نتائج تلاش

  1. خرم

    لائبریری ٹائٹل

    بس بھائی جب کبھی طبیعیت اور دماغ بیک وقت حاضر ہوں‌تبھی کچھ سوجھتا ہے نا :D
  2. خرم

    لائبریری ٹائٹل

    ایک تجویز کلبلا رہی ہے ذہن میں “ڈیجیٹل اردو لائبریری“ کی بجائے اگر “برقی کتب خانہ“ کہا جائے تو کیسا ہوگا؟ نام ثقیل ہے مگر ہے مکمل اردو میں :D آپ کی آراء؟؟؟
  3. خرم

    اسلام اور تصوف

    اللہ آپ کو خوش رکھے نبیل بھائی۔ دھاگہ کا مقفل کیا جانا بہت گراں گزر رہا تھا۔
  4. خرم

    شعیب اور آصف ورلڈ کپ سے آؤٹ

    چار برس بعد ہم ایک بالر تیار کر پائے تھے اور وہ بھی گیا۔ ویسے آپس کی بات ہے، کیا ہم اتنے ہی بانجھ ہو گئے ہیں کہ برس ہا برس گزر جاتے ہیں ایک جوہر قابل کی تلاش میں اور وہ ملتا نہیں؟ یہ تو سُنا ہے کہ اب موبائل نے بچوں سے ان کی آخری جسمانی تفریح کرکٹ بھی چھین لی ہے مگر یقین نہیں‌آتا کہ واقعی حالات...
  5. خرم

    اسلام اور تصوف

    اگر اسلام میں اخلاص فی العبادت کا عنصر مفقود تھا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم طریقت اور اس کے اصطلاحی اوراد اور وظائف کا سہارا لئے بغیر اپنے اعمال میں اخلاص کیسے برتتے تھے ؟؟؟ باذوق بھائی یہ کس نے اور کب کہا کہ شریعت میں اخلاص فی العبادت کا عنصر مفقود تھا؟ اور پھر آپ نے خود سے ہی طریقت کے...
  6. خرم

    ذہانت آزمایئے

    چوک ہو گئی نا! چلئے ایک اور بار آزمائش کر لیتے ہیں۔ سو روپوں کو اس طرح سات تھیلیوں میں بانٹئے کہ ایک روپے سے سو روپوں تک جو بھی رقم کوئی آپ سے مانگے آپ ان تھیلیوں کی صورت میں ہی ادا کریں گے۔
  7. خرم

    تعارف کچھ اپنی بات

    راج بھائی خوش آمدید۔
  8. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    کارتوس بھائی، چند باتیں۔ پہلی بات تو یہ کہ آپ نے اپنی ایک پوسٹ میں “ولی“ کی تعریف کو خاندان کا ایک فرد ہونے سے منسلک کر دیا ہے۔ میرے خیال میں سوال ولی کی موجودی کا نہیں ولی کے تقرر کا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ولی کی موجودی کا انکار نہیں کیا، ولی کا صرف خاندان کے کسی مرد کے ہونے کا...
  9. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    بدقسمتی ہی کہئے گا کہ عام علمی معاملات اور مباحث بھی ہم طالبعلمانہ نہیں، “طالبانہ“ طریق سے حل کرنے کے خوگر ہو گئے ہیں۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے تو ہم روادار نہیں اور پھر بھی امت کی رفعتوں کے خواب دیکھتے ہیں۔ کیوں نہ اغیار ہم پر ٹوٹ پڑنے کی آپس میں دعوت دیں؟ کیا عجب کہ آج کی دنیا میں اسلام کا...
  10. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    غضب کیا تیرے وعدہ کا اعتبار کیا :cry:
  11. خرم

    ذہانت آزمایئے

    برادران و ہمشیرگان، والد صاحب خلد آشیانی نے ایک دفعہ یہ سوال ہم سے پوچھا تھا، ہم تو نہ بوجھ سکے تھے، دیکھتے ہیں اگر آپ بوجھ لیں۔ ایک صاحب اور ایک خاتون اکٹھے جا رہے تھے۔ پولیس والے نے روک کر پوچھا کہ ان کا آپس میں رشتہ کیا ہے؟ صاحب گویا ہوئے “رشتہ کا تو تم پتہ کرو میں‌ تو بس اتنا جانتا ہوں‌کہ...
  12. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    اب یقین آیا کہ کیوں جب منگول فوجیں بغداد کے باہر ڈیرہ ڈالے بیٹھی تھیں تو شہر کے “علماء“ کوے کے حلال و حرام کی بحث میں الجھے ہوئے تھے۔ ایک عام سی بات ایک معمول کا مسئلہ تھا جسے ذاتیات میں آلودہ کر دیا گیا ہے۔ سب ایک ہی بات بھی کئے جا رہے ہیں اور اسی بات کی تردید میں لڑے بھی جا رہے ہیں۔ کیوں‌نا...
  13. خرم

