فیروز بھائی یہ سب کچھ تو پاکستان کے کس حصہ میں نہیں ہو رہا ہے؟ بس نام اور مقام بدل جاتے ہیں باقی تو سب جگہ کی یہی کہانی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں نا کہ ہم ہتھیار اٹھا کر مزید خرابی شروع کردیں؟
دیکھیں بھائی اب تاریخ کی باتیں تو دُہرانے سے فائدہ نہیں۔ اگر افغانستان جہلم تک کا علاقہ مانگ...
یہ بات تو کافی اُلجھانے والی ہے۔ کل انہی مولانا صاحب کا ایک بیان پڑھا کہ کالی ٹوپی اور غالباً سبز ٹوپی والوںکو جہاں دیکھو مار دو۔ آج یہ بیان پڑھ رہے ہیں۔ اگر تو یہ واقعی ان مولانا صاحب کا بیان ہے تو پھر تو کسی آپریشن کی تُک ہی نہیں بنتی۔ صرف چند بندے بھیج کر مدرسے کی تلاشی لے لیں کہ اسلحہ وغیرہ...
ہُما بہنا اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی طلبِ علم کی پیاس کو بکمالِ رحم وکرم پورا فرمائے ۔ آمین۔
صرف ایک بات بتانی تھی کہ جن خاتون کا میں نے ذکر کیا وہ طالبہ نہیں معلمہ ہیں اور معلمہ بھی ڈاکٹر صاحبات کی جانشین معلمات میں سے۔ اس لئے یہ باتیںعرض کر دیں۔ اچھی بات کہنا اور سکھانا تو...
جیا بہنا اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ چلیں اب یہ مولوی صاحب بھی لوگوںمیں جنت کے ویزے بانٹ رہے ہیں۔ کچھ دوست تو بہت خوش ہوں گے کہ ایک اور "جہاد" شروع ہوا مگر آپ پلیز اپنا خیال رکھئے گا اور حتی الامکان باہر جانے اور گھر میں بھی کھڑکیوں کے قریب جانے سے پرہیز کیجئے گا۔
اللہ تو میرے...
ہُما بہنا،
آپ کے جواب کا بہت شکریہ۔ صرف ایک بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا کہ جن خاتون کی میں بات کر رہا ہوں وہ ڈاکٹر صاحبان کے بعد بہت نمایاں حیثیت رکھتی ہیں اس ادارے میں۔ باقی مجھے دستانوں سے چِڑ نہیں ہے، صرف یہ کہا تھا کہ انہیں تقوٰی کا معیار سمجھ کر اپنانا غلط ہے کہ نہ تو ایسا کوئی حکم ہے اور...
وہ جی غلاموں کی اس سے زیادہ اوقات ہوا بھی نہیں کرتی فیروز بھائی۔غلام بھی وہ جو بے دام خریدے گئے ہوں اور بصد شوق طوقِ غلامی نہ صرف خود اپنے گلے میں ڈالتے ہیں بلکہ اس پر بھنگڑے بھی ڈالتے ہیں۔ یہ تو جنگل کے وہ ہرن ہیں جو اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے روٹھے ہوئے شیر واپس آگئے ہیں۔ چند ایک مرگئے تو کیا،...
فیروز بھائی یہ جو پولیٹکل ایجنٹی والے قوانین ہیں یہ تو ہیں ہی سراسر ظلم۔ مگر سچی بات بتاؤں کہ آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ یہ قوانین قبائلیوں کی خواہشات پر ایسے ہیں کہ حکومت نے ان پر مسلط کئے ہیں۔ خوانین کی بات آپ نے ٹھیک کی لیکن یہ خوانین بھی تو اپنی طاقت اپنے لوگوں سے ہی لیتے ہیں نا؟ اس معاملہ...
اسی لئے آپ کو بتایا بہنا۔ اب لیکچر تو کوئی بھی کتابِ حدیث کھول کر اور دو تین تفاسیر کی کتب نکال کر دے سکتا ہے نا۔ عمل پر آکر بات رہ جاتی ہے۔ اب ڈاکٹر صاحبات کے متعلق یہی کہوں گا کہ جیسے امام ویسے مقتدی۔ میرے تئیں تو عورت معاشرہ کا سب سے طاقتور فرد ہوتی ہے کہ ایک پوری نسل کی آبیاری کرتی ہے۔ ان...
فیروز بھائی امریکہ کو نکلنے بھی تو دیں۔ پہلے بھی پوچھا تھا کہ امریکہ کی کتنی فوج ہے افغانستان میں؟ بالکل معمولی سی۔ اگر امریکہ ہے بھی افغانستان میں تو اس کے لئے افغانیوں کو کچھ کرنے دیں، ہم کیوں اپنے گھر میں آگ لگا رہے ہیں؟ نظم و ضبط بھی تو کوئی چیز ہے نا؟ دیکھیں حالات کو فراست سے بھی تو اپنے حق...