وجی صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔ رہی بات رومن اردو کی تو جناب آپ یہاں باقاعدہ سے آتے رہیں پھر یہ کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
عارف بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔ دراصل میں اپنا بنایا ہوا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں اس لئے یونیکوڈ ویلیو کا پوچھا تھا کہ میں مزید ویلیوز اپنے کی بورڈ میں شامل کر سکوں۔۔۔ اس کے علاوہ مین نے قرآن ٹائپنگ پراجیکٹ کا تھریڈ دیکھا ہے اور اس پر بھی پوسٹ کر دی ہے۔۔۔
دوستوں میں چلا جاتا ہوں اور گپ شپ کرتا ہوں۔ یا پھر کسی تفریحی مقام کی طرف نکل پڑتا ہوں۔۔۔ لیکن اللہ تعالٰی کا خاص کرم اور شکر ہے کہ ایسی نوبت بہت کم ہوتی ہے۔۔۔
خرم بھائی ویسے اگر آپ کو روہتاس جانا ہو تو دینہ سے جو راستہ جاتا ہے وہ اختیار کیجئے گا۔۔۔ اور پھر اگر ہو سکے تو روہتاس سے آگے ٹلہ جوگیاں بھی جائیے گا۔۔۔ بڑا طلسماتی ماحول ہے ٹلہ کا۔۔۔ نیٹ پر بھی آپ کو ٹلہ کی معلومات مل جائے گی خاص طور پر بی بی سی اردو پر۔۔۔ ویسے مجھے نہیں پتہ تھا کہ لالہ موسیٰ...
عمیر لالہ موسوی صاحب محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ جناب ہم بھی آپ کے ہی علاقہ کے ہیں یا پھر آپ ہمارے علاقہ کے ہیں۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔
فصل پنجم
فہمیدہ اور بڑی بیٹی نعیمہ کی لڑائی
ادھر تو نصوح اور سلیم دونوں باپ بیٹیوں میں یہ گفتگو ہو رہی تھی، ادھر اتنی ہی دیر میں فہمیدہ اور بڑی بیٹی نعیمہ میں خاصی ایک جھوٹ ہو گئی۔ نعیمہ اس وقت دو برس کی بیاہی ہوئی تھی۔ پانچ مہینے کا پہلونٹی کا لڑکا گود میں تھا۔ نازونعمت میں پلی، نانی کی چہیتی،...
باپ: تم نے اپنے بڑے بھائی کے رودررو کہا ہوتا۔
بیٹا: اتنی مجال نہ مجھ میں کبھی تھی، نہ اب ہے۔ کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ ہر وقت آپ کے پاس رہنے سے رہا۔ جب اکیلا پائیں گے، مجھ کو ٹھیک بنائیں گے۔
باپ: تم کو خوف ہی خوف تھا یا تم کو بڑے بھائی نے کبھی مارا بھی تھا۔
بیٹا: اس کی گنتی نہ میں بتا سکتا ہوں...
باپ: کیوں، تم نے کس لیے ان کے یہاں جانا ترک کیا؟ کیا ان کے نواسوں سے لڑائی ہو گئی؟
بیٹا: جناب ان کے نواسے مجھ کو بھائیوں سے کہیں زیادہ عزیز ہیں۔ اگر میں ان سے لڑتا تو دنیا میں مجھ سے زیادہ نالائق کوئی نہ تھا۔
باپ: پھر کیا حضرت بی تم سے ناخوش ہو گئیں؟
بیٹا: استغفراللہ۔ وہ تو خود درجے کی نیک ہیں...
میں: جناب خدا کی قسم، ہر گز میں نے پہل نہیں کی۔ وہ سر پر چڑھ کے مجھ سے لڑا۔
حضرت بی: بس اپنی قسموں کو بند کرو۔ میں قسم اور گالی دونوں کو برا سمجھتی ہوں۔ جس کو بے موقع بے محل خدا کا نام لینے میں باک نہیں، اس کو کسی بات کے بک دینے میں تامل نہیں۔
میں: گالی بھی پہلے اس نے دی۔
حضرت بی: تم نے کیوں...
باپ: تمہاری اس بات سے مجھ کو تعجب ہوتا ہے اور میں تم سے تمہاری ناپسندیدگی کا اصلی سبب سننا چاہتا ہوں، کیوں کہ شاید اب سے پانچ یا چھ مہینے پہلے، جن دنوں میں باہر کے مگان میں بیٹھا کرتا تھا، میں نے خود تم کو ہر طرح کے کھیلوں میں نہایت شوق کے ساتھ شریک ہوتے دیکھا تھا۔
بیٹا: آپ درست فرماتے ہیں۔ میں...
فصل چہارم
نصوح اور چھوٹے بیٹے سلیم کی گفتگو
آج تو میاں بیوی میں یہ قول و اقرار ہوا۔ اگلے دن چھوٹا بیٹا سلیم ابھی سو کر نہیں ا
ٹھا تھا کہ بیدارا نے آجگایا کہ صاحب زادے اُٹھیے، بالا خانے پر میاں بلاتے ہیں۔ سلیم کی عمر اس وقت کچھ کم دس برس کی تھی۔ سلیم نے جو طلب کی خبر سنی، گھبرا کر اٹھ کھڑا ہوا...
نصوح: کیوں، ڈر کی اس میں کیا بات تھی؟
فہمیدہ: میں کہتی تھی کہ ایسی چھوٹی سی لڑکی اور ایسی باتیں۔ کچھ اس کو ہو تو نہیں گیا۔
نصوح: مذہب میں بڑی خوبی اور عمدگی تو یہی ہے کہ وہ ایسی باتوں کی تعلیم کرتا ہے جن کو ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔ مسائل دینی آدمیوں کے بنائے ہوئے معمے اور لوگوں کی گھڑی ہوئی پہیلیاں...
حمیدہ: اباجان بھی تو اب بیماری سے اٹھ کر نماز پڑھنے لگے ہیں۔ کیا اس سے پہلے وہ خدا کی دی ہوئی روٹی نہیں کھاتے تھے۔
یہ سب کر نصوح کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو ٹپک پڑے۔
میں: وہ بھی برا کرتے تھے۔
حمیدہ: اچھی اماں جان! اللہ تعالٰی خفا ہوئے ہوں گے۔
میں: خفا ہونے کی تو بات ہی ہے۔
حمیدہ: ایسا نہ ہو کہ...
فصل سو
فہمیدہ اور منجھلی بیٹی حمیدہ کی گفتگو
فہمیدہ: تم کو جواب چند روز سے نماز پڑھتے دیکھتی ہے تو پرسوں مجھ سے پوچھنے لگی کہ اماں جان دن میں کئی مرتبہ ابا جان ہاتھ منہ دھو کