نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    :( خیر ترکی نے جس انداز یہ ٹورنامنٹ کھیلا ہے یہ ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ بہت ہی اعلی کارکردگی دکھائی لیکن اس کارکردگی کو مزید نکھارنے اور تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ جرمنی کے خلاف اچھا کھیلنے کی وجہ شاید جرمن فٹ بال سے ترک کھلاڑیوں کی اچھی جان پہچان ہو لیکن 3-2 سے شکست کے باوجود ترکی نے ورلڈ...
  2. ابوشامل

    تین جواب

    اب سوال، دنیا کی تین سب سے بڑی جھیلیں؟
  3. ابوشامل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    پہلے سیمی فائنل کا مرحلہ آ گیا ہے جو آج (بدھ 25 جون کو) باسل میں ہوگا جہاں تین مرتبہ کی یورپی چیمپیئن جرمنی پہلی مرتبہ یورو کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے ترکی کے مدمقابل ہوگا۔ میچ میں جرمنی کی پوزیشن بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے کیونکہ بالاک اور شوانسٹائیگر سمیت اس کے تمام کھلاڑی مکمل فارم میں...
  4. ابوشامل

    کون ھے جو محفل میں آیا (20)

    بالکل درست کہہ رہے ہیں آپ، مسئلے کی بنیادی جڑ یہی ہے۔
  5. ابوشامل

    کون ھے جو محفل میں آیا (20)

    شمشاد بھائی گزشتہ دو ہفتے تو بجلی نے ایسا حال کر دیا کہ پورا گھرانہ نفسیاتی مریض بن گیا ہے، ان میں ہم بہن بھائیوں کی اتنی جھڑپیں ہو چکی ہیں کہ کبھی نہیں ہوئی ہوں گی۔ جنریٹر بھی آخر کتنا چلائیں اور کب تک چلائیں؟ آخر ایک روز تو حد ہو گئی جب 13 گھنٹے بعد بھی بجلی نہ آئی تو ہم نے رخت سفر باندھا اپنی...
  6. ابوشامل

    پیرزادہ قاسم درد ہے کہ نغمہ ہے فیصلہ کیا جائے - پیرزادہ قاسم

    موجودہ حالات کی بہت خوب عکاسی ہے۔ شیئر کرنے کا بہت شکریہ
  7. ابوشامل

    نظم - "اکیلی" - بلراج کومل

    عندلیب صاحبہ آپ کا انتساب بھی بہت خوب ہے (میرے خیال میں انتساب آپ نے خود دیا ہے، شاعر نے نہیں)
  8. ابوشامل

    ایک لطیفہ

    پیپلز پارٹی والے بے وقوف ہیں یا قوم کو بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کے اتنے بڑے بڑے مسائل موجود ہيں اور انہیں سب سے بڑے مسائل یہی نظر آ رہے ہیں کہ مری روڈ اور اسلام آباد ایئرپورٹ اور جنرل ہسپتال کا نام تبدیل کر دیا جائے؟ یا پھر سزائے موت ختم کر دی جائے؟ کیا ایئرپورٹ کا نام تبدیل ہونے سے ملکی...
  9. ابوشامل

    نظم - "اکیلی" - بلراج کومل

    دل کو مغموم کر دیا آپ کی اس نظم نے، مزید کچھ کہہ نہیں سکتا
  10. ابوشامل

    تعارف خوش آمدید "عامر فراز صاحب"

    سب سے پہلے تو سخنور صاحب کا بہت شکریہ کہ محفل پر عامر فراز صاحب کو مدعو کیا اور عامر فراز صاحب محفل پر خوش آمدید ! انشاء اللہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا اور ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
  11. ابوشامل

    تین جواب

    ابو کاشان آپ کا پہلا اور تیسرا جواب درست ہے۔ گنجائش کے اعتبار سے دنیا کی تین سب سے بڑی مساجد یہ ہیں: مسجد حرام، مکۃ المکرمہ، سعودی عرب (8 لاکھ 20 ہزار، بوقتِ حج) مسجد حسن ثانی، کاسا بلانکا، مراکش (ایک لاکھ سے زائد) شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد، پاکستان (80 ہزار سے زائد)
  12. ابوشامل

    تین جواب

    ارے سوال تو دینا ہی بھول گیا ، یہ لیں: دنیا کے تین سب سے بڑی مساجد کے نام۔
  13. ابوشامل

    تین جواب

    درست ترتیب ذہن میں نہیں لیکن اول نمبر کے بارے میں یقین ہے کہ یہی دنیا کی بلند ترین آبشار ہے، باقی دو کے بارے میں تصدیق کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ بلند ترین آبشاروں میں نمبر دو اور تین پر آتی ہیں البتہ یہ یقین ہے کہ یہ بلند ترین آبشاروں میں شامل ہیں (واضح رہے کہ نیاگرا آبشار دنیا کی بلند ترین...
  14. ابوشامل

    سلیم احمد میں ہار گیا ہوں

    کپلنگ نے کہا تھا “مشرق، مشرق ہے اور مغرب، مغرب ہے اور دونوں کا ملنا ناممکن ہے” لیکن مغرب، مشرق کے گھر آنگن میں آ پہنچا ہے میرے بچوں کے کپڑے لندن سے آتے ہیں میرا نوکر بی بی سی کی خبریں سنتا ہے میں بیدل اور حافظ کے بجائے شیکسپیئر اور رلکے کی باتیں کرتا ہوں اخباروں میں...
  15. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    گرم ہو جاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو تھرتھراتا ہے جہانِ چار سُوے و رنگ و بو پاک ہوتا ہے ظن و تخمیں سے انساں کا ضمیر کرتا ہے ہر راہ کو روشن چراغِ آرزو وہ پرانے چاک جن کو عقل سی سکتی نہیں عشق سیتا ہے انہیں بے سوزن و تارِ رَفو ضربتِ پیہم سے ہو جاتا ہے آخر پاش پاش حاکمیت کا بتِ سنگیں دل و آئینہ رو
  16. ابوشامل

    وادیِ حسن کا تصویری سفر نامہ۔۔۔۔۔۔از سعود ابن سعید

    بہت خوب ابن سعید صاحب! وادی لولاب کا خوب سفر کرایا ہے آپ نے واقعی کشمیر جنت نظیر ہے۔
  17. ابوشامل

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

    کرلپ کی ان لائن لغت میں اس کی انٹری موجود ہے لیکن مطلب نہیں بتایا گیا ملاحظہ کیجیے: کرلپ لغت
  18. ابوشامل

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

    "جال" (net) کو کہا جاتا ہے۔
  19. ابوشامل

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

    اردو کے بیشتر الفاظ کی طرح فارسی سے مستعار لی گئی ہے۔ مانتا ہوں کہ فارسی اور عربی دونوں میں انٹرنیٹ کے لیے استعمال نہیں ہوتا لیکن فارسی میں نیٹ ورک کے لیے مستعمل ہے۔ اور انٹرنیٹ کی آمد سے قبل اردو میں شاید مستعمل نہیں تھا۔
  20. ابوشامل

    آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

    ہاں انٹرنیٹ کا لفظ جب پہلی مرتبہ آیا تھا اس وقت اس کے لیے بھی یہی کہا گیا تھا اب کثیر استعمال کے باعث عام ہو چکا ہے۔
Top