نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    بہت خوب! اچھی کاوش ہے عبدالرؤف! روایتی غزل کے اچھے مضامین باندھے ہیں لیکن ایک آنچ کی کسر ہے تقریباً ہر شعر میں ۔ مضمون اگر روایتی غزل کا ہو تو زبان و بیان بھی فصیح ہونی چاہیے ورنہ تغزل کا رنگ پھیکا ہی رہتا ہے ۔ اصلاحِ سخن میں لاتے تو استادِ محترم بغور دیکھ کر نشاندہی کردیتے ، کچھ اشارے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    احمد مشتاق تھم گیا درد اجالا ہوا تنہائی میں۔ احمد مشتاق

    واہ واہ! بہت خوب! خوبصورت غزل ہے! اچھا انتخاب ہے فرخ بھائی ! میرے نزدیک احمد مشتاق جدید غزل کا بہت اہم اور بڑا شاعر ہے ۔ انہیں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں ۔ جس کی بڑی وجہ ادبی سیاست سے ان کی پہلو تہی معلوم ہوتی ہے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ، السلام علیکم! بھائی ، کہاں ہیں آپ؟ اللّٰہ کریم و رحیم آپ کو...

    محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ، السلام علیکم! بھائی ، کہاں ہیں آپ؟ اللّٰہ کریم و رحیم آپ کو اپنی امان میں رکھے ، ہر دکھ پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔ چند لمحے نکال کر اپنی خیر عافیت سے مطلع فرمائیں اور فقیر کی دعائیں لیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    آپ کی اسی "نظرِ ثانی " کے ڈر سے تو نہیں لگاتا ۔ :D
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظم : بلے باز .... عنایت علی خان ٹونکی

    نہایت بر محل! کیا بات ہے عنایت صاحب کی! غضب کے شاعر ہیں ! بہت اچھا انتخاب ، احمد بھائی !
  6. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    ان اچھی اچھی باتوں کے لئے بہت بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن ! :) ماشاء اللّٰہ ، آہستہ آہستہ بزمِ سخن کی جانب پیش قدمی ہورہی ہے آپ کی ۔ میں تو کب سے کہہ رہا ہوں کہ مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت نکال کی کچھ تخلیقی سرگرمی کرنی چاہیے ۔ دل و دماغ کے لئے بہت اچھا ہے۔ محفل کے مستند اور سکہ بند مزاح...
  7. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیئے گئے ہیں ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت شکریہ ، زیک! یہ مختصر مضمون نیرنگ خیال کی تحریر کے جواب میں ہی لکھا تھا۔ بس بعض دفعہ قلم چل جاتا ہے ۔ کچھ فکاہیہ مضامین اور ہیں لیکن ٹائپ کرنے اور نظرِ ثانی کا موقع نہین ملتا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    معان بھائی ، فکر مت کریں ۔ آپ تو بخشے بخشائے ہیں ۔ بس ادھر آتے جاتے رہا کیجیے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    یہ سب عالمِ غنودگی کی باتیں ہیں ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت شکریہ ، جناب! آپ کی طرف سے پذیرائی تو گویا سند ہے ۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ۔ دل بڑھادیا آپ نے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    شاعری کے بارے میں حسنِ ظن کے لئے بہت ممنون ہوں ، خلیل بھائی ۔ مثل مشہور ہے پیراں نمی پرند، مریداں می پرانند۔ ظرافت کے بارے میں یہی کہوں گا کہ اس کے بغیر تو زندگی بہت پھیکی ہوجائے گی ۔ ذرا سا نمک تو ہر کھانے میں چلتا ہے ۔ بہت شکریہ ! آپ تو خود اس میدان کے شہسوار ہیں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت...
  13. ظہیراحمدظہیر

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت شکریہ ، احمد بھائی ! ویسے یہ تحریر لکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ کسی شخصیت کے بارے میں طنز و مزاح لکھنے کے لئے جس جرات اور بیباکی کی ضرورت ہوتی ہے اس پر خود کو آمادہ کرنا نہایت مشکل ہے ۔ د و فقرے اس مضمونچے میں کئی بار لکھ کر کاٹ دیئے ۔ فقرے اگرچہ بہت مزیدار تھے لیکن بس ہر بار انیسؔ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    آداب ، آداب! بہت نوازش! ذرہ نوازی ہے ، وارث صاحب! میرے لئےآپ اہلِ علم و ہنر کی جانب سے ایک حرفِ ستائش مجمعِ عام کی داد پر بھاری ہوتا ہے۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم فضل و ہنر میں اضافہ فرمائے! سلامت رکھے! :) :) :) ویلکم ٹو دی بائے فوکل کلب! مزاح برطرف، اللّٰہ کریم آپ کو صحت و عافیت میں رکھے ،...
  15. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    آداب ، بہت نوازش، شکریہ ، یاسر بھائی! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے! آپ کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
  16. ظہیراحمدظہیر

    کتابی باتیں

    اتنا پرانا تو میں کبھی اپنے آپ کو محسوس نہیں کرتا جتنا اس قسم کے واقعات اور خبریں پڑھ کر کرتا ہوں ۔ کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں موہن جوڈارو میں پیدا ہوا تھا ۔ حالانکہ یہ سانحہ موہن جوداڑو سے دو سو میل جنوب میں ہوا تھا۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    بہت شکریہ، نوازش ! بہت ممنون ہوں ، سیما آپا! دعاؤں کے لئے الگ سے شکریہ! آپ تو اردو محفل میں محبتیں اور ستائشیں بانٹنے کی مشین ہیں ۔ :)اس عہدِ پرفتن میں یہ بڑی بات ہے ۔ اللّہ کریم آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
Top