نتائج تلاش

  1. زیرک

    ٭ناپسندیدگی کا تحفہ دینے والو! شکریہ، افسوس کہ آپ کے پاس بانٹنے کو یہی رہ گیا تھا۔دعا ہے اللہ آپ...

    ٭ناپسندیدگی کا تحفہ دینے والو! شکریہ، افسوس کہ آپ کے پاس بانٹنے کو یہی رہ گیا تھا۔دعا ہے اللہ آپ کو اچھی شے بانٹنے کی توفیق بھی دے،آمین
  2. زیرک

    ٭اللہ کا کرم ہے بارش ہو گئی آسٹریلیوی ٹیم 302 رنز ہی سکور کر پائی، پورے اوورز کا کھیل ہوتا تو...

    ٭اللہ کا کرم ہے بارش ہو گئی آسٹریلیوی ٹیم 302 رنز ہی سکور کر پائی، پورے اوورز کا کھیل ہوتا تو 400 بھی ہو سکتے تھے، اظہر علی
  3. زیرک

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

    پہلی بات تو یہ ہے کہ الحمدللہ کسی سیاسی کھاؤ گروپ سے تعلق نہیں رکھتا، نہ ہی کسی ہڈی مافیا سے تعلق ہے۔ صرف فورم کے ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے سمجھا رہا ہوں۔ ایک مشورہ ہے کہ آئندہ سوچ سمجھ کر ٹانٹ نما کمنٹ کرنا، انور مسعود کا شاگرد ہوں، نظم ہو یا نثر مجھے ہر زبان میں کھڑکا کے جواب دینا آتا ہے۔
  4. زیرک

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

    جوک آف دی سینچری حاضرِ خدمت ہے شہریار آفریدی: "آرمی چیف قوم کا باپ ہوتا ہے"۔ وسیم بادامی: "کوئی اور مثال دیں کیونکہ باپ ہر تین سال بعد تبدیل نہیں ہوتا"۔
  5. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    محکمہ ختم پُلس کا جو کبھی ہو جائے عین ممکن ہے جرائم میں کمی ہو جائے تیل وہ آپ کو دوں گا کہ طبق روشن ہوں ٹنڈ پر زلف اگے، اور گھنی ہو جائے ہاتھ میں میرے قلم، دست میں اس کے چمچہ آج بیگم سے نہ شمشیرزنی ہو جائے گھر کے سب کام کرائیں، مجھے طعنے تو نہ دیں ہم سے بیگم نہ کہیں بے ادبی ہو جائے آپ نے خود ہی...
  6. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    وہ ہم سفر تھا مگر اس کی اچھی کمائی نہ تھی سوپ، چائے و کافی اس نے کبھی پلائی نہ تھی غضب کی سردی تھی، زکام تھا، کھانسی تھی، مگر مرنے والے کے پاس سب کچھ تھا مگر دوائی نہ تھی
  7. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    گم سم سا جو بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں اک لفظ پڑوسن کو کہا ہو تو قسم ہے منڈیر پہ بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں بیگم کی ہے اک آنکھ بھری بزم میں مجھ پر سہما ہوا طوطا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں امجد علی راجا
  8. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    بجلی کا بل کسی نے نہ کی جن کے میٹر کی ریڈنگ محلے میں ایسے مکاں اور بھی ہیں غلط بل جو بجلی کا آیا تو کیا غم "مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں"
  9. زیرک

    ٭٭ہر روز ماں کے چہرے کو تکتا ہوں پیار سے٭٭ ہر روز حج میں کرتا ہوں احرام کے بغیر٭٭ سید سلمان گیلانی

    ٭٭ہر روز ماں کے چہرے کو تکتا ہوں پیار سے٭٭ ہر روز حج میں کرتا ہوں احرام کے بغیر٭٭ سید سلمان گیلانی
  10. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    مطالباتِ عاشقاں پیار کی ترویج کا بھی قانون آنا چاہیے عاشقی کا کھیل اب مقنون ہونا چاہیے بے وفائی پر بھی کوئی پرچہ کٹنا چاہیے عاشقوں کے واسطے قانون ہونا چاہیے گولیاں سیرپ بہت ہیں پیٹ میں جو درد ہو مال کھانے کا بھی کوئی معجون ہونا چاہیے
  11. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    ایک جیسا دکھ وے بیلیا بے خانماں ہیں ہم بھی تو بے گھر ہیں آپ بھی مشقِ بکارِ دستِ ستم گر ہیں آپ بھی بے وجہ تو نہیں ہے چہرے کا رنگ زرد آنکھوں سے لگ رہا ہے کہ شوہرہیں آپ بھی
  12. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی دنیا وہ اس پہ جاں چھڑکتا تھا قبل شادی کے مگر اب محبت نام کی ہی رہ گئی ہے ہیروئن تھی جو اس کی شاعری کی وہ اب گھر کے کام کی ہی رہ گئی ہے
  13. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    دھوکہ فیس بک دوستی یوں پیار میں تبدیل ہوئی بدستِ قاصد اسے آئی فون نشانی دی تھی آ کےقاصد نے جب اصل عمر بتائی اس کی ہائے کم بخت نے تصویر پرانی دی تھی
  14. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    قابل داد یہ آنکھیں ہیں کہ ان آنکھوں سے خود ہی پامال ہوئے، خود ہی تماشا دیکھا
  15. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دھڑکن کی ڈگڈگی پہ کب سے ہے محوِ رقص دل تھک کے گر ہی جائے، تماشا تو ختم ہو
  16. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ہمارے عشق میں رسوا ہوئے تم مگر ہم تو تماشا ہو گئے ہیں اطہر نفیس
  17. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کہانی آپ الجھی ہے، کہ الجھائی گئی ہے یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا افتخار عارف
  18. زیرک

    ٭٭کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے ٭٭ یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا

    ٭٭کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے ٭٭ یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا
  19. زیرک

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

    آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے کو لے کر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹینشن دینے کا خمیازہ عمران خان کی تبدیلی سرکار کو آنے والے دنوں میں ضرور بھگتنا پڑے گا کیونکہ اور کچھ ہو یا نہ ہو وردی لیگ والے اپنے پیٹی بھرا کی بزتی کا بدلا ضرور لیا کرتے ہیں اور اگر پیٹی بھڑا آرمی چیف ہو تو سزا زیادہ سخٹ ہوا...
  20. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ ہلکی پھلکی مزاحیہ شاعری

    ایک تھی چائے ایک تھا بسکٹ بسکٹ کو جب پیاس لگی چائے کی چسکی لینی تھی کہ ٹوٹ گرا پھر آدھا بسکٹ کھانے والے کی قسمت دیکھیں اس نے پھر کھاہدا آدھا بسکٹ
Top