نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل ویجیٹیرین شاعری ہورہی ہے۔ اسی طرز کا ایک شعر میرے لئے بینگن پر بھی...

    احمد بھائی ، لگتا ہے آج کل ویجیٹیرین شاعری ہورہی ہے۔ اسی طرز کا ایک شعر میرے لئے بینگن پر بھی لکھ دیں -:) :):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    محمد احسن سمیع راحل ، اردو محفل میں خوش آمدید! امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف مجھے مت بتائیے گا ۔ میں خود یہاں کے مسائل سے تنگ ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    :):):) اسی قسم کا ایک لطیفہ کچھ دنوں پہلے نظر سے گزرا کہ جس عبارت کو ایک صاحب عرصے تک شادی کا وظیفہ سمجھ کر پڑھتے رہے تحقیق کرنے پر وہ سعودی عرب کا قومی ترانہ نکلا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لاالمیٰ ۔ بہت دنوں بعد آپ کی آمد ہوئی۔ اس قطعہ سے اپنی غیرحاضری قطع کرنے پر داد وصولئے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    واہ! بہت اعلیٰ ، بہت خوب احمد بھائی ! اچھی نظم ہے ، اچھی بنت ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے۔ آپ کی یہ نظم پڑھ کر ایک پرانی غزل کا شعر یاد آگیا ۔ وسعتیں دیتا ہے کتنی مرے چھوٹے گھر کو دل میں آباد ہے اب تک جو خیالی آنگن
  6. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    سرمۂ مفت نظر ہوں ، مری قیمت یہ ہے کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا راحل تو آپ سے مذاق کررہے تھے۔ دیوان کی قیمت 150 ڈالر بھلا کیسے ہوسکتی یے۔ 150 ڈالر میں تو چھوٹا موٹا شاعر آجاتا ہے ۔ تفنن برطرف ، شاعر کے کلام کی قیمت یہی ہے کہ اسے پڑھا جائے اور اگر پسند آئے تو حرف ستائش سے نوازا جائے ۔ اللہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں بیٹا ۔ لاریب ، اخلاص جھلک رہا ہے آپ کے الفاظ میں۔ :) اللہ آپ کو خوش رکھے! سر پر محبتوں کا سایا سلامت رکھے۔ آمین
  8. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    ہا ہا ہا ہا !!! کیا بات ہے قیمہ کریلے کی احمد بھائی ! بہت خوب!!! بقول خلیل بھائی مزیدار ، مزیدار! احمد بھائی ،دوسرے شعر کے مصرع اول میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ کچھ دیر پہلے جینیات اور جینیاتی انجینیئرنگ پر ایک مضمون پڑھ رہا تھا ۔ کچھ دیر وقفہ کرنے کے بہانے یہاں محفل پر آیا تو آپ کی یہ پیروڈی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    خطِ کوفی کی خطاطی کا شاہکار فونٹ ہزاروں لاکھوں متبادل اشکال کی سہولت

    بہت اعلیٰ!!!!! یہ بہت زبردست کام کیا ہے ذیشان نصر!
  10. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ کی تعریف سے کیوں فرق نہیں پڑتا بیٹا ۔ بالکل فرق پڑتا ہے۔ قاری کی رائے قلم کار کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے اور لکھنے کا محرک بنتی ہے ۔ کوئی بھی شعر یا ادب خلا میں رہ کر تخلیق نہیں کیا جاتا ۔ اس کا تعلق براہِ راست قاری سے ہوتا ہے اور ہونا چاہئے۔ آپ کا بہت شکریہ ، مومن فرحین ۔ اللہ کریم آپ کو...
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    راحل بھائی، پہلے ہی جوابی مراسلے میں لکھ دیات ھا کہ نیل گگن کے بارے میں میرا شبہ رفع ہوگیا ۔ اگر یہ ترکیب شعراء کے ہاں مستعمل ہے تو پھر بات ختم ۔ لغت والا جملۂ معترضہ تو ایک ضمنی سی بات پر درمیان میں آگیا تھا اور نیل گگن کی گفتگو سے قطع نظر کرتے ہوئے میں نے لکھا تھا ۔ ایک اور جملۂ معترضہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ڈنگر ڈاکٹروں و دیگر جانور پالنے کے شوقین محفلین سے مشورہ درکار ہے

