نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ نہیں کہ صِرف حرفِ باریاب اُس کے نام زندگی کے سارے رنگ، سارے خواب اُس کے نام افتخار عارف
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جس کے نام زندگی کا انتساب زندگی کی ہر کتاب اُس کے نام افتخار عارف
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چُھپے خواب پہچانتی ہیں اور کوئی دُوسرا اِس خواب کو پڑھ لے، تو بُرا مانتی ہیں افتخار عارف
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جس دن سے ہم بُلند نِشانوں میں آئے ہیں ! ترکش کے سارے تِیر کمانوں میں آئے ہیں افتخار عارف
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جیسا جتنا رشتہ تھا اُس کو رُسوا مت کرنا ہم بھی ایسا نہیں کہیں گے، تم بھی ایسا مت کرنا افتخار عارف
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خواب دیکھو اور پھر زخموں کی دِلداری کرو افتخار عارف! نئی منزِل کی تیاری کرو افتخار عارف
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میں اُس زمین کا دِیدار کرنا چا ہتا ہُوں ! جہاں کبھی بھی، خُدا کا غضب نہیں ہوتا بشیر بدؔر
  8. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل ادب کی حد میں ہُوں مَیں بے ادب نہیں ہوتا تمھارا تذکرہ، اب روز و شب نہیں ہوتا کبھی کبھی تو چَھلک پڑتی ہیں یونہی آنکھیں! اُداس ہونے کا ، کوئی سبب نہیں ہوتا کئی اَمِیروں کی محرُومِیاں نہ پُوچھ کہ بس غرِیب ہونے کا احساس اب نہیں ہوتا میں والدین کو، یہ بات کیسے سمجھاؤں ! محبّتوں میں حسب...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ دِیا سا ہے کیااندھیرے میں ؟ ہو نہ ہو ، یہ مکان ہے تیرا دِل تو کہتا ہے در پہ دستک دُوں سوچتا ہُوں ، کہ تُو کہے گا کیا ناصؔر کاظمی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس آستاں کی خاک، اگر ضو فشاں نہ ہو بُرجوں سے آسماں کے اُڑ جائے روشنی انبالہ ایک شہر تھا، سُنتے ہیں اب بھی ہے میں ہُوں اُسی لُٹے ہُوئے قریے کی روشنی اے ساکنانِ خِطۂ لاہور ! دیکھنا لایا ہُوں اُس خرابے سے مَیں لعلِ معدنی ناصؔر یہ شعر کیوں نہ ہوں موتی سے آبدار اِس فن میں کی ہے میں نے بہت دیر...
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب میکدہ چُھٹا تو پِھر اب کیا جگہ کی قید مسجد ہو ، مدرسہ ہو، کوئی خانقاہ ہو مرزا اسداللہ خاں غالب
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیری بے صبری ہے حسرتؔ خامکاری کی دلِیل گریۂ عُشّاق میں ہوتی ہیں تاثیریں کہیں مولانا حسرؔت موہانی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میں بھی تھا سچّا ، تُم بھی تھے سچّے عِشق میں سچ ہی کا رونا تھا فراؔق گورکھپوری
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا(قسمت کا) دھرا سب سامنے آئے میں پہلے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا(کِیا) دھرا سب سامنے آئے میں پہلے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا(اُن کا) دھرا سب سامنے آئے میں پہلے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عجب انداز ہے، میرے مزاجِ لا اُبالی کا ! نہ ممنُونِ تمنّا ہُوں، نہ مُشتاقِ مُسرّت ہُوں حسرؔت موہانی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا دھرا سب سامنے آئے میں پہلے سے دیکھ رہا تھا فراؔق گورکھپوری
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شب وہی شب ہے، دِن وہی دِن ہیں ! جو ، تِری یاد میں گُزر جائیں حسرؔت موہانی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بے زبانی ترجمانِ شوقِ بے حد ہو تو ہو ! ورنہ پیشِ یار کام آتی ہیں تقریریں کہیں حسرؔت موہانی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ساتواں رنگ بال کالے، سفید برف سے گال چاند سا جسم، کوٹ بادل کا لہریا آستین، سُرخ بٹن کچھ بھلا سا تھا رنگ آنچل کا اب کے آئے ، تو یہ اِرادہ ہے ! دونوں آنکھوں سے اُس کو دیکھوں گا ناصؔر کاظمی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اے روشنیِ طبع! تو برمَن بَلا شُدی پھر یہ نہیں تو کھا گئی کِس کی نظر مجھے حفیظؔ جالندھری
Top