نتائج تلاش

  1. اکمل زیدی

    چودہ رمضان کی دعا: اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول...

    چودہ رمضان کی دعا: اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج قرار نہ دے مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت!
  2. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے تیرہویں دن کی دعا : اے معبود آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک صاف رکھ اس میں مجھ...

    ماہ رمضان کے تیرہویں دن کی دعا : اے معبود آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک صاف رکھ اس میں مجھ کو مقدر شدہ مشکلات (یعنی خیر و شر اورقضا و قدر کے حوادث) پر صبر عطا فرما! اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم!
  3. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے بارہویں دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں...

    ماہ رمضان کے بارہویں دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے سیر چشمی اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ دے اس میں مجھ کو عدل اور انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ گاہ۔
  4. اکمل زیدی

    10 رمضان : یوم وصال سر چشمہ ایثار و وفا ام المومنین شریک ِ حیات رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم...

    10 رمضان : یوم وصال سر چشمہ ایثار و وفا ام المومنین شریک ِ حیات رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول المسلمین جنابِ خدیجہ سلام اللہ علیہا۔
  5. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے دسویں دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تجھ پر توکل...

    ماہ رمضان کے دسویں دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو تجھ پر توکل کرتے ہیں اور اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے مقرب بندوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود!
  6. اکمل زیدی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نگر سجانے احباب آگئے ہیں خوش آمدید جو رہ گئے ہیں امید ہے کہ جلد ہو گی شنید
  7. اکمل زیدی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یوں ویران ہو گیا گلستانِ طبع زاد اُڑ ے سبھی جو آگئے شاعری کے پر
  8. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے نویں دن کی دعا : اے معبود آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس...

    ماہ رمضان کے نویں دن کی دعا : اے معبود آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہ حصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا! اپنی محبت سے اے مشتاقوں کی آرزو!
  9. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا : معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے،...

    ماہ رمضان کے آٹھویں دن کی دعا : معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے، کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزو مندوں کی پناہ-
  10. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے ساتویں دن کی دعا: اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اورعبادت کرنے میں مدد دے اور...

    ماہ رمضان کے ساتویں دن کی دعا: اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اورعبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار کی باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و یاد میں رہوں؛ اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے!
  11. اکمل زیدی

    ماہ رمضان کے چھٹے دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں...

    ماہ رمضان کے چھٹے دن کی دعا : اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔
  12. اکمل زیدی

    پندرہ منٹ اور سہی

    بھائی صاحب کراچی شہر کو آپ نے کیا سمجھا ہوا ہے لگتا ہے کراچی کا ذہن میں آتے ہی پچکاری ذہن میں آتی ہوگی ۔ ۔ ۔ آپ نے تو ابھی حال ہی میں چکر لگایا تھا کوئی احوال بھی نہیں لکھا کے کیسا لگا کراچی بس عمران بھائی ملاقات کی روداد میں کچھ بات ہو گئی تھی۔۔۔
  13. اکمل زیدی

    پندرہ منٹ اور سہی

    الہی آمین ۔ ۔ ۔ آپا یہ تو خان صاحب سے ذرا لائٹ نوٹ پر بات کی تھی ۔ ۔ ۔ باقی آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق خدا ہم سب کو بہترین استفادہ کرنے کی توفیق عنایت کرے الہی آمین ۔ ۔
  14. اکمل زیدی

    قرآن کوئز 2023

    ماشاءاللہ اچھا سلسلہ ہے اور یہ مہینہ تو ہے ہی قرآن کی بہار کا ۔۔۔جتنا بھی پڑھا جائے اجر کئی گنا بڑھ کے ملتا ہے ۔۔۔ اچھا یہ تو بتائیں اس میں کوئز کہاں ہے ؟ یا صرف اس لڑی کو اسی مناسبت سے آگے بڑھانا ہے ؟
  15. اکمل زیدی

    پندرہ منٹ اور سہی

    اور باقی شہر وں کے لوگ کیا کریں ۔ ۔ ۔ :unsure:
  16. اکمل زیدی

    افتخار عارف پر گفتگو

    جاسمن محمد تابش صدیقی مجھے تو اس سوال کے جواب کے لیے یہ موزوں افراد ملے ۔ ۔
  17. اکمل زیدی

    شیفتہ خانماں خراب نہیں

    بہت عمدہ ۔ ۔ ۔ پہلے آپ کی غزل پڑھتے پڑھتے سمجھ آجاتی تھی اب سمجھ سمجھ کے پڑھنا پڑتی ہے ۔۔۔۔
  18. اکمل زیدی

    افتخار عارف پر گفتگو

    بہت عمدہ آغاز میڈم ۔ ۔ ۔ مگر آ پ نے ایک بیڑا اٹھایا تھا کہ متعلقہ زمرے میں اس تجویز کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کرانے کا اس پر ابھی تک عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا تاکہ سرورق پر بھی اس شاعر یا ادیب کا نام نظر آئے اور لوگ ذہنی طور پر اور عملی طور پر اس میں باقائدہ شرکت اور شراکت کر سکیں ۔ ۔ ۔
  19. اکمل زیدی

    پیروڈی

    واہ کیا بات ہے کس طرح شعر کے زیر سے آپ نے شعر کو زیر کیا ہے ویسے اس پر وہ نقطہ والا شعر بھی یاد آگیا ہم جدا لکھتے رہے وہ خدا پڑھتے رہے ایک نقطے نے ۔ ۔ ۔ ۔
Top