نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    جناب آپ کی درخواست اظہار سے پہلے شرفِ قبولیت تک پہنچ چکی ہے۔ :P اگر مصرعے پر طبع آزمائی شروع نہ ہوئی ہوتی تو ہم اسی وقت مصرع بد دیتے۔ خیر ابھی سے ٹھیک ایک گھنٹے بعد اس مصرعے کو چوبیس گھنٹے ہو جائیں گے۔ تو مصرع اپڈیٹ ہو جائے گا۔ :)
  2. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    یہ دھاگہ ہر ایک کے لئے ہے جو شاعری سے واقعی لگاؤ رکھتا ہے۔ ہم اپنی منتخب کردہ بحر میں بہت لکھتے ہیں جو طبع آزمائی کی وجہ سے آسان ہے۔ قادر الکلامی کے لئے بحر طبیعت سے ہٹ کر ہونا ضروری ہے۔ ورنہ قادرالکلامی نہیں پیدا ہوسکتی۔ موزوں طبیعت بھی چند ایک بحور تک موقوف ہوتی ہے۔ اور ان بحر میں شعر کہہ...
  3. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    بہت خوب شعر ہے۔ مگر قافیہ، اور ردیف کہاں ہے اس میں؟ :rolleyes:
  4. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    ہائے عَروضِ بے سِرا، اور ہماری بے زری لکھ دو وہی جو دل میں آئے، بحر کوئی نبھائے کیوں؟ :P
  5. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    عالمِ بیخودی میں تم خود سے ہو بد گمان کیوں؟ خلق نہ جس کو دکھ سکے، رب کو وہ دیکھ پائے کیوں؟
  6. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    حضرتِ شیخ آگئے ہو گر یاں تو کچھ کہوں! البتہ لفظ ”یاں“ کا قبول و رد شاعر کے ہاتھ میں ہے۔ مصرع اس طرح وزن میں ہو گیا ہے۔
  7. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    جی میرے خیال میں ایسا ہی ہے۔ ہاں اگر ”یہاں“ کی بجائے ”یاں“پڑھا جائے تو مصرع وزن میں ہے۔ :)
  8. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    استاد محترم محمد یعقوب آسی صاحب، یقین کریں میں بھی اس مصرع کو منتخب کرنے میں دو اشعار میں متردد تھا۔ پہلا تو وہی جو اوپر مصرع دیا۔ دوسرا اس زمین میں جو آپ نے بتلائی۔ کوئی نا گفتنی مطلب ہے ان نیچی نگاہوں کا زباں تک آ نہیں سکتا تو آنکھوں سے بیاں کیوں ہو؟
  9. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    جو یہ کہے کہ ریختہ، کیونکہ ہو رشکِ فارسی؟ گفتۂ غالب ایک بار، پڑھ کے اسے سنا کہ یوں۔ کیونکہ بجائے کیونکر غلط نہیں ہے۔ :)
  10. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    مجھ سا فقیر رہگزر، فقر سے باز آئے کیوں؟ ترکِ زمانہ کس لئے؟ دشت میں خاک اڑائے کیوں؟ ذکر فراقِ یار کو شعر میں کیونکہ ڈھالئے؟ نوحۂ دردِ دل مرا، اس کو کوئی سنائے کیوں؟
  11. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    بھائی یہ دھاگہ بیشک میں نے ہی کھولا ہے۔ مگر چوبیس گھنٹے پورے ہونے پر ہر کسی کو اختیار ہے کہ مصرع چوبیس گھنٹے مکمل ہونے پر بدل دیا جائے۔ اور قافیہ و ردیف اور بحر کی نشاندہی بھی کردی جائے۔ خیر فی الحال میں ہی یہ کام کردیتا ہوں: دید کی التجا کروں؟ تشنہ ہی کیوں نہ جان دوں؟ پردۂ ناز خود اٹھے، دستِ...
  12. مزمل شیخ بسمل

    یہ محفل میں کیا ہو رہا ہے یاروں؟؟؟ :( :( :(

    یہ محفل میں کیا ہو رہا ہے یاروں؟؟؟ :( :( :(
  13. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    ہم اپنا روپ دکھائیں تو کیا، روداد ہم اپنی سنائیں تو کیا کچھ اپنی کہانی کہو تم بھی سننے کے لئے بے تاب ہیں ہم
  14. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    واہ بہت ہی خوب استاد محترم گو شعر کی گنگا سوکھ گئی، تخلیق کے سوتے بھی خشک سہی مشہور ہے پھر بھی استادی، کیونکر نہ کہیں شاداب ہیں ہم؟
  15. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    نبیل بھائی ہلکا پھلکا تبصرہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ بس یہ ہے کہ دھاگے میں جو مصرع چل رہا ہے اس طرح پر ہر مراسلے میں ایک شعر ہونا لازم ہے۔ اپنے سے پچھلے والے شعر پر داد وغیرہ بھی اسی مراسلے میں ہو۔ محض تبصرے کے لئے مراسلے کا استعمال نہ کیا جائے اسکے لئے ریٹ کرنا کافی ہے۔ جس طرح محفل میں آج کا...
  16. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    سبحان اللہ۔ کچھ ہوش و خرد سے کام نہیں، پھر دیکھتے ایسے خواب ہیں ہم ہر گام پہ فتح و نصرت ہے، ہر راہ بڑے شاداب ہیں ہم۔ :rolleyes:
  17. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    آپ سے بھی استدعا ہے کہ مشاعرے کو اپنی خدمت (یعنی شاعری) سے مالا مال فرمائیں تو تا حیات شکر گذار رہوں۔ :)
  18. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    فی البدیہہ کہیں بھیا۔ ایک ہی شعر سہی۔ ہم کہاں پوری پوری غزلوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ :)
  19. مزمل شیخ بسمل

    مشاعرہ ---- فی البدیہہ اشعار کہیں۔

    بجا ارشاد فرمایا استاد محترم۔ ویسے یہاں کوئی ہار جیت کا مقابلہ نہیں بس اشعار موزوں کرنے ہیں۔ یہ مانا کہ ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے جب طبیعت پر مکمل جمود طاری ہوتا ہے، اور انسان باوجود کوشش کے شعر نہیں کہہ پاتا۔ (اسی لئے شاید مجھے شاعری کو روح کا خلجان کہنے اور سمجھنے میں ہمیشہ سے تامل رہا ہے)...
Top