نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    عطا کرو مجھے کوئی ہجر سے بھرا ہوا غم میں وہ فقیر ہوں جس کی طلب اداسی ہے
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اب تو کچھ نقش بچے ہیں، پسِ دیوارِ بدن مجھ میں اک شخص مکیں تھا، کبھی پہلے پہلے
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اٹھا کے پھرتے رہے ہیں عذابِ دربدری کبھی بہشت، کبھی ذات سے نکالے ہوئے
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کیسےچپ چاپ ہی مر جاتے ہیں کچھ لوگ یہاں جسم کی ٹھنڈی سی تاریک سیاہ قبر کے اندر
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ قطعات

    ہٹا دو چہرے سے گر دوپٹہ، تم اپنے اے لالہ فام! آدھا تو ہو یہ ثابت کہ نکلا ابرِ سیاہ سے ماہِ تمام آدھا ہوا تو ہے تیرے ہجر میں دل ہمارا جل کر کباب ساقی کسر اگر ہے تو اتنی ہی ہے کہ پختہ آدھا ہے، خام آدھا
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    تمہاری یاد ہے ماتم کناں ابھی مجھ میں تمہارا درد ابھی تک سیاہ لباس میں ہے
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    فقیر کیوں تجھے مرنے کی بد دعا دے گا تیرا غرور ہی کر جائے گا تباہ تجھے
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    مِری آنکھوں کے سیاہ حلقوں پہ ہنسنے والو اپنے بچھڑیں تو سبھی رنگ اتر جاتے ہیں
  9. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    میرا بچھڑا رانجھن موڑ سجن مجھے چاہ نہ کوئی اور سجن میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقط دیئے کنگن، چُوڑی توڑ سجن
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    یہی نہیں کہ محبت کے خواب دیکھے ہیں سیاہ بختوں نے سارے عذاب دیکھے ہیں
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    تیری خوشبو عذاب توڑتی ہے جیسے آندھی گلاب توڑتی ہے توڑ دیتا ہوں جام توبہ پر پھر یہ توبہ، شراب توڑتی ہے
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اے تیرگی کے کارکن جو کہہ دیا سو کہہ دیا ہمیں دِیا عزیز ہے، تُو جا ہوا سے بات کر عابی مکھنوی
  13. زیرک

    ٭٭اے تیرگی کے کارکن جو کہہ دیا سو کہہ دیا٭٭ ہمیں دِیا عزیز ہے، تُو جا ہوا سے بات کر٭٭٭ عابی مکھنوی

    ٭٭اے تیرگی کے کارکن جو کہہ دیا سو کہہ دیا٭٭ ہمیں دِیا عزیز ہے، تُو جا ہوا سے بات کر٭٭٭ عابی مکھنوی
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کھیل ہے مقدر کا ملنا اور بِچھڑ جانا زِیست کی جو گاڑی ہے یہ تو بس مقدر کے راستوں پہ چلتی ہے راستے جدا سب کے منزلیں الگ سب کی اور یہاں مقدر بھی کس کا کس سے مِلتا ہے راستوں کی مرضی ہے جس طرف بھی لے جائیں سامنے مقدر کے زور کس کا چلتا ہے
  15. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    چلو کچھ منفرد لکھیں محبت کو سزا لکھیں اذیت کو جزا لکھیں تجھے اب بیوفا لکھیں عدم کو پارسا لکھیں چلو کچھ منفرد لکھیں گلی کوچوں کو گھر لکھیں قفس کو بال و پر لکھیں خرد کو بے خبر لکھیں جنوں کو معتبر لکھیں چلو کچھ منفرد لکھیں شبِ غم کا فغاں لکھیں حریفِ جاں کو جاں لکھیں 'نہیں' کو مثلِ ہاں لکھیں...
  16. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اگر دو، چار دن ہفتہ، مہینہ میرا کوئی لفظ میرا کوئی شعر نظر تم کو نہ آ پائے کوئی دکھ سکھ کا لمحہ کوئی شکوہ شکایت بھی آپ اپنی موت ہی مر جائے تو مجھ کو جان کر مردہ مجھے اک بات بتلاؤ خوشی کتنی مناؤ گے؟ غم کتنا مناؤ گے؟
  17. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اے کہ وجہِ سخن جان و رنگِ غزل کائناتی محبت کا ردِ عمل اے اداسی کے ہونے میں واحد خلل تجھ سے نادم ہوں میں میرے وہم و گماں میں قلم میں مِرے اور قرطاس میں تیرا ہونا، مسلسل نہیں ہو رہا میری باونویں کوشش میں بھی اب تلک تیرا خاکہ مکمل نہیں ہو رہا صہیب مغیرہ صدیقی
  18. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    جو بات گنتی کے کچھ دنوں سے شروع ہوئی تھی وہ سالہا سال تک چلی ہے کئی زمانوں میں بٹ گئی ہے میں ان زمانوں میں لمحہ لمحہ تمہاری نظروں کے بن رہا ہوں میں اب تلک بھی تمہارے جانے کا باقی نقصان گن رہا ہوں صہیب مغیرہ صدیقی
  19. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    سنا ہے تلخئ ایام سے لاچار ہو چکے برباد ہو چکے، وہ بے زار ہو چکے گر یوں ہے تو بے تشنہ و آباد کیوں نہ ہم سرِ عام کوئی ہجر کا ازالہ کر چلیں بڑی مشکل سے، اپنے دل سے ہمیں نکالا تو کیوں نہ ہم مر کر ذرا مشکل میں اور اضافہ کر چلیں صہیب مغیرہ صدیقی
  20. زیرک

    ٭٭ایسی تصویر بنا، روتے ہوئے خوش بھی لگوں٭٭ غم کی ترسیل تو ہو، غم کا تماشہ نہ بنے

    ٭٭ایسی تصویر بنا، روتے ہوئے خوش بھی لگوں٭٭ غم کی ترسیل تو ہو، غم کا تماشہ نہ بنے
Top