کا ملک امپورٹ زیادہ کرتا ہے اور ایکسپورٹ کم اور اس سے اس ملک کے فارن ایکسچینج پر پریشر آتا ہے، ایکسپورٹ میں زیرو اضافے کے ساتھ اپنی امپورٹ کم کر دیں تو یہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ بھی خود...
  11. محمد وارث

    کنڈل ایمازون اردو کو کیوں سپورٹ نہیں کرتا؟

    ایمزون اسٹورز پر بہت سی اشیا ایسی ہیں جو پاکستان میں بنتی ہیں اور یہاں سے ان کے اسٹورز کو ایکسپورٹ ہوتی ہیں۔ سیالکوٹ میں بہت سے لوگ ایمزون کے ساتھ ڈائریکٹ بزنس کر رہے ہیں اور ایمزون اسٹورز کو ہینڈل کرنے کے لیے اچھی خاصی نوکریاں ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایمزون کی سروس پاکستان کے لیے مہیا...
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زہے شادی کہ اُو آید، ببیند حالِ من، لیکن من ایں شادی نمی خواہم کہ اُو غمناک خواہد شد امیر خسرو زہے یہ خوشی کہ وہ (میرے پاس) آئے اور میرا حال دیکھے، لیکن میں ایسی خوشی نہیں چاہتا کہ وہ (میرا حال دیکھ کر) غمناک ہو جائے گا۔
  13. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    ویسے میں تو اندر سے ڈرا ہوا ہوں، خان صاحب جس معاملے پر نظر ڈال دیتے ہیں وہیں آگ لگ جاتی ہے! :)
  14. محمد وارث

    حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

    جاسم محمد صاحب، میں اس خبر کو باقاعدگی سے فالو کر رہا ہوں لیکن ابھی تک یہ معاملہ میرے "پلے نہیں پڑا"۔ کیا معاہدہ ہوا ہے؟ تفصیلات کہاں ہیں؟ آپ کا وزیرِ اطلاعات کہتا ہے کہ فقط ایک ایم او یو سائن ہوا ہے! خیر جو کچھ بھی ہوا ہے، باٹم لائن پر آتے ہیں، اس سے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کیا، کتنا اور کب...
  15. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    میرے بچے بھی کھیلتے تھے، اور جو اگلی نشست تک بادشاہ بنتا تھا اس کا ہر حکم ماننا فرض ہو جاتا تھا، خاصی دھمکا چوکڑی مچتی ہے۔ :)
  16. محمد وارث

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

    اس ٹویٹ میں کوئی لفظ ایسا نہیں ہے جو اردو میں استعمال نہ ہوتا ہو، اگر "ضمیر" کی وجہ سے ایک لفظ ہے بھی (علینا) تو "پڑھے لکھے" افراد اس کو بآسانی سمجھ سکتے ہیں، سو" آپ "بھی ٹویٹ کو اردو ہی میں سمجھیے۔:)
  17. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اب اتنی آسانی سے تو "پرانی" عادتیں نہیں چھوٹتیں قبلہ۔:LOL:
  18. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخ زیبا لے کر۔ بائی دا وے، ہمارے محلے میں کئی ایک ہوتی تھیں۔ :)
  19. محمد وارث

    1954 میں ریکارڈ کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ

    محب تو غائب تھا، ابھی واپس آیا ہے۔ زیک البتہ جمے ہوئے ہیں اور یہ خاکسار بھی یہیں ہے۔ :)
  20. محمد وارث

    1954 میں ریکارڈ کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ

    اچھی بات ہے، شمشاد صاحب بھی تشریف لے آئے ہیں، آپ بھی آ گئے، محفل کی رونق دو بالا ہو جائے گی۔ :)
Top