نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    ہائپر لوپ، جدید ٹرانسپورٹ کی ابتداء!

    کیونکہ دونوں کی اپروچ میں ایک بہت بڑا فرق ہے۔ یہ لوگ درجہ بدرجہ اسے عملی طور پر لاگو کر رہے ہیں جبکہ پراجیکٹ وینس کا سارا زور سبز باغ دیکھنے اور دکھانے پر تھا۔ جیسا کہ پہلی ویڈیو میں ذکر ہے، جب ایلن مسک نے یہ خیال پیش کیا تو اس نے بھی کوئی مبہم کہانیوں پر مشتمل ویب سائٹ نہیں بنائی بلکہ ایک مفصل...
  2. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    کنٹرول بابا، کنٹرول! ہر سنجیدہ ڈسکشن کا بیڑا غرق کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ :beat-up:
  3. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    متلاشی آپ کا یہ نکتہ بالکل سمجھ میں آتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، نسخ اور نستعلیق کے اصولوں کا حق ادا کرنا چاہیے۔ ثقافتی ورثے کے طور پر اس کی قدر ضرور ہونی چاہیے۔ اب تو ٹیکنالوجی میں وہ بڑی بڑی رکاوٹیں بھی باقی نہیں رہیں جو کسی دور میں ہوا کرتی تھیں۔ پھر بھی آپ کا موقف کچھ زیادہ ہی سخت محسوس ہوتا...
  4. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    میں تو کئی بار ایسا کرتا ہوں کہ ٹائپ کسی نسخ نما فونٹ میں کرتا ہوں تدوین میں سہولت کے لیے۔ آخر میں پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے نستعلیق میں بدل دیتا ہوں۔ :)
  5. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    ایک سوال ذہن میں آتا ہے۔ یہاں آپ نے بھی تو نستعلیق کے چار الگ الگ انداز گنوا دیے ہیں۔ فرض کریں ایک شخص ان سب کے اساتذہ سے سیکھتا ہے اور پھر جب خود لکھتا ہے تو اس کا انداز ان سب سے تھوڑا تھوڑا جدا اور ایک مکسچر سا ہوتا ہے۔ کیا اسے بھی ہم نستعلیق نہیں کہیں گے؟ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ نستعلیق کا...
  6. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قوم کی جمالیاتی حس ضرورت سے کچھ زیادہ ہی حساس واقع ہوئی ہے۔ :ROFLMAO: اگر اتنی حساسیت نہ ہوتی تو اس بحث کی نوبت ہی نہ آتی۔ جہاں ضرورت پڑتی وہاں نسخ چلا لیتے، جہاں ضرورت پڑتی، وہاں تھوڑا سا کم خوشنما فونٹ چلا لیتے۔ کم از کم لکھنے پڑھنے کی شرح تو بہتر رہتی۔
  7. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    سوچتا ہوں کہ چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے جس طرح کے علاج پاکستانی تجویز کیا کرتے ہیں، المعروف "مار دو، اکھاڑ دو"، اس طرز پر اگر طبیب حضرات ان کا علاج کیا کرتے تو زیادہ تر آج زندہ ہی نہ ہوتے۔ :ROFLMAO:
  8. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    جس چیز کا سبق، مثلاً نستعلیق میں فلاں شکل کو کس طرح پڑھنا ہے، چند ایک بار دہرانے سے عمر بھر کے لیے یاد رہ جائے، وہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ اس کے لیے پورے رسم الخط کو ہی اکھاڑ پھینکا جائے۔ بدقسمتی سے زیادہ تر ایسے "مسائل" کی نشاندہی کر کے رسم الخط اکھاڑ پھینکنے کے حامی خود تو زبان کے حوالے سے...
  9. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    جس میں بھی کر لیں، نہ لکھنے یا رومن میں لکھنے سے تو ہزار درجے بہتر ہی ہو گا۔ ;) اور اگر موضوع میری دلچسپی کا ہو تو بے شک تاہوما میں لکھا ہو، میں تو پڑھوں گا۔
  10. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ آج ہمارے پاس نستعلیق کے تمام مسائل کو حل کر لینے کی ٹیکنالوجی دستیاب ہے تب بھی ہم ایک پورے ثقافتی ورثے کو دریابرد کر دینے کے درپے ہیں کہ نہیں جی عربی رسم الخط، نسخ اور نستعلیق کے تکنیکی مسائل ہم حل نہیں کر سکتے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آیا یہ چیز واقعی کسی مشکل تکنیکی مسئلے کی...
  11. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    گوگل ڈیپ مائنڈ۔ :ROFLMAO:
  12. محمد سعد