    :):):) سید عمران کے توجہ دلانے پر اب عنوان پر غور کیا تو بے ساختہ مسکراہٹ اور ایک پرانی یاد بیک وقت چلی آئیں ۔ پاکستان میں بہت پہلے کہیں ایک حکیم یا اتائی کی دکان پر ایک بورڈ لگا دیکھا تھا: یہاں بواسیر اور دیگر امراضِ چشم کا شرطیہ علاج کیا جاتا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ٭ تابش

    واہ واہ! بہت خوب تابش بھائی ! اچھی غزل ہے ۔ بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں ہم ہیں گم زندگی کے میلے میں کیا بات ہے ! بہت خوب! اچھا کہا ہے ۔ تابش بھائی ، تیسر ے شعر کے مصرع ثانی کو پھر دیکھئے گا ۔ بیان خلافِ محاورہ ہے ۔ اصولاً یوں ہونا چاہئے : نہ تو گیندے میں ہے نہ بیلے میں دخل در منظومات کے لئے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    محترم خاتون و حضرات! اللہ آپ سب پیارے لوگوں کو شاد و آباد رکھے ، تادیر آپ کی رفاقتیں قائم رکھے۔ بہت نوازش! ذرہ نوازی کے لئے زیرِ بارِ کرم ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: کان "کَن" یا کان "کُن"٭ابونثر

    اکمل زیدی دو سطروں میں املا اور گرامر کی اتنی ساری غلطیاں ایک آدمی کے بس کا کام نہیں ہے۔:D اکمل میاں ، کچھ خیال کرو۔ اچھے خاصے نثر نگار ہو ، شاعری بھی خوب کرتے ہو ۔ پھر اتنی لاپروائی سے مراسلہ کیوں لکھا ۔ لکھنے کے بعد ایک مرتبہ دھیان سے پڑھ لینا چاہئے کہ کوئی گڑبڑ تو نہیں ہوگئی ۔ خصوصاً...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    اس سلسلے میں تابش بھائی سے مدد لیجئے ۔ وہ کوئی پروگرام استعمال کرتے ہیں جو تصویری متن کو ٹائپ کردیتا ہے ۔ ویسے گوگل ڈاکس میں بھی یہ سہولت موجود ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: کان "کَن" یا کان "کُن"٭ابونثر

    اکمل بھائی ،کیا آپ کا یہ مراسلہ چار پانچ لوگوں نے مل کر لکھا ہے ؟!
  18. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کو سالگرہ مبارک

    اللہ رحیم و کریم و رحمٰن و رحیم سے دعا ہے کہ اعجاز بھائی کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے۔ اورصحت و تندرستی ہمیشہ قائم رکھے ۔ آمین ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    راحل بھائی ، مقتدرہ والے مقتدر ہیں ، سیاہ سفید کے مالک ہیں ۔ جیسا چاہیں لکھیں ، جو چاہیں چھاپ دیں ۔ :) نیل گگن کی بحث سے قطع نظر، مختصر بات یہ ہے کہ لغت تو لکھی اور بولی جانے والی زبان کا تحریری ریکارڈ ہوتا ہے ۔ اس میں ہر وہ لفظ درج ہوتا ہے ( اور ہونا بھی چاہئے) جو زبان بولنے والے استعمال کرتے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    مدتوں گونجے تیرا عشق

    واہ! بہت خوب! عاطف ، نکلے کے کاف کو کشیدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ" نکسلے" پڑھنے میں آرہا ہے ۔ :) اور یہاں لفظ تیرا نہیں بلکہ "ترا" ہونا چاہئے۔
Top