نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    ایک شعر اور اس کی تقطیع کا مسئلہ

    خیالِ ترکِ محبت بھی دسترس میں نہیں ہم اپنے بس میں نہیں، آپ اپنے بس میں نہیں اڑا کے لے گئی سب کچھ منافرت کی ہوا نظر نظر میں نہیں ہے، نفس نفس میں نہیں سوال یہ نہیں میرا کرم ہوا ہے تو کیا بتاؤ ظلم وہ کیا ہے جو اس برس میں نہیں وہ ایک جلوہ دکھاتا ہے، لے کے جاتا ہے کسی بھی شخص کا دل اپنی دسترس میں...
  2. شاہد شاہنواز

    ایک شعر اور اس کی تقطیع کا مسئلہ

    ابتدائی صورت اس غزل کی کچھ یوں ہے: خیالِ ترکِ محبت بھی دسترس میں نہیں ہم اپنے بس میں نہیں، آپ اپنے بس میں نہیں کرے تو قید مگر یہ بھی جان لے صیاد ہمیں جھکانے کی طاقت کسی قفس میں نہیں اڑا کے لے گئی سب کچھ منافرت کی ہوا نظر نظر میں نہیں ہے، نفس نفس میں نہیں بگڑتی جاتی ہے تیرے مریض کی حالت...
  3. شاہد شاہنواز

    خالد احمد نعت ۔۔۔۔۔ تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی

    سبحان اللہ۔۔۔ بہت خوبصورت نعت ہے۔۔۔ اللہ خالد احمد کو اجر عظیم سے نوازے (آمین)
  4. شاہد شاہنواز

    ایک شعر اور اس کی تقطیع کا مسئلہ

    ایک شعر ذہن میں آیا ہے، معنی کے حوالے سے مجھے تو ٹھیک لگتا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہو تو ضرور بتائیے۔ بڑا مسئلہ اس کی تقطیع کا آن پڑا ہے۔۔۔ شعر ہے: خیالِ ترکِ محبت ہی دسترس میں نہیں ہم اپنے بس میں نہیں آپ اپنے بس میں نہیں دوسرا شعر جو کہنے کی کوشش کر رہا ہوں اور جس سے مطمئن نہیں ہوں، وہ یہ ہے: کرے...
  5. شاہد شاہنواز

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    سنگ استعمال کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، صرف ذہن میں آگیا تو لکھ دیا۔۔۔ ساتھ بہتر ہے۔۔ ہوش کھونے والے شعر میں فاعل نہیں ہے، اس لیے بھی یہ بہت ’’ہلکا ‘‘محسوس ہوتا ہے۔۔۔ خیر۔۔۔ باقی غزل تو آپ نے پاس کردی، سو اسی پر قناعت کرلیتے ہیں۔۔۔بے حد شکریہ۔۔
  6. شاہد شاہنواز

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    محترم محمد یعقوب آسی صاحب۔۔ بے حد ممنون ہوں۔۔۔ جی خیر تھی اور خیر ہے الحمدللہ۔۔۔ انٹرنیٹ پر آنا کم ہوگیا تھا، سو محفل سے بھی دوری رہی۔۔۔ اب دیکھئے آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔!
  7. شاہد شاہنواز

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ۔۔۔ بغرض اصلاح

    اپنے دیوار و در نہیں بھولے ہم ابھی اپنا گھر نہیں بھولے سنگ جتنے تھے ہم سفر اپنے زندگی بھر سفر نہیں بھولے ہوش تو کھو چکے جہاں بھر کا چوٹ کھا کر نظر نہیں بھولے اس نے پل میں بھلا دیا ہم کو ہم جسےعمر بھر نہیں بھولے تیری قاتل نگاہ کا عالم تیرے آشفتہ سر نہیں بھولے اے ہمیں راہ دکھانے والے ہم...
  8. شاہد شاہنواز

    The Venus Project ایک نئے دور کی ابتداء!

    درج بالا پوسٹ میں امام ابو حنیفہ کا ذکر غلط جگہ ہو گیا ہے، اس سے محسوس یوں ہوتا ہے جیسے میں نے کہا کہ امام ابو حنیفہ کی دینی حالت قابل رشک نہیں بلکہ قابل غور تھی اور اس کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ تاثر غلط ہے ۔ امام ابو حنیفہ کا ذکر اس اقتباس میں کہیں نہیں ہے، اس لیے اسے الگ ہی سمجھا جائے یعنی...
  9. شاہد شاہنواز

    The Venus Project ایک نئے دور کی ابتداء!

