نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    آپ کی بات سے اختلاف ممکن نہیں ۔ واقعی بے تحاشہ ٹائپو ہیں اس میں ۔ اس لغت کا اسی صورت میں آنلائن موجود رہنا اردو کے حق میں تو اچھا معلوم نہیں ہوتا ۔ اس مسئلے کا تدارک لغت بورڈ کے علاوہ کسی اور کے پاس تو نظر نہیں آتا۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ماہر القادری نعت: کچھ کفر نے فتنے پھیلائے، کچھ ظلم نے شعلے بھڑکائے

    اللھم صل علیٰ نبینا محمد وعلیٰ آلہ واصحابہ وبارک وسلم ۔ ماہرالقادری کے مخصوص اندازکی خوبصورت نعت ! پڑھوانے کے لئے بہت شکریہ تابش بھائی ۔ اس مصرع کا ٹائپو درست کرلیجئے ۔ اس میں قرآن نہیں قرآں ہے ۔ تلوار بھی دی، قرآن بھی دیا، دنیا بھی عطا کی، عقبیٰ بھی
  3. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    یہ تو راحل بھائی سے پوچھئے ۔:)
  4. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    مندرجہ ذیل اشعار کو لسانی اعتبار سے دیکھ لیجئے ۔ ان کی نثر بنا کر دیکھئے کہ ان کی زبان اور گرامر درست ہے یا نہیں ۔ چھوٹی زمین کا ایک نقصان یہ ہے کہ بہت سارے الفاظ حذف کرنا پڑتے ہیں سو مصرعے مبہم رہ جاتے ہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفل فورم کی سولھویں سالگرہ کے موقعے پر

    مندرجہ بالا سطور سے اختلاف ممکن ہی نہیں ۔ ادب عالیہ کو یونیکوڈ میں منتقل کرنا ایک بہت بڑا کام ہے اور کمپیوٹر کے اس عہد میں اردو زبان کی ایک بڑی ضرورت کو پورا کررہا ہے۔ اس بے لوث خدمت کے لئے محب علوی ، محمد شعیب اور ان کے رفقائے کار کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ اللہ کریم ان لوگوں کے وقت...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    زبردست بات کی ہے عاطف بھائی آپ نے! مجھے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت مزید سفارشات کے لئے ایک اور املا کمیٹی کی ضرورت ہے ۔ اور اس کمیٹی میں کمپیوٹر کے کچھ ماہرین کا ہونا بیحد ضروری ہے ۔ خاص طور پر لغت میں کسی لفظ کے درست تلفظ کو تحریری شکل میں لکھنے کے لئے کچھ علامات ایجاد کرنے کی ضرورت ہے ( جیسا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ترے آستاں سے گلہ نہیں ، دلِ سوختہ ہی عجیب ہے ٭ کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا

    ترے آستاں سے گلہ نہیں ، دلِ سوختہ ہی عجیب ہے ٭ کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا
  8. ظہیراحمدظہیر

