نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ایک شام،،،،، مصطفی زیدی

    ایک شام یو ں تو لمحوں کے اس تسلسل میں اب سے پہلے بھی عمر کٹتی تھی موم بتی کی روشنی میں نظر حافظے کے ورق الٹتی تھی ریت کے سوگوار ٹیلوں پر چاندنی رات بھر بھٹکتی تھی آج لیکن تھکے ہوے دل پر جسم کا تار تار بھاری ہے شام کی دم بخود ہواؤں پر صبح کا انتظار بھاری ہے مقبروں سے اٹھی ہوئی آندھی ٹہنیوں...
  2. فرخ منظور

    اختر شیرانی رخصت دائمی ۔ اختر شیرانی

    رخصت دائمی قرار چھین لیا بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے ، یادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزیں کا خیال کچھ نہ کیا وہ عمر بھر کے لئے اشکبار چھوڑ گئے جسے سمجھتے تھے اپنا وہ اتنی مدت سے اسی کو آج وہ بیگانہ وار چھوڑ گئے رگوں میں اِک...
  3. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    جانی کیا آج میری برسی ہے آج یعنی کہ جشن کا دن ہے (جولائی ایلیا)
  4. فرخ منظور

    اختر شیرانی ننھا مہمان ۔ اختر شیرانی

    ہا ہا۔ ویسے میرے بچے تو اب بڑے ہو گئے ہیں۔ بیٹی تھرڈ ائیر میں ہے اور بیٹا پانچویں میں۔
  5. فرخ منظور

    اختر شیرانی ننھا مہمان ۔ اختر شیرانی

    خیریت ہی تو نہیں ہے نا زیدی صاحب۔ :)
  6. فرخ منظور

    اختر شیرانی ننھا مہمان ۔ اختر شیرانی

    ننھا قاصد تو شاید اختر شیرانی کی پہلی نظم تھی جو میں نے شئیر کی تھی۔
  7. فرخ منظور

    اختر شیرانی ننھا مہمان ۔ اختر شیرانی

    اسی لیے شئیر کی کہ ذرا نرالا اندازِ بیان ہے۔ :)
  8. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اَے دَور ِ کور پرور

    اَے دَورِ کور پرور اَب وُہ خوشی نہ وُہ غم ، خنداں ہیں اَب نہ گِریاں کِس کِس کو رو چُکے ہیں اَے حادثاتِ دوراں ترتیبِ زندگی نے دُنیا اُجاڑ دی ہے اَے چشمِ لا اُبالی اَے گیسُوئے پریشاں دِن رات کا تسلسل بے ربط ہو چکا ہے اب ہم ہیں اَور خموشی یا وحشتِ غزالاں یا دِن کو خاکِ صحرا یا شب کو دشت و دریا...
  9. فرخ منظور

    اختر شیرانی ننھا مہمان ۔ اختر شیرانی

    ننھا مہمان سارے گھر میں نو بہارِ زندگی لایا ہے تُو! میرے ننھے میہماں کس دیس سے آیا ہے تُو؟ کس بہشتِ حُسن میں اب تک تھا کاشانہ ترا؟ میرے اُجڑے باغ میں کیوں کر ہوا آنا ترا؟ کس زباں میں چپکے چپکے گفتگو کرتا ہے تُو؟ کون جانے کس طرح کی ہاؤ ہُو...
  10. فرخ منظور

    ساحر دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنا قریب سے

    گلوکار: کشور کمار، فلم اک محل ہو سپنوں کا، موسیقار: روی، نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
  11. فرخ منظور

    ساحر دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنا قریب سے

    یہ ساحر کا لکھا ایک گیت ہے جسے کشور کمار نے گایا ہے۔
  12. فرخ منظور

    مومن دل بستگی سی ہے کسی زلف دوتا کے ساتھ۔مومن خاں مومنؔ

    بہت خوب انتخاب جوگی صاحب۔ مقطع کے دوسرے مصرع میں کچھ مسئلہ ہے۔ ہو سکے تو اسے دوبارہ دیکھ لیں۔ شکریہ!
  13. فرخ منظور

    خوشونت سنگھ کے گائوں میں چند گھنٹے۔۔۔۔

    دلچسپ ۔ مگر خوشونت سنگھ کا انتقال تو مارچ 2014 میں یعنی آج سے تقریباً ڈھائی سال قبل ہو چکا ہے۔
  14. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی رہ و رسمِ آشنائی ۔ مصطفیٰ زیدی

    رہ و رسمِ آشنائی زمیں نئی تھی فلک نا شناس تھا جب ہم تری گلی سے نکل کر سوئے زمانہ چلے نظر جھکا کہ بہ اندازِ مجرمانہ چلے چلے بَجیب دریدہ، بہ دامنِ صَد چاک کہ جیسے جنسِ دل و جاں گنوا کے آئے ہیں تمام نقدِ سیادت لٹا کے آئے ہیں جہاں اک عمر کٹی تھی اسی قلمرو میں شناختوں کے لیے ہر شاہراہ نے ٹوکا ہر...
  15. فرخ منظور

    اختر شیرانی وہ مرے دل کا حال کیا جانے! ۔ اختر شیرانی

    برش گال: دراصل یہ فارسی اور ہندی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ویسے یہ لفظ فارسی میں استعمال ہوتا ہے۔ اسے برشکال بھی لکھا جاتا ہے۔ یہ برش اور کال کا مرکب ہے۔ برش یعنی برسات یا بارش اور کال یعنی موسم یعنی برسات کا موسم سو موسمِ برشگال لکھنا میرے خیال میں غلط ہے ۔ شاید شعری ضرورت کے تحت لکھا گیا۔
  16. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ناشناس ۔ مصطفیٰ زیدی

    ناشناس (1) کِتنے لہجوں کی کٹاریں مری گردن پہ چلیں کِتنے الفاظ کا سِیسہ مِرے کانوں میں گُھلا جس میں اِک سَمت دُھندلکا تھا اَور اِک سَمت غُبار اُس ترازو پہ مِرے درد کا سامان تُلا کم نِگاہی نے بصیرت پہ اُٹھائے نیزے جُوئے تقلید میں پیراہنِ افکار دُھلا قحط اَیسا تھا کہ برپا نہ ہوئی مجلسِ...
  17. فرخ منظور

    اختر شیرانی وہ مرے دل کا حال کیا جانے! ۔ اختر شیرانی

    وہ مرے دل کا حال کیا جانے! سوزِ رنج و ملال کیا جانے! ہر قدم فتنہ ہے ، قیامت ہے آسماں تیری چال کیا جانے صبر کو سب کمال کہتے ہیں عاشقی یہ کمال کیا جانے خون ہوتا ہے کس کی حسرت کا میرا رنگیں جمال کیا...
  18. فرخ منظور

    کیا تمہیں یاد ہے انسان ہوا کرتے تھے ۔ عاصم بخشی

    غالب کے اس شعر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا یہ شعر شاعرانہ ہے؟ ہے غیبِ غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہود ہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں
  19. فرخ منظور

    اپنے راحیلؔ میاں مفت گنہگار ہوئے!

    آخری دو اشعار بہت خوب ہیں۔
Top