    ذہانت آزمایئے

    ہیں جی :shock: اچھا اب پھر دماغ پر زور ڈالتے ہیں۔ ایسی چیز جو سال میں‌ایک دفعہ لباس بدلے اور جو اپنے لباس جیسا ہی ہوتا ہے۔ کیا ہو سکتا ہے؟ ایک ہی چیز ہے جو سال بھر میں صرف ایک دفعہ اپنا لباس بدلتی ہے (مسلمان تو کم از کم دو دفعہ عیدین پر بدل ہی لیتے ہیں)۔ تو جی بھائی شمشاد صاحب آپ کے سوال کا...
  14. خرم

    بدتمیزیاں

    اللہ بخش کا سوہن حلوہ کھائیں۔ تمام امراض کیلئے اکسیر ہے۔ ہم تو بچپن سے یہی سمجھ کر کھاتے ہیں۔ اس کے بعد وہیں پاس سے فالودہ کھائیں اور اگر پھر بھی افاقہ نہ ہو تو بکری کے دودھ کی کچی لسی پیئیں۔ انشاء اللہ آپکی حالت میں بہتری ہوگی۔
  15. خرم

    ذہانت آزمایئے

    کیلنڈر
  16. خرم

    کیا وجہ ہے

    بھائی اب سیاہ ستدانوں کی کون سنتا ہے؟ آجکل تو بقول امام دامن ساڈھے ملک دیاں موجاں ای موجاں کا ماحول ہے۔ اب تو ہر چیز کا تعلق ڈیفنس کی فائلوں‌کے ریٹ سے ہوتا ہے۔ سیاستدان تو صرف لوٹتا ہے، ڈنڈے والا تو لوٹتا بھی ہے اور شور بھی نہیں‌کرنے دیتا۔
  17. خرم

    تعارف نوید صادق کو خوش آمدید

    نبیل بھائی آپ دونوں سے تو پھر میں بہت چھوٹا ہوں‌۔ 88 سول میں تھے میرے بڑے خالہ زاد شاہد رسول۔ 90 الیکڑیکل میں تھے منجھلے خالہ زاد نوید رسول۔ میں تو 94 مکینیکل کا ننھا منا سا بچہ ہوں۔ :lol:
  18. خرم

    مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

    ارے وہ میرے کھانوں کا کیا ہوا؟ اچھی بھلی بات چل رہی تھی کھانے پینے کی گول ہی کر گئے سارے :cry: دنیا والو صدقے تمہارے
  19. خرم

    لڑکی / عورت کی شادی میں ’ولی‘ کی اہمیت ؟

    ابن حسن بھائی بہت خوب۔ دوسرا موضوع ہے اور یہاں بھی آپ نے بات بہت اچھی طرح بیان فرمائی۔ اللہ جزا دے۔ ولی کون ہو سکتا ہے اس بارے میں بھی اگر ائمہ کا نقطہ نظر بیان فرما دیں تو تشنگی دور ہو جائے۔ مہوش بہن آپ ایسے دل نہ چھوٹا کیا کیجئے۔ اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو عزیز رکھتا ہے۔ لہٰذا...
  20. خرم

    اسلام اور تصوف

    معافی چاہتا ہوں کہ تاخیر ہوئی۔ ویسے یہاں تو توپ و تفنگ ہی کی کمی رہ گئی ہے۔ بھائی ایک خالص علمی مسئلہ ہے جسے نجانے کہاں سے کہاں‌پہنچا دیا گیا ہے اور نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔ باذوق بھائی نے ابھی تک تصوف پر اپنے خیالات بیان نہیں فرمائے ہاں کچھ مشاہیر کے خیالات و تصنیفات پر ضرور بات کی ہے جو میرے...
Top