    نسخ کی حمایت میں۔۔۔

    ارے بھائی چھوڑیں رسم الخط اور خطاطی کی بحثوں کو۔ ایسی زبان کی کتابت کی خوبصورتی پر کیا بحث کرنی جسے کوئی استعمال ہی نہیں کرنا چاہتا؟ مذاق کرتے ہو آپ سب لوگ۔ :talktohand:
  13. محمد سعد

    سعد نستعلیق!

    حضرت، آپ کیسا موازنہ کر رہے ہیں۔ تاج نستعلیق وزن میں اس پراجیکٹ کی نسبت بہت بھاری ہے۔ تاج نستعلیق میں تمام ترسیمے شروع سے آخر تک خود ڈیزائن کیے گئے جبکہ سعد نستعلیق بنیادی طور پر نفیس نستعلیق سے خودکار طور پر ترسیمے تیار کروانے کا ایک منصوبہ تھا۔ تکنیکی مشکلات اس میں بھی تھیں لیکن اس درجے کی...
  14. محمد سعد

    سائنس کی دنیا - اردو میں ڈب کی ہوئی کچھ ویڈیوز

    ویڈیو کے ساتھ متن لکھنے کا جو آپ کام کر رہے ہیں، اس کا آپ کو بہت ثواب ہو گا۔ :biggrin:
  15. محمد سعد

    مدد برائے لینکس اُردو فانٹس

    میٹ لیب کے نیچے لانچر کس پروگرام کا ہے؟ :glasses-nerdy:
  16. محمد سعد

    لینکس میں آئی ڈی ایم؟

    غیر ضروری سینسرشپ سے نکلنے کے لیے آپ tor نیٹورک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جی یو آئی کے لیے vidalia انسٹال کر کے چیک کریں۔ مزید تفصیلات خود تلاش کریں، میری فیس زیادہ ہے۔ :p
  17. محمد سعد

    لینکس میں آئی ڈی ایم؟

    میرا پسندیدہ ٹوٹکا ہے فائرفاکس کے ساتھ کچھ ایکسٹینشنز استعمال کرنا جن میں FlashGot اور DownThemAll شامل ہیں۔ دوستوں کو میں Xtreme Download Manager یا مختصراً xdman انسٹال کر دیتا ہوں اکثر، جو کہ جاوا میں لکھا ہوا ہے چنانچہ ونڈوز اور لینکس دونوں پر چلتا ہے۔ FlashGot کے ذریعے آپ فائرفاکس کے ساتھ...
  18. محمد سعد

    مدد برائے لینکس اُردو فانٹس

    کیا Appearance سے باہر Fonts کی الگ سے کوئی سیٹنگ ہے؟
  19. محمد سعد

    مدد برائے لینکس اُردو فانٹس

    فانٹ کوئی اینڈرائد والا یا گوگل نوٹو سلسلے کا سیٹ کر لیں۔ ان کی کثیر اللسانی سپورٹ اچھی ہے۔
  20. محمد سعد

    مدد برائے لینکس اُردو فانٹس

    آپ نے Xfce ڈیسکٹاپ ماحول کا طریقہ بتایا ہے جبکہ ابتدائی مراسلے میں سکرین شاٹ لینکس منٹ پر Cinnamon ڈیسکٹاپ ماحول کا ہے، چنانچہ اس کی مناسبت سے یہ طریقہ چلے گا۔ http://www.binarytides.com/optimize-fonts-linux-mint/
Top