السلام علیکم اشرف بھائی
بھئی یہ تو صاف دولخت شعر ہے۔
میں چاہوں گا کہ اس شعر کی آپ شرح فرمائیں ۔شرح سےمراد محض نثر کر دینا نہیں ہوتا بلکہ اس فلسفے کو وضاحت سے بیان کریں کہ جو شعر میں پیش کیا گیا ہے:دل حیات : اور :حیات دل: پر روشنی ڈالتے ہوئے۔
صاف لگتا ہے کہ غالب کے شعر کو دیکھ دیکھ کر...
واقعی موبائل پہ پڑھنے میں یہ غزل اب کے بہت صاف اور خوشخط ہے۔اچھی تجاویز دیں ماشاء اللہ۔
اس مراسلے سے پچھلے مراسلےپڑھنے میں وہی دقت رہی جو آپ کے مراسلے پڑھتے وقت رہتی ہے۔ابھی پتا چلا کہ یہ لیپ ٹاپ اور موبائل کے درمیان کی نا ہم آہنگی ہے۔
واقعی یہ صائب طریقہ ہے اوروں کو بھی مدعو کرنے کا اور آسانی کا۔میری ناقص رائے میں ہنٹ سوال کرنے والا دے تو بہتر ہے ،جواب دینے والا جب دیتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی کھانے کی چیز کو جھوٹا کر کے چھوڑ دے۔یا رس گلا چوسنے کا بعد سامنے رکھ دے۔