    خیر صاحبو، اس پر تو بحث ہی کیا، تذکرۃ الاولیاء میں ایک بات پڑھی تھی، جو یہاں بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ (یہاں جو روایت میں بیان کرنے لگا ہوں، ضروری نہیں ہے کہ من و عن درست ہو، اس میں کچھ الفاظ کا ہیر پھیر ہوسکتا ہے لیکن مفہوم یہی نکلتا ہے، تاہم اس روایت کو ثقہ کہنے پر میں مصر نہیں، نہ اس کا...
  10. شاہد شاہنواز

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    پرانی غزل ہے، اور اتنی ہی یاد ہے جتنی لکھ رہا ہوں۔۔۔ کوئی اصلاح بھی نہیں کی فی الحال۔۔۔ نہیں جو ابر، کھلا حسن ماہتاب نہیں وہی تو حسن ہے ساقی جو بے حجاب نہیں جو تیرے حسن کے اسرار منکشف کردے کسی کتاب میں وہ لفظ دستیاب نہیں ترے نہ ملنے کا غم اس قدر نہیں مجھ کو اس انکشاف نے مارا کہ تو سراب...
  11. شاہد شاہنواز

    تعارف اپنی تعریف بھی کر دیتا سر محفل میں۔۔۔ اپنی تعریف کے الفاظ اگر مل سکتے

    تعارف ناکافی است۔۔۔۔ کچھ لکھا ہی نہیں ہے ، سوائے دو اشعار کے، ہم کو تو اور کچھ نظر بھی نہ آیا۔۔۔۔ اگر یہ تعارف ہے تو آپ کی پوری ہسٹری شاید ایک ہی صفحے میں سما جائے گی برادرم ارتضیٰ ۔۔۔۔
  12. شاہد شاہنواز

    اساتذہ شعراء

    غالب غزل گو شاعر ہے، نظم کا شاعر نہیں کہاجاسکتا۔ اقبال نظم پر حیران کن دسترس رکھتے ہیں، غزل گوئی سے دلچسپی نہیں ہے، ہوتی تو ان سے بڑا غزل گو کوئی نہ ہوتا۔ فکری اختلاف اقبال سے بہت سے لوگ کرسکتے ہیں اور اس کی انہیں کھلی اجازت بھی دینی چاہئے کیونکہ ہر انسان کا عقیدہ، سوچ اور فلسفہ حیات دوسرے سے...
  13. شاہد شاہنواز

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    ابھی تک تو مجھے اپنا کوئی ایسا کلام دستیاب نہیں ہوا جسے میں بہترین کہہ سکوں۔۔۔ جو لکھتا ہوں ، فی الحال ایک طالب علم کی کاوش کہی جاسکتی ہے، اس میں کبھی کوئی پختگی نظر آئی تو ضرور اس سلسلے میں پیش کروں گا۔۔۔ فی الحال تو معذرت ہے۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    غزل برائے تبصرہ و تنقید

    فن کی باریکیاں اور غلطیاں اپنی جگہ ، شاعر کا احساس ہی ہوتا ہے جو اس کی فکر کو جلا بخشتا اور اظہار کو چار چاند لگاتا ہے ۔۔۔ اس پوری غزل میں آپ کا احساس ہی آپ کے ساتھ رہا ، ستم نئے لکھنے والوں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ ان کے خیال میں تو ہر ہر شعر اور ہر مصرع بالکل واضح ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ شعر...
  15. شاہد شاہنواز

    بشیر بدر اداس آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے ہیں۔۔۔۔بشیر بدر

    کئی ستاروں کو میں جانتا ہوں بچپن سے کہیں بھی جاؤں مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔۔۔
  16. شاہد شاہنواز

    The Venus Project ایک نئے دور کی ابتداء!

    کچھ ممالک میں واقعتا کرنسی کا عمل دخل بس نام کا رہ گیا ہے۔۔۔ شاید آپ میں سے کوئی جانتا ہو، وہ کون سے ممالک ہیں۔۔۔ آن لائن خریداری ۔۔۔ ہر چیز ون لنک۔۔۔ دیکھا جائے تو ایسے سسٹم کو کنٹرول کرنا بہ نسبت اس سسٹم کے جس میں ہر ملک کی اپنی اپنی کرنسی ہے، زیادہ آسان ہے۔۔۔۔ کوئی بھی ایرا غیرا جسے قوت حاصل...
  17. شاہد شاہنواز

    نظم ۔ منزل تمھاری ہے ۔ محمد احمد

    بہت اچھی نظم ہے۔۔۔ صرف اس جگہ کہ "کہ تم نے ہار جانا ہے" پر میرا خیال ہے کہ نے کی جگہ کو ہونا چاہئے ۔۔۔ شاید ۔۔۔
  18. شاہد شاہنواز

    فیض اکتوبر انقلابِ روس کی سالگرہ

    بالکل ہے ۔۔۔ لیکن اس حماقت کی اب ضرورت نہیں رہی۔۔۔ حال ہی میں لکھنا وقت نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا ہے۔۔۔ اب صرف پڑھنے کا وقت ملتا ہے اور کوئی بھی ملتا ہے تو پڑھتا ہوں۔۔۔ حال ہی میں فیض سے بھی واسطہ پڑا: ہم کہ ٹھہرے اجنبی کتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد کب نظر میں...
Top