نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اگر دو، چار دن ہفتہ، مہینہ میرا کوئی لفظ مرا کوئی شعر نظر تم کو نہ آ پائے کوئی دکھ سکھ کا لمحہ کوئی شکوہ شکایت بھی آپ اپنی موت ہی مر جائے تو مجھ کو جان کر مُردہ مجھے اک بات بتلاؤ خوشی کتنی مناؤ گے؟ غم کتنا مناؤ گے؟
  2. زیرک

    ٭اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے٭٭ دارو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے

    ٭اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے٭٭ دارو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    عجب قبیلہ ہے میرا جس کے گبرو جواں خود اپنے بوڑھوں کی سازش سے مارے جاتے ہیں عابی مکھنوی
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کس کو افلاس نے رکھا ہے شگفتہ خاطر یہ تو بچوں کو بھی چنچل نہیں ہونے دیتا مہتاب عالم
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جو مجھ میں کھیلتا رہتا تھا مر گیا لڑکا ستم تو یہ ہے مرا بھی جوان ہوتے ہوئے ندیم بھابھہ
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بسترِ مرگ پہ تھی اک دنیا اور تم مر گئے کمال کیا لیاقت علی عاصم مرحوم
  7. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آیتِ ہجر پڑھی اور رہائی پائی ہم نے دانستہ محبت میں جدائی پائی میثم علی آغا
  8. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ہماری آنکھوں میں جب سے اترا ہے چاند کوئی ہماری آنکھوں کے گِرد ہالے پڑے ہوئے ہیں فاضل جمیلی
  9. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اس عمر میں ملتے ہیں کب یار نشے جیسے دارو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے فاضل جمیلی
  10. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اوروں کے قصیدے فقط آورد تھے جاناں جو تجھ پہ کہے شعر، وہ الہام سے اترے احمد فراز
  11. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چھوٹے لوگوں کو بڑا کہنا پڑا ہے اکثر ایک تکلیف کئی بار سہی ہے میں نے نصرت صدیقی
  12. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لے تیرا محسن، تِرا محبوب رہا ہے کچھ دن محسن نقوی
  13. زیرک

    غم نہیں غیر کی ریائی کا ۔۔ غزل از محمد ذیشان نصر

    عمدہ کاوش ہے متلاشی جی اساتذہ اصلاح کر سکتے ہیں، میں تو صرف شاعری کا مداح ہے مدح سرائی ہی کر سکتا ہے۔
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کنیز حضور آپ اور نصف شب مِرے مکان پر؟ حضور کی تمام تر بلائیں میری جان پر حضور خیریت تو ہے حضور کیوں خموش ہیں حضور بولیے کہ وسوسے وبالِ ہوش ہیں حضور، ہونٹ اس طرح کپکپا رہے ہیں کیوں؟ حضور آپ ہر قدم پہ لڑکھڑا رہے ہیں کیوں؟ حضور آپ کی نظر میں نیند کا خمار ہے حضور شاید آج دشمنوں کو کچھ بخار ہے حضور...
  15. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    تمثیل کتنی صدیوں کے انتظار کے بعد قربتِ یک نفس نصیب ہوئی پھر بھی تو چپ اداس کم آمیز اے سلگتے ہوئے چراغ بھڑک درد کی روشنی کو چاند بنا کہ ابھی آندھیوں کا شور ہے تیز ایک پل مرگِ جاوداں کا صلہ اجنبیت کے زہر میں مت گھول مجھ کو مت دیکھ لیکن آنکھ تو کھول احمد فراز
  16. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ غزلیں

    عذابِ ہجر سے انجان تھوڑی ہوتا ہے یہ دل اب اتنا بھی نادان تھوڑی ہوتا ہے یہ زندگی ہے بہت کچھ یہاں پہ ممکن ہے کہ کچھ نہ ہونے کا امکان تھوڑی ہوتا ہے یہ دل کے زخم چھپا کر جو مسکراتے ہیں تو میرے دوست یہ آسان تھوڑی ہوتا ہے کبھی کبھار تو بدعت بھی ہو ہی جاتی ہے ہر ایک لمحہ ترا دھیان تھوڑی ہوتا ہے وہ جس...
  17. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ غزلیں

    نہ جانے کب وہ پلٹ آئیں، در کھلا رکھنا گئے ہوئے کے لیے دل میں کچھ جگہ رکھنا ہزار تلخ ہوں یادیں مگر وہ جب بھی ملے زباں پہ اچھے دنوں کا ہی ذائقہ رکھنا نہ ہو کہ قرب ہی پھر مرگِ ربط بن جائے وہ اب ملے تو ذرا اس سے فاصلہ رکھنا اتار پھینک دے خوش فہمیوں کے سارے غلاف جو شخص بھول گیا اس کو یاد کیا رکھنا ابھی...
  18. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جس کے ہوتے غم گزرتا بھی نہ تھا نزدیک سے دور جاتے ہی وہ میرے غم کا بانی بن گیا افتخار نسیم افتی
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    چراغ ہوں میں اگربجھ گیا تو کیا غم ہے کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے افتخار نسیم افتی
  20. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ غزلیں

    آستیں میں سانپ پالے جائیں گے نِت نئے رشتے نکالے جائیں گے پہلے کرنا ہے انھیں بے بال و پر یہ پرندے پھر اچھالے جائیں گے محوِ حیرت ہوں کہ سُوئے مے کدہ مجھ سے پہلے ہوش والے جائیں گے کام وہ ہم سے ہی لے گا، اور پھر اس میں پھر کیڑے بھی ڈالے جائیں گے دوسروں کے آسرے پر یہ بتا کب تلک خود کو سنبھالے جائیں گے...
Top