سوال یہ ہے کہ کیا جماعتِ اسلامی میں مہاجر نہیں؟؟؟ آج کے خطاب کا مقصد مصطفیٰ بھائی اور انیس بھائی کے چھوڑ جانے والی خبر سے توجہ ہٹائی جائے۔۔۔۔ الطاف بھائی کو کراچی والے بہت زیادہ سمجھنے لگے ہیں :)
کاشفی بھائی دیکھ لیجیے۔۔۔۔۔ الطاف بھائی بہت دنوں سے غائب تھے۔۔۔ پچھلے 2،3 دنوں سے مصطفیٰ بھائی اور انیس بھائی کے روپوش ہونے کی خبریں پھیلیں تو الطاف بھائی نے نون-ایشو پر کئی گھنٹے ضایع کردیے۔۔۔۔جماعتِ اسلامی، مہاجر، فوج اور نہ جانے کیا کیا۔۔۔۔
نہیں۔۔ میں تو آتا ہی ہوں یہاں روز۔۔۔ ضروری نہیں کہ شادی شدہ بندہ صرف بیوی کے ہونے یا نہ ہونے کی وجہ سے کہیں جائے یا نہ جائے :) اور بھی غم ہیں غمِ جاناں سے الگ۔۔۔۔
لانڈھی شیر پاؤ کولونی میں میں اے این پی کے علاقوں میں موجود "مہاجر" وہاں کیوں ہیں؟ انہیں کیوں نہیں مذاکرات کی دعوت دی گئی؟ ان کی ڈیمانڈز کو درخورِ اعتناء کیوں نہ جانا گیا؟ مہاجر قوم یوں ہی کٹنے مرنے کیوں دیا الطاف نے؟ وہ بھی غیروں کے ہاتھوں میں کھیل کر۔۔۔۔
لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، حقیقی والوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پیپلز پارٹی اور اے این پی اور بلوچوں کا عسکری ونگ بن کر کام کریں؟؟ کیا آپ اس بات کو جھٹلائیں گے کہ حقیقی پر متحدہ کی ڈیمانڈ پر 2001 کے بعد کیے جانے والے اوپریشن کے نتیجے میں ہزاروں مہاجر، غیر مہاجروں کے آلہ کار بن گئے۔۔۔؟؟
کیا ایسا نہیں ہے کہ مشرف کے شروع دور میں ایم کیو ایم نے ساتھ چلنے کے لیے شرط لگائی تھی حقیقی پر اوپریشن کی؟ لانڈھی، ملیر، کورنگی، شاہ فیصل، نیو کراچی، لائنز ایریا اور جہاں جہاں حقیقی کے لوگ تھے وہاں بلڈوزر چلائے گئے،
میں نے حقیقی کے ابتدائی زمانے میں آفاق احمد کو دیکھا تھا کئی بار۔ وہ اکیلے اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گھومتا تھا۔۔۔ حتیٰ کہ گارڈ بھی بہت کم نظر آتے تھے، اور ہمیشہ دو سے زیادہ گارڈ نہیں ہوتے تھے اس کے ساتھ۔۔۔
رہی بات جبری کی۔۔۔تو یہ بات سب جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کرنے والوں کو بڑے آرام سے مار دیا جاتا ہے۔ جس جس بندے سے الطاف بھائی کو خطرہ رہا، اسے اڑا دیا گیا۔۔۔ آفاق احمد واحد بندہ ہے جو ابھی تک بچا ہوا ہے کیوں کہ اس کی ایم کیو ایم میں بہت سپورٹ تھی، اس نے بہت کلئیر اور واضح نظریاتی سوالات...
برطانیہ میں رہ کر پاکستان کی بات کرنا بہت آسان ہے، کراچی کی گلیوں میں موت کی اہٹ پر رقص کرنا بچوں اور بھانڈوں کا کھیل نہیں ہے، جو کہ ہم کھیل رہے ہیں، کراچی کے باسی۔ اس بات کو مان لیں کہ اب کراچی والوں کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں رہی، ایم کیو ایم اور الطاف حسین نے اپنی ضرورت خود ختم کردی ہے،...
الطاف بھائی کی بات میں اب اسی لیے تاثیر نہیں رہی کہ کارکن بھی مر مر کر تھک چکے ہیں۔ لوگ جواب چاہتے ہیں۔۔۔ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ جب ان کا جوان بیٹا متحدہ کے لیے کام کرتا ہوا مارا جائے تو الطاف حسین ان کے گھر آ کر ان کی ہمت بندھائے، انہیں عزت دے، جبکہ الطاف حسین تو خود باہر بیٹھا ہے وہ مظلوموں کو...
سب سے پہلے تو انہیں جان کی پروا کیے بغیر کراچی واپس آنا چاہیے اگر کراچی سے محبت کرتے ہیں تو۔ لیڈر لیڈر ہوتا ہے، وہ جان کے خطرے سے باہر نہیں بیٹھ جاتا۔ اب یہ ڈرامے بہت پرانے ہوگئے کہ کارکنوں کو ایموشنل بلیک میل کر کے ٹی وی والی تقریر میں نہیں بھائی نہیں کے نعرے لگوادیے۔۔
کاشفی بھائی۔۔۔۔ الطاف بھائی خود کیا ہیں؟؟؟ کیا کیا ہے انہوں نے کراچی کے لیے؟ لندن میں کیا کر رہے ہیں؟ کہاں سے خرچہ پورا کرتے ہیں؟ ہماری کھالوں اور جبری کے کے ایف کے فنڈز سے؟؟ میں متحدہ کو پسند کرتا تھا مگر سیکڑوں سوالوں کے جواب الطاف بھائی پر واجب ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ تو تردید ہی کرے گی، کیوں کہ ظاہر ہے بلدیاتی انتخابات میں ہمدردیاں لینے کے لیے مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم کے پاس اور کچھ نہیں ہے۔۔۔ ایم کیو ایم نے پچھلے 5 سالوں میں اپنا بیڑا غرق کرنے اور پیروں پر کلہاڑی مارنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ میں بہت مایوس ہوا ہوں کراچی کے ٹھیکیداروں...
فرحت آپی، ایم کیو ایم کی قیادت سے اختلافات۔۔۔ اوپریشن کے زمانے میں بھاگے ہوئے لوگوں کو ایم کیو ایم کی باگ ڈور سنونپنے کی وجہ سے۔ کچھ مہینوں قبل نائن زیرو پر کچھ ہنگامہ ہوا تھا جس میں اخبار والوں اور ٹی وی والوں کے بقول بڑے بڑے رہنماؤں کو کارکنوں نے مارا پیٹا تھا، غالبا اس پر بھی کچھ ناراضگی رہی...
کاشفی بھائی ڈینائیل میں رہنے سے کیا ہوگا؟ اخبار والے کسی بات کی تکرار مسلسل کر رہے ہوں تو اس میں صداقت ہوتی ہی ہے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی دونوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں کونسی ذاتی وجوہات ہوگئیں کہ دونوں دبئی چلے گئے؟