نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : اس ایک بات کا اب تک مجھے بہت غم ہے

    😂 دعوت طعام تو تین کو تھی لیکن تیسرے لذیذ مرغ 🐓 سے محروم رہ گئے۔
  2. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    سیرت کے آئینے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت تھی کہ جب آپ کے ساتھ راستے میں کچھ صحابہ ہو جاتے تو آپ بعض کو آگے کر دیتے اور بعض کو پیچھے ، آپ سب کے آگے نہ چلتے تھے- اسی طرح مجلس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم جہاں جگہ پاتے وہیں بیٹھ جاتے- آپ کی نشست کے لیے کوئی ممتاز جگہ نہ تھی حتی...
  3. یاسر شاہ

    تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

    وعلیکم السلام ۔خوش آمدید عامر بھائی ۔ امید ہے کہ آپ اردو محفل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگے۔ ماشاء اللہ بہت خوب اور درد انگیز۔بس دو ہی شعر لکھے تھے ،اگر مزید ہوں تو وہ بھی الگ سے پیش کریں ۔جزاک اللہ خیر
  4. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    زلفِ خمِ جاناں پوچھا "زلفِ خمِ جاناں" کیا ہے ؟ بولے ترکیبیں یہ سب ذاتی ہیں خم تو ہوتے ہیں بہت جاناں میں خم سے زلفیں بھی نکل آتی ہیں
  5. یاسر شاہ

    برائے اصلاح:

    و علیکم السلام !محمل بہن کیسی ہیں آپ ؟ مطلع دولخت ہوگیا ہے - شعر میں کوئی شاعرانہ بات پیدا نہ ہو پائی -ایک خبر ہے کہ شہر میرا اندھیر نگری ہے جہاں شمعیں روشن کرنی چاہییں -اس بات کہنے میں بھی دوسرے مصرعے میں :شمعیں روشن کرو،روشنی کے لئے: روشنی کے لیے زائد ہے کہ شمع اور کاہے کے لیے روشن ہو گی ؟...
  6. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : اس ایک بات کا اب تک مجھے بہت غم ہے

    پیارے اشرف بھائی -الله تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی مسرّتیں عطا فرمائے جن میں سے ایک عدد مسرّت معجل ہو کہ جس سے بعد مہر معجل آپ لطف اندوز ہو سکیں -آمین نئے اشعار میں یہ شعر توجہ کھینچ پایا ہے - گویا میرے لحاظ سے آپ کی غزل کی یہ صورت ابھری ہے دیکھیے اعجاز صاحب کیا فرماتے ہیں : کبھی ہے اِس...
  7. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : اس ایک بات کا اب تک مجھے بہت غم ہے

    اشرف بھائی ! آپ بیچ میں کہاں غائب ہو جاتے ہیں کہ موضوع بھو ل بھال جاتا ہے۔ گرمی دائمی تو نہیں ہوتی۔ دو نقائص میں سے انتخاب کرنا ہو تو بھرتی کے اور حیران و پریشاں لفظوں کے مقابلے میں مضمون سےمناسب فارسی کے الفاظ کے آخری حروف علت گرا دینے کا انتخاب بہتر ہے۔ فراق عارضی سا بارشوں کا موسم ہے...
  8. یاسر شاہ

    سَمت، شمارہ 60 کا اجراء

    اعجاز صاحب آپ کی عزت افزائی پہ تہہ دل سے ممنون ہوں کہ اس شمارے میں آپ نے بندے کی غزل کو شامل کیا ۔جزاک اللہ خیر واحسن الجزاء
  9. یاسر شاہ

    شاعری، بعد از مرگ!

    پُھلاں ماری سرکار (از زبان حال ) اب مار دیا مجھ کو تماشے کے لیے آ ہر سال مرا عرس منانے کے لیے آ دل سے نہیں روتا تو نہ رو بخل کے مارے ! دو آنسو مگرمچھ کے بہانے کے لیے آ دیکھے سے کبھی جس کے سلگتی تھی ہماری آ پھر سے وہی شکل دکھانے کے لئے آ
  10. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    اخلاق کے متعلق غلط فہمی بہت لوگوں کو اس کا پتا نہیں کہ اخلاق دینی مصلحت سے ضروری ہیں یا دنیوی مصلحت سے -بس جیسا رواج ہوگیا اسی کو اخلاق سمجھ لیا اور اس میں اپنی رائے کو مختار سمجھتے ہیں -چنانچہ آجکل کے رواج کے مطابق اخلاق کا خلاصہ یہ ہے کہ ذرا نرمی سے بولنا ،جھک کر سلام کر لینا ،عطر پان حقہ پیش...
  11. یاسر شاہ

    میرے پسندیدہ اشعار

    میں تو یہی سمجھتا رہا کہ بھرتری ہری کا یہ اردو شعر ہے بلکہ اقبال نے ہی بال جبرائیل کی ابتدا میں اس شعر کے نیچے بھرتری ہری کا نام لکھ کر یہ تاثر دیا ہے -آپ کے بتانے پہ تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ شعر اقبال نے اردو میں خود موزوں کیا ہے ،اس لحاظ سے تو یہ شعر انھی کا ہونا چاہئے ورنہ تو یہ شعر بھی...
  12. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    عملی کوتاہی ہماری کوتاہی یہ ہے کہ آخرت کے لیے کوشش نہیں کرتے بس بڑی کوشش یہ ہوگی کہ بیٹھ کر دو آنسو بہا لیے -گویا اللّہ میاں کی نہر میں پانی کم ہوگیا تھا -دو آنسو بہا کر الله میاں پر احسان کیا -بس ان کے نزدیک دو آنسو بہانے سے سارے گناہ ان کے واسطے جائز ہو گئے -یہ سب کا کفارہ ہوگیا -بات یہ ہے...
  13. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    نعتوں میں شعرا کی بے ادبیاں یہیں کا قصّہ ہے کہ ایک جگہ میلاد ہوا اور اس سے اگلے ہی دن وہیں ناچ ہوا -شادی تھی ایک صاحب کے یہاں جس میں ناچ کی دعوت بھی کی گئی تھی ،بعض ان کے دوستوں میں ثقہ بھی تھے انھوں نے انکار کیا بس ان کی ضرورت سے یہ محفل کی تھی مگر دوسرے ہی دن وہیں ناچ کی محفل کرا دی جو ان کا...
  14. یاسر شاہ

    سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

    اکبر الہ آبادی نے کہا تھا : حامدہ چمکی نہ تھی انگلش سے جب بیگانہ تھی اب ہے شمع انجمن پہلے چراغ خانہ تھی میں نے ایک دوسری حامدہ کا نقشہ کھینچا ہے جس نے سب امتحاں نقل کر کے پاس کیے ہیں - تنبیہ :حامدہ محض ایک فرضی کردار ہے نالائق حامدہ حامدہ چمکی بھی ہے انگلش سے پر بیگانہ ہے آپ شمعِ...
  15. یاسر شاہ

    پیروی دَیر کی اور لب پہ مدینے والے ۔ برائے اصلاح

    روفی بھائی السلام علیکم ماشاء الله اچھی کاوش ہے -لیکن بات یہ ہے کہ اب کی غزل میں آمد کم اور آورد زیادہ محسوس ہوتی ہے،آپ سے ہم توقع زیادہ رکھتے ہیں - غزل دیکھتے ہیں : پیروی دَیر کی اور لب پہ مدینے والے کیا یہی طور ہیں الفت کے قرینے والے دوسرا مصرع توجہ چاہتا ہے -میری ناقص رائے یہ ہے کہ طور...
  16. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    حضورﷺ کی شانِ محبوبیت ایک حدیث کے بعض الفاظ سے بعض علماء نے یہ سمجھا ہے کہ قبر میں بھی حضور صلی الله علیہ وسلم کی زیارت ہو گی ،وہ الفاظ نکیرین (منکر نکیر )کے سوال میں یہ ہیں "من ھٰذا الرجل؟ "(یہ شخص کون ہے ؟) اس سے اس طرح سمجھا ہے کہ "ھٰذا" کی اصل اشارہ حسیہ ہے تو مشار الیہ محسوس ہونا چاہیے بس...
  17. یاسر شاہ

    اقتباسات خطبات حکیم الامّت (مولانا اشرف علی تھانویؒ )

    مزاجوں کا اختلاف ہر شخص کا مزاج جدا ہے ،ہم کو تو کھانے کپڑے وغیرہ کی تکلیف ہی سے رنج ہوتا ہے اور کسی بات سے نہیں ہوتا اور حضور صلّی الله علیہ وسلم کی یہ حالت تھی کہ آپ کو بجز رضائے محبوب کے اور کسی چیز کی پروا نہ تھی -اسی لیے آپ کو صرف ناراضیِ حق کے وہم سے رنج ہوتا تھا جس کا علاج یہی ہے کہ حق...
  18. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : اس ایک بات کا اب تک مجھے بہت غم ہے

    یہ تو آپ نے مبہم کے لغوی معنی بتا دیے۔چلیں سوال دوسری طرح پوچھتا ہوں۔یہ فرمائیے شعر وں کا مبہم ہونا یا غیر واضح ہونا کوئی نقص ہے یا نہیں ؟
  19. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : اس ایک بات کا اب تک مجھے بہت غم ہے

    عزیزم ۔آپ جو کہنا چاہتے تھےشعر میں نہیں کہہ پائے سو اب تشریح میں کہہ رہے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس میں دل کی حیات وغیرہ تو شعر میں نہیں شعر میں تو آپ کے درد ہی درد ہے۔اسی کو کہتے معنی فی بطن الشاعر ۔خیر اب اس کو آپ بدل ہی رہے ہیں۔ یہاں بھی وہی معاملہ ہے کہ شعر سے آپ وہ مراد لینا...
  20. یاسر شاہ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    مرکب ل ب ت ہ ا د
Top