    تری یاد من میں خوشی لے کے آئی------برائے اصلاح

    تری یاد من میں خوشی لے کے آئی وگرنہ غموں نے تھی محفل سجائی ارشد بھائی ، جہاں "کر" استعمال ہوسکتا ہو وہاں اس کے بجائے "کے" استعمال مت کیا کیجئے ۔ ایسا کہنے میں کیا ہرج ہے: تری یاد من میں خوشی لے کر آئی
  9. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    کسی کو دروازے میں رہنے کے لئے کہہ رہی ہیں ؟؟! گرامر اور زبان کی درستی شعر اور نثر کی اولین شرط ہے ۔ شعر لکھنے کے بعد اسے دشمن کی آنکھ سے دیکھئے ۔ ہر زاویے سے تنقیدی نظر دوڑائیے ۔ پہلے مصرع میں دل کے دروازے کی بات ہورہی ہے تو دوسرے میں لفظ "اس" کا مرجع دروازہ ٹھہرے گا ۔ دل میں آکر رہا کرے کوئی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ماشاء اللہ ! زبردست!!!! دو دن اہلِ خانہ کے ساتھ بیرونِ شہر گیا ہوا تھا ۔ آج لاگ ان ہوا تو یہ لڑی دیکھ بہت خوشی ہوئی ۔راحل بھائی ، لگتا ہے کہ خوب محفل جمی ۔ ابھی دیکھنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ڈھائی گھنٹے کی وڈیو ہے ۔ ان شاء اللہ بدھ کے دن کچھ فرصت ملے گی تو دیکھوں گا اور اچھل اچھل کر داد دوں گا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    مجھے دعوت تو دی گئی تھی لیکن معاوضہ طے نہ ہوسکا ۔ راحل بھائی پانچ کا کہہ رہے تھے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ میں ساڑھے سات سے کم پر مشاعرہ پڑھتا ہی نہیں ہوں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    فہد بھائی ، یہ میری کوتاہی ہے کہ اپنی بات واضح طور پر نہیں لکھ سکا ۔ دراصل لفظ مینہ کے بارے میں بات ہورہی تھی اور میرا مراسلہ اسی تسلسل میں تھا کہ اس قسم کے الفاظ میں چونکہ نون غنہ کے بعد ساکن حرف ہوتا ہے اس لئے جزم کی ضرورت نہیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    بات تو آپ درست کہہ رہے ہیں لیکن یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ غلط تلفظ کا مسئلہ بعض اوقات غلط املا سے بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ گمان غالب ہے کہ لفظ "مینہ" کو مِینا پڑھنے کی غلطی بی بی مقتدرہ نے املا ہی کی وجہ سے کی ہے ۔ سو اس ذیل میں جو بحث ہوئی وہ اس مسئلے کے ممکنہ حل کے بارے میں تھی ۔ بہرحال یہ بحث تو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عاطف بھائی ، اس سلسلے میں املا کمیٹی کی سفارش یہ ہے کہ جن الفاظ کا چلن صدیوں سے "ۃ" کے امال کے ساتھ ہے انہیں برقرار رکھنا چاہئے ۔ مثلاً صلوٰۃ ، زکوٰۃ ، مشکوٰۃ وغیرہ ۔ دوسری بات یہ کی ان الفاظ کی تراکیب بناتے وقت تو "ۃ" کا استعمال ناگزیر ہے ۔ مثلاً صلوٰۃ الجنازہ کو صلات الجنازہ اور زکوٰۃ الفظر...
  15. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    کب کوئی جیتا ہے اس کو ۔۔۔۔۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    روٹی تو یہاں ہمیشہ سے بیکری سے خریدتے رہے ہیں ۔ کئی قسم کی اچھی روٹیاں عام مل جاتی ہیں ۔ بیکنگ کے لئے آل پرپز فلاور ( گندم کا آٹا) استعمال ہوتا ہے گھر میں ۔ مجھے بیکری کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور ہمیشہ نئی نئی اقسام کی روٹیاں ٹرائی کرتا رہتا ہوں ۔ :):):) دعاؤں کے لئے بہت شکریہ ! اللہ کریم...
  17. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    پہلا شعر ٹھیک نہیں ۔ یہ کس کو نصیحت کررہی ہیں آپ؟! نصیحت کرنے کا یہاں کیا مقام ہے؟ ! شعر کہتے وقت یہ سب باتیں سوچنے کی ہیں ۔ جب جیتنے کی بات آگئی تو تقدیر کے ساتھ بھلی لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔ بھلی ہوگی تو جیت ہوگی نا۔ جب گاڑی اٹک جائے تو پیرایہ بدل کر دیکھنا چاہئے ۔ جیسے کب کوئی جیتا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    ایک اور فارم ہے Marathon یہ بھی اٹالفو آم اگاتے ہیں اور یہاں برآمد کرتے ہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    کل رات کے آموں کا اثر ختم ہو تو چیک کرکے بتاتا ہوں ، عاطف بھائی ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے

    کب اسے جیتا ہے کوئی ناوک و شمشیر سے عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے یا زورِ بازو سے نہ یہ تدبیر یا شمشیر سے عشق کی بازی تو جیتی جائے ہے تقدیر سے آپ میں شاعرانہ جوہر ہے لیکن اسے صیقل کرنے کے لئے پوری توجہ اور محنت کی ضرورت ہے آپ کو۔ فی الوقت ایک ہی شعر پر بات کرسکتا ہوں ۔ آئیے مطلع کا...
Top