نتائج تلاش

  1. محمد شکیل خورشید

    کبوتر بازی از ایس ایس ساگر

    اچھی کوشش ہے، ماشااللہ، کوئی سکہ بند مصنف تو نہیں ہوں کہ باقاعدہ اصلاح کر سکوں مگر ایک بات محسوس ہوئی، جو بیان کر رہا ہوں منظر نگاری میں کچھ بے ساختہ پن کی کمی محسوس ہوئی، جیسے جب کسی نئے کردار کی آمد ہوتی ہے تو اس کے تعارفی کلمات سے تحریر میں تھوڑا خلل پڑتا ہے، کوشش کریں کہ ایسے موقع پر...
  2. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    شکریہ استاد محترم
  3. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    اساتذہ اور احباب رہنمائی فرمائیں کچھ عرصہ پہلے ایک غزل میں موجودہ غزل کا مطلع کا مصرع اس انداز میں استعمال کرچکا ہوں ان سے کرنی تھی کچھ ضروری بات بس وہی بات یاد آئی نہیں اب یہ کہاں تک قابل گرفت ہے؟ محترم الف عین محترم محمد خلیل الرحمٰن و دیگر
  4. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    تم سے کہنی تھی اک ضروری بات رہ گئی تھی جو کل ادھوری بات بات جس میں وضاحتیں تھیں سبھی ہو نہیں پائی تھی وہ پوری بات ایسے گزری ہے نامکمل سی زندگی جیسے اک ادھوری بات کون سمجھے گا مدعا تیرا کب سنی ہے کسی نے پوری بات حتمی بات کی نہیں ہے شکیل اب تلک کی ہے بس عبوری بات
  5. محمد شکیل خورشید

    جوانی کی ایک غزل تقریبا 1993 کی

    شکریہ استادِ محترم کیا یہ دو شعر مناسب رہیں گے ہمیں دل پر یہ اختیار نہیں تیرے غم سے ہمیں فرار نہیں جب سے آکر بسے ہو تم اس میں دلِ بے چین کو قرار نہیں
  6. محمد شکیل خورشید

    جوانی کی ایک غزل تقریبا 1993 کی

    دلِ بے چین کو قرار نہیں تیرے غم سے ہمیں فرار نہیں اب کے اتری نہیں ہے فصلِ گلاب اب کے باغوں میں وہ بہار نہیں میرے اشکوں نے دھو دیا مجھ کو اب مرے دل پہ کچھ غبار نہیں ایک بے نام سی خلش ہے ضرور گو ہمیں تیرا انتظار نہیں کیا کہیں اس کی کج ادائی کو ہم نے مانا ہمیں ہی پیار نہیں بے یقینی سدا رہے گی...
  7. محمد شکیل خورشید

    سہہ ماہی اردو محفل جنوری تا مارچ ۲۰۲۰

    ایک غزل پیشِ خدمت ہے، امید ہے شرفِ مقبولیت پائے گی کرب چہرے سے یوں عیاں کیوں ہے کیا ہوا، ضبط رائیگاں کیوں ہے جب تبسم سجا لیا لب پر درد آنکھوں سے پھر رواں کیوں ہے پا چکے محنتوں کا پھل سب لوگ میرے حصے میں امتحاں کیوں ہے میرا دل تو نہیں ہے شہر ہے یہ ایک سناٹا سا یہاں کیوں ہے چھت تو میں نے بھی گھر...
  8. محمد شکیل خورشید

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت بہت مبارک ہو جناب، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
  9. محمد شکیل خورشید

    تازہ کاوش

    جزاک اللہ، معذرت پہلے نظر نہیں پڑی
  10. محمد شکیل خورشید

    میں اہم تھا - یہی وہم تھا

    محض اپنے علم کے کیئے پوچھ رہا ہوں کیا غزل کو عنوان دیا جاسکتا ہے، جیسے یہاں دیا گیا ہے "میں اہم تھا، یہی وہم تھا"
  11. محمد شکیل خورشید

    تازہ کاوش

    استادِ محترم الف عین اس کے ساتھ اگر' پنا ' کے مسئلے پر بھی رہنمائی فرما دیں تو نوازش ہوگی
  12. محمد شکیل خورشید

    تازہ کاوش

    جزاک اللہ استاد محترم! آپ کی اجازت سے کیا ایسے درست ہوگا عرض اتنی ہے مہرباں میری
  13. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    شکریہ استاد محترم
  14. محمد شکیل خورشید

    تازہ کاوش

    جزاک اللہ، رہنمائی کا شکریہ
  15. محمد شکیل خورشید

    نئی غزل

    مرے سب حرف سبھی شعر ترے دم ہی سے ہیں مرے اندوہ کی روداد تری یاد سے ہے کیا یوں مناسب رہے گا؟
  16. محمد شکیل خورشید

    تازہ کاوش

    سر عروض کے حساب سے وزن میں تو ہے، لیکن ادائیگی میں لظف نہیں آ رہا، پنا کس حد تک شجرِ ممنوعہ ہے اردو میں اس پر رہنمائی فرمائیں
Top