آپ کی بات درست ہے پر یہ بھی تو دیکھیے ان کتب کو پڑھنے کے لیے مجھ جیسے سست رفتاروں کو کتنا وقت لگتا ہے۔
اکثر اردو ویب ساٹس پر موجود کتابوں پر واٹر مارک اپنے موجودگی کا احساس اتنا دلاتے ہیں کہ پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔
جی درست فرمایا آپ نے۔ دو صفحات ایک ساتھ اسکین کیے گئے ہوں تو واقعی پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ در اصل کتب دو صفحے اسکین کرنا ہی مناسب نہیں۔
میرے سات انچ کے اینڈرائڈ ٹیبلٹ پر بھی دو صفحات اسکین شدہ کتب پڑھنا دشوار ہوتا ہے