پنواڑی
(مجید امجد)
بوڑھا پنواڑی ، اس کے بالوں میں مانگ ہے نیاری
آنکھوں میں جیون کی بجھتی اگنی کی چنگاری
نام کی اک ہَٹی کے اندر بوسیدہ الماری
آگے پیتل کے تختے پر اس کی دنیا ساری
پان ، کتھا ، سگرٹ ، تمباکو ، چونا ، لونگ ، سپاری
عمر اس بوڑھے پنواڑی کی پان لگاتے گزری
چونا گھولتے ، چھالیا کاٹتے ،...