بھئی میں تو کراچی میں رہتا ہوں اور یہاں 46 ڈگری سینٹی گریڈ پر سب حلوائیوں کی مٹھایاں پگھل گئی ہیں۔:p
ماہی احمد بہنا آپ ذرا اپنے ہاں ایک ڈبہ مجھے پارسل کرا کر بھیجیں ذرا۔:) پھر میں اس میں سے ان کی خاطر تواضع کرتا ہوں۔:p
جھلک دکھا کر چلی گئی۔:unsure:
یقین کریں ابھی ابھی شروع ہوئی۔۔۔ خوشی خوشی یہ دھاگا کھولا کہ کراچی کے محفلین سے پوچھیں کون کون سے علاقے اس سے مستفید ہورہے ہیں لیکن اتنی دیر میں بارش غائب۔ لیکن آسمان دیکھ کر لگتا ہے وقفےوقفے سے مینا چھم چھم برسے گا۔:)
زبردست مقدس بہنا! یہ تو آپ نے ایک اہم پروجیکٹ کی طرف توجہ دلائی۔ حیرت ہے اتنا اہم پروجیکٹ نظروں سے کیسے رہ گیا۔ اسی لئے تو ہم کہتے ہیں کہ مشاورت۔۔۔ چلیں چھوڑیں ویسے بھی آپ نے صبح سے کچھ نہیں کھایا۔:rollingonthefloor:
سعود بھائی کے پاس دراصل پہلے ہی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ اور انہیں بشمول دیگر...
صرف ذاتی کاوشیں ہی اٹھانی ہیں۔ کیونکہ سوونئیر میں محفلین ہی کی تحریریں سجانی ہیں۔ سوونئیر کا مقصد یہ تھا کہ ہر وہ تحریر جس نے محفل پر جنم لیا۔ یا ہر وہ پروجیکٹ جو محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمیونٹی کے لئے لانچ ہوا۔ یوسفی اور دوسرے مصنفین کی تحریریں تو محفل پر وجود میں نہیں آئیں صرف شئیر کی گئیں۔
ہاہاہا۔:p واہ بھئی ہم جیسوں کی بھوک میں آواز ہی نہیں نکلتی اور بعض ایسے بھی ہیں جو بھوک میں گرجنے برسنے لگتے ہیں۔:rollingonthefloor: پھر تو تیمور بھائی آپ کا بھوکا رہنا کبھی پسند نہیں کرتے ہوں کہ بھئی کچھ نہ کچھ کھاتی رہا کرو کہ جب بھوکی ہوتی ہو خوف سے میرا دم نکلنے لگتا...
چلیں نوری ہی سہی۔ ہمیں تو فائلوں سے غرض تھی۔ اور ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ یہ نستعلیق کی فائلز ہیں۔ وہ تو جب پی ڈی ایف لائبیری نے فونٹ فائل کے نام دکھائے جو استعمال ہورہے تھے تو پتہ لگا یہ نستعلیق فانٹ کی فائلیں ہیں۔:)
یعنی ان پیج نے چوری چکاری سے بچنے کے لئے ایک آسان راستہ چھوڑ کر اپنے...
عثمان بھائی! اکثر محفلین کا تعارف لکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ صرف اکٹھا کرنا ہے۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ شاکر بھائی کا ایک دھاگہ ہے جس میں ہلکے پھلے پر مزاح انداز میں انہوں نے کئی پرانے محفلین کا تعارف کرایا تھا۔ وہ لے لیں۔ اسکے علاوہ ایک دھاگہ کسی نے اردو محفل کے اکیاون ہیروز کے نام...
بہت کام کی بات بتائی ہے صابر بھائی آپ نے۔ اب میں وقت نکال کر پلگ ان میں اس چیز کو دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کیونکہ اگر یہ کرننگ ویلیو پئیرز کے درمیان موجود ہوتی ہے تو یہ بہت ہی حوصلہ افزا بات ہے پلگ ان پر کام شروع کرنے کے لئے۔:)
مقدس اور شنزہ بہنا!
نا تو اکتاہٹ کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑ رہا ہوں اور نہ ہی مشاورت سے مراد وہ ہے جس سے کام لٹک جاتے ہیں۔ میں نے اپنے اس مراسلے میں چند زمینی حقائق کا ذکر کیا ہے۔ اسے غورسے پڑھیں اور ایمانداری سے سوچیں کہ دس سال کی جھلکیاں دکھانے والے سوونئیر کے ساتھ کیا یہ زیادتی نہ ہوگی کہ اسے...
جزاک اللہ حمیر بھائی۔ ابھی میرے خیال میں رک جائیں۔ کیونکہ جس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہ دس دن کا کام ویسے بھی نہیں ہے۔ اصل غلطی ہی یہاں ہوئی کہ کام کی نوعیت کا ٹھیک سے اندازہ نہیں کرسکا۔ دوسرے محفلین بھی شائد رمضان کی وجہ سے ہی وقت نہیں دے پارہے کیونکہ ویسے ہی محفلین کی آمد اب کافی کم کم...
مقدس بہنا نے سوچا ہوگا کہ چلو عثمان بھی انہیں کے زمرے میں ہیں اور جب عثمان ہیں تو پھر ٹینشن ناٹ۔:p جب آپ سارا کام کرلیں گے تو وہ آکر کہیں گی، عثمان بھائی! میرے حصے کا کام بھی آپ نے کردیا۔۔ کتنی بری بات ہے۔ اب میں کیا کروں گی؟:rollingonthefloor:
کیوں مقدس بہنا!:p یہ ہم نے نہیں کہا عثمان نے بین...
کئی دوستوں کے زہن میں گھنٹی بجی ہوگی کہ جب کوشش ناکام ہوگئی تو یہاں ذکر کرنے کی کیا تک ہے۔ لیکن میرے خیال میں ایسی ناکام کوشش کا تذکرہ ضرور کرنا چاہئے جس کے بارے میں یہ امید ہو کہ ان خطوط پر کوئی دوسرا کام شروع کرکے کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
پس منظر اس کا یہ ہے کہ کافی عرصے سے خاکسار کی یہ...
جزاک اللہ اعجاز صاحب۔ آپ کے مراسلے نے دم توڑتے ارادوں میں ایک توانائی سی بھر دی۔ کل یہ دیکھ کر کہ انتہائی اہم زمروں کے لئے اب تک کسی نے حامی نہیں بھری تو میں مسلسل اس پروجیکٹ کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ کہیں اسے شروع کرکے کسی حماقت کا ارتکاب تو نہیں کربیٹھا۔ اس سوچنے کے دوران کچھ اور زاویوں کی...
بالکل کئے جاسکتے ہیں۔ بشرطیکہ اسکا کوئی ایک فارمولا ڈیفائن کیا جاسکے۔ مثلا اگر ہم کوئی ایسا فارمولا بناسکیں کہ جس میں فونٹ کا سائز دیں اور وہ جواب میں ہمیں اس سائز کے مطابق کرننگ ویلیو کیلکولیٹ کرکے دے سکے تو یہ کچھ بھی مشکل نہیں۔ ڈیٹا بیس میں کرننگ ویلیو کے ساتھ فونٹ کا وہ سائز بھی ڈالنا پڑے گا...