جیسا کہ جانی مانی بات ہے کہ پاکستان میں آج کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔ 24 گھنٹوں میں 18 گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے۔ اور جو 6 گھنٹے آتی ہے وہ بھی ایسے جیسے واپڈا والے ہمارے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہے ہوں۔ یعنی جب مرضی جتنی مرضی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بجلی غیر اعلانیہ طور پر کسی بھی وقت آتی ہے...