نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    حالت رقص ہے

    عاطف بھائی ، حسبِ معمول اچھی تصویر بنائی ہے ۔ ٹیکسٹ ایفیکٹ بہت اچھے لگے ، خصوصاً لفظ قلندرکا ایفیکٹ بہت دیدہ زیب ہے ۔ البتہ املا کی درستی کی طرف آپ کی توجہ دلاؤں گا ۔ غلط املا اچھے بھلے فن پارے کا مزا کرکرا کردیتی ہے۔ درست املا یوں ہوگا۔ "ہے" ، "ہم" ،"ٹھہرے" امید ہے اس طرف توجہ فرمائیں گے۔:)
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے۔۔۔ محمد احمد

    واہ! ، بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں احمد بھائی ۔ مقصدیت اور پیغامِ عمل سے بھرپور!
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    راحل بھائی ، آپ کہتے ہیں تو ایسا ہی ہوگا۔ بدقسمتی سے میری نظر سے کہیں نہیں گزرا ۔ میں اب تک اس نیل گگن کو فلمی گیت نگاروں کی "بدعت" ہی سمجھتا آیا ہوں ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت خوب راحل بھائی ! اچھے اشعار ہیں ۔ خوب غزل ہے ! اسے پڑھ کر مجھے اسی سے ملتی جلتی زمین میں اپنی ایک پرانی غزل یاد آگئی لیکن اس کے قافیے ردیف سخن سے بڑھ کر ، تھکن سے بڑھ کر وغیرہ تھے ۔ کسی دن ڈھونڈ کر نکالتا ہوں ۔ :) راحل بھائی ، مطلع ایک دفعہ پھر دیکھ لیجئے گا ۔ نیل اسم ہے صفت نہیں ہے ۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    راحل بھائی ، اس دلچسپ تنقیدی مضمون کی طرف متوجہ کرنے کا شکریہ۔ میں یہ مضمون سرور بھائی کی ویبگاہ پر بہت ہی پہلے پڑھ چکا ہوں ۔ اسے یہاں لگانے اور دوبارہ پڑھوانے کے لئے بھی بہت شکریہ ۔ بیشک "گجل" پر تنقید و تبصرہ اسی اندازِ بیان اور پیرائے کا متقاضی تھا جو صاحبِ مضمون نے اختیار کیا ۔ ویسے تو...
  6. ظہیراحمدظہیر

    فالٹ لائینز کو پہچانیے

    اس فکر انگیز مضمون پر اتنے سارے جامع تبصروں کے بعد کچھ اور کہنے کی گنجائش نہیں رہی ۔ خلیل بھائی ، براہِ کرم یہ مضمون یا کالم اخبارت کو بھیجئے ۔ اس طرح کے مضمون کی بڑے پیمانے پر اشاعت بہت ضروری ہے ۔ ہماری قوم کو اس فکر کی اشد ضرورت ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    رکھیں یا پھینکیں ؟

    ہائیں ! یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ علامہ اقبال نے خواب دیکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا تھا ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    رکھیں یا پھینکیں ؟

    فیض یاد آگئے: غم نہ کر ، غم نہ کر جار لوٹ آئیں گے ، دل ٹھہر جائے گا غم نہ کر، غم نہ کر بیگ مل جائیں گے درد تھم جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    قرآن ہمارے رب کا کلام ہے ۔ ہمارا براہِ راست رابطہ ہے رب سے ۔

    قرآن ہمارے رب کا کلام ہے ۔ ہمارا براہِ راست رابطہ ہے رب سے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    یہ میرا بھی پسندیدہ قول ہے احمد بھائی ۔ اس قول کو انسانی زندگی کے ہر ہر پہلو پر منطبق کیا جاسکتا...

    یہ میرا بھی پسندیدہ قول ہے احمد بھائی ۔ اس قول کو انسانی زندگی کے ہر ہر پہلو پر منطبق کیا جاسکتا ہے ۔ جیسے یہ کہ ہر بچہ سچا ہوتا ہے ، ہر بچہ دینِ فطرت پر ہوتا ہے ۔ وغیرہ وغیرہ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    بہت اعلیٰ! ازلی حقیقت!

    بہت اعلیٰ! ازلی حقیقت!
  12. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    بیٹا ، آپ کو ہنسانے کے لئے لکھی ہے ۔ اللہ خوش رکھے، شاد و آباد رکھے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل کے نثر نگار - محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی کی ادبی تخلیقات کے بارے میں لکھنے کے لئے تو ایک پورا دفتر چاہئے لیکن مختصراً یہ کہوں گا کہ وہ میرے پسندیدہ نثر نگاروں میں سے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ کہ ان کی نثر میں ان کی شخصیت جھلکتی ہے ۔ میرے پسندیدہ نثر پارے ان کی وہ تحریریں ہیں کہ جن میں وہ کراچی اور کراچی کی زندگی کا حال بیان...
  14. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    احمد بھائی کو اپنا تخلص دھیماؔ رکھنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی نثری نظم کا منظوم ترجمہ

    خلیل بھائی زندہ باد!!!!!
  16. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    نہیں ، مزا نہیں آیا خلیل بھائی ! ہر سطر داخل الوزن ہے ۔ دوبارہ دیکھئے گا ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    میں کائیں کائیں اور بھائیں بھائیں کے درمیان متذبذب تھا ۔ خاصے غور و خوض یعنی سات سیکنڈ کے بعد فیصلہ کیا کہ یہاں کائیں کائیں کا ہی محل ہے ۔ سورج کی اضطرابی کیفیت اور ماحولیاتی تکدر کے تعامل سے جو پیچیدہ سہ زمانی تعارض پیدا ہورہا ہے اس سباق میں بھائیں بھائیں کا استعمال نہ صرف سیاق کے خلاف ہوتا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    علمائے سوء سے برا رہبر کوئی نہیں ۔ بندوں کا دین اور دنیا دونوں لوٹ لیتے ہیں ۔

    علمائے سوء سے برا رہبر کوئی نہیں ۔ بندوں کا دین اور دنیا دونوں لوٹ لیتے ہیں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    کووِڈ جسے کہتے ہیں لوگوں کا کھلونا ہے ہر چھینک پہ کہتے ہیں اِس کو تو کرونا ہے
  20. ظہیراحمدظہیر

    اختتام کا درمیان

    اس نظم کی تشریح میں ایک اور نظم لکھ دوں؟ اگلا مریض آنے تک ابھی تین چار منٹ ہیں میرے پاس ۔ اگر آپ کہیں تو میں تشریحی نظم لکھ دیتا ہوں ورنہ نیرنگ خیال تو لکھ ہی دیں گے ۔ :LOL:
Top