اپنی جیسی بنی ہوئی مخلوق سے توقعات وابستہ کرنا اکثر مایوسی اور ناامیدی کا سبب ہوا کرتا ہے۔ پھر جن جن سے توقعات ہوتی ہیں جب وہ پوری نہیں ہوتیں توان کی حقارت اور نفرت دل میں آنا بھی یقینی ہے۔ تو کیوں نہ صرف اس ذات کی طرف کامل متوجہ ہوا جائے جس سے کبھی بھی مایوسی اور ناامیدی کی توقع نہیں کی جا...