ان کو کیا علم کہ کشتی پہ مری کیا گزری دوست جو ساتھ مرے تا لبِ ساحل آئے (غالب)
La Alma لائبریرین اکتوبر 14، 2022 #2,981 ان کو کیا علم کہ کشتی پہ مری کیا گزری دوست جو ساتھ مرے تا لبِ ساحل آئے (غالب)
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 17، 2022 #2,982 بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے اقبال
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,983 ہر نگہ وصل میں اس شوخ کی کہتی ہے امیرؔ ہو جسے حکم اڑا دے !!!!!وہ نشانا دل کا امیر مینائی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,984 طول غم حیات سے گبھرا نہ اے جگر . . . ایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,985 تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو پھولوں کو دیکھ کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں قمر جلالوی
تاروں کی بہاروں میں بھی قمر تم افسردہ سے رہتے ہو پھولوں کو دیکھ کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں قمر جلالوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,986 جلوہ گر بزم حسیناں میں ہیں وہ اس شان سے چاند جیسے اے قمر تاروں بھری محفل میں ہے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,987 پہلی آگ ابھی تک ہے رگ رگ میں باقی سنتے ہیں کل پھر گاؤں !!!!میں ہو گا میلہ باقی صدیقی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,988 اک سزا اور اسیروں کو سنا دی جائے یعنی اب جرمِ اسیری کی سزا دی جائے دستِ نادیدہ کی تحقیق ضروری ہے مگر پہلے جو آگ لگی ہے وہ بجھا دی جائے پیر زادہ قاسم آخری تدوین: ستمبر 30، 2023
اک سزا اور اسیروں کو سنا دی جائے یعنی اب جرمِ اسیری کی سزا دی جائے دستِ نادیدہ کی تحقیق ضروری ہے مگر پہلے جو آگ لگی ہے وہ بجھا دی جائے پیر زادہ قاسم
سیما علی لائبریرین اکتوبر 19، 2022 #2,989 بینائی کے طلسم سے آگے بھی دیکھیے منظر کو ایک قسم سے آگے بھی دیکھیے کچھ اور بھی ہیں راز خدوخال سے پرے عورت کو اس کے جسم سے آگے بھی دیکھیے رحمان فارس
بینائی کے طلسم سے آگے بھی دیکھیے منظر کو ایک قسم سے آگے بھی دیکھیے کچھ اور بھی ہیں راز خدوخال سے پرے عورت کو اس کے جسم سے آگے بھی دیکھیے رحمان فارس
La Alma لائبریرین اکتوبر 21، 2022 #2,990 اب کسے رنج اسیری کہ قفس میں صیاد سارے منظر گل و گلزار کے رکھ دیتے ہیں احمد فراز
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2022 #2,991 جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے !!!!بھی ہیں سرور۔ بارہ بنکوی
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے !!!!بھی ہیں سرور۔ بارہ بنکوی
ط طاہر شیخ محفلین اکتوبر 22، 2022 #2,992 سنتا ہوں بڑے غور سے افسانہ ہستی کچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرزِ ادا ہے اصغر گونڈوی
علی وقار محفلین اکتوبر 22، 2022 #2,993 کسی کا درد ہو کرتے ہیں تیرے نام رقم گِلہ ہے جو بھی کسی سے ترے سبب سے ہے فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2022 #2,994 نہ خدا رہا نہ صنم رہے، نہ رقیبِ دیر و حرم رہے نہ رہی کہیں اسد اللہی نہ !!!!!کہیں ابولہبی رہی علامہ سر محمد اقبال رح
نہ خدا رہا نہ صنم رہے، نہ رقیبِ دیر و حرم رہے نہ رہی کہیں اسد اللہی نہ !!!!!کہیں ابولہبی رہی علامہ سر محمد اقبال رح
La Alma لائبریرین اکتوبر 23، 2022 #2,995 یہ ساری جنتیں، یہ جہنم، عذاب و اجر ساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں افتخار عارف
La Alma لائبریرین اکتوبر 24، 2022 #2,996 ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیں ہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا محسن نقوی
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 30، 2022 #2,997 میت پہ میری آ کے دل ان کا دہل گیا تعظیم کو جو لاش مری اٹھ کھڑی ہوئی داغ
سیما علی لائبریرین نومبر 1، 2022 #2,998 مجھ کو آمادۂ اصلاح وہ کرتے ہیں جلیل کتنے اچّھے ہیں جو مجھ !!کو بُرا کہتے ہیں (جلیل قد وائی)
ظہیراحمدظہیر لائبریرین نومبر 1، 2022 #2,999 ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی ۔ حیدرآباد سندھ)
ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی ۔ حیدرآباد سندھ)
سیما علی لائبریرین نومبر 2، 2022 #3,000 سفر میں دوست ہی چہرے بدل کے ملتے رہے فریب دیتا رہا !!!!!!!ا وڑھ کے نقاب کوئی چلو دعا کریں مل کے !!خدائے واحد سے ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی عالم آرا
سفر میں دوست ہی چہرے بدل کے ملتے رہے فریب دیتا رہا !!!!!!!ا وڑھ کے نقاب کوئی چلو دعا کریں مل کے !!خدائے واحد سے ہمارے در پہ بھی دستک دے انقلاب کوئی عالم آرا