نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ الگ بات ہے آئیں گے نہیں کہہ کر بھی ! پھروہی وعدۂ آمد ، کا یقیں کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پِھر اُسی لُطفِ سِتم کوش کا مُشتاق ہے دِل ہم نے جِس لُطف کو ہمرنگِ جفا دیکھا ہے مولانا حسرؔت موہانی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تسکینِ اِضطراب کو آئے تھے وہ، مگر بے تابیوں کی رُوح کو بالِیدہ کر چلے یہ طُرفہ ماجرا ہے، کہ حسرؔت سے مِل کے وہ کُچھ جان و دِل کو اور بھی شورِیدہ کر چلے مولانا حسرؔت موہانی
  4. طارق شاہ

    حسرت موہانی ہے مشقِ سخن جاری، چکّی کی مشقّت بھی - حسرت موہانی

    جو چاہو سزا دے لو ، تم اور بھی کُھل کھیلو ! پر ہم سے قسم لے لو ، کی ہو جو شکایت بھی خود عشق کی گستاخی ، سب تجھ کو سِکھا لےگی اے حُسنِ حیا پرور! شوخی بھی شرارت بھی رکھتے ہیں مِرے دل پر کیوں تہمتِ بیتابی یاں نالۂ مضطر کی جب مجھ میں ہو قوّت بھی اے شوق کی بیباکی وہ کیا تِری خواہش تھی جس پر...
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہمہ وقت اُس کی پرستش سے بھی دِل کو تیرے جب مُکمّل نہ ہو راحت تو کہیں کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گھر بنانے کی ہَمَیں فکر نہ تھی یُوں بھی، سعید! اَوڑھ سونے کو کہیں بھی یہ زمِیں کچھ کم ہے شفیق خلؔش
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ اقارِب ، رہے عاجِز جو مِرے ہونے سے ! میرے جانے کی خوشی اُن کو کہیں کُچھ کم ہے شفیق خلؔش
  8. طارق شاہ

    یوسف راحت :::::: بُوئے گُل جس سے کل تک مہکتا تھا دِل، آج اچانک لگے اجنبی اجنبی :::::: Yousuf Rahat

    بہت نوازش اِنتخاب کی پزیرائی اور اِظہارِ خیال پر :) :) شیئر کرنا باعثِ مسّرت ہُوا
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کاروباِ رِشوق کی اب وہ تن آسانی کہاں دِل پہ ذوقِ شاعری اِک بار ہے تیرے بغیر شرکتِ بزمِ سُخن سے بھی ہَمَیں، باوصفِ عزم بر بنائے بے دِلی انکار ہے تیرے بغیر مولانا حسرؔت مو ہانی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خُوب صُورت سی پاؤں میں زنجیر ہو گھر میں بیٹھا رہوں مَیں گرفتار سا ڈاکٹربشیر بدؔر
  11. طارق شاہ

    مجاز اپنے دل کو دونوں عالم سے اُٹھا سکتا ہوں میں - اسرار الحق مجاز

    دل میں تم پیدا کرو پہلے، مِری سی جراًتیں اور پھر دیکھو کہ تم کو، کیا بنا سکتا ہوں میں جذب ہے دِل میں مِرے ، دونوں جہاں کا سوز و ساز ! بربطِ فِطرت کا ہر نغمہ سُنا سکتا ہوں میں :) :)
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آج ہوجانے دو ہر ایک کو بدمست و خراب آج ایک ایک کو پلواؤ کہ کچھ رات کٹے کوہِ غم اور گراں اور گراں اور گراں غم زدو ! تیشے کو چمکاؤ کہ کچھ رات کٹے مخدوم محی الدین
  13. طارق شاہ

    عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹے - مخدوم محی الدین

    آج ہوجانے دو ہر ایک کو بدمست و خراب آج ایک ایک کو پلواؤ، کہ کچھ رات کٹے کوہِ غم اور گراں اور گراں اور گراں غم زدو ! تیشے کو چمکاؤ کہ کچھ رات کٹے کیا کہنے :) بہت ہی خُوب شیئرنگ :)
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سرسَرِی ، اُن سے مُلاقات ہے گاہے گاہے ! بزمِ اغیار میں گاہے، سرِ راہے گاہے شیخ قلندر بخش جراًؔت
  15. طارق شاہ

    جگر مُراد آبادی :::::: دِل کو مِٹا کے داغِ تمنّا دِیا مجھے :::::: Jigar Muradabaadi

    دِل کو مِٹا کے داغِ تمنّا دِیا مجھے اے عِشق ! تیری خیر ہو، یہ کیا دِیا مجھے محشر میں بات بھی نہ زباں سے نِکل سکی کیا جُھک کے اُس نگاہ نے سمجھا دِیا مجھے مَیں، اور آرزُوئےوصالِ پَرِی رُخاں اِس عِشقِ سادہ لَوح نے، بہکا دِیا مجھے ہر بار، یاس ہجر میں دِل کی ہُوئی شریک! ہر مرتبہ ، اُمید نے...
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مِٹ چُکے ذہن سے سب یادِ گُزشتہ کے نقوش پِھر بھی اِک چیز ہے ایسی کہ فراموش نہیں جِگر مُرادآبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ کیا طاقت کہ ہم پر ڈال دے ٹیڑھی نظر کوئی مگر اُس جانِ محبوبی کو مُستثنٰی سمجھتے ہیں جِگر مُرادآبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یا تو کسی کو جراًتِ دِیدار ہی نہ ہو یا پِھر مِری نگاہ سے دیکھا کرے کوئی مجاؔز لکھنوی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سُرمۂ مُفتِ نظر ہُوں، مِری قیمت یہ ہے کہ رہے چشمِ خرِیدار پہ احساں میرا رُخصتِ نالہ مجھے دے کہ مبادہ ظالم! تیرے چہرے سے ہو ظاہر غمِ پنہاں میرا مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم کہاں کے دانا تھے، کِس ہُنر میں یکتا تھے بے سبب ہُوا غالؔب! دُشمن آسماں اپنا مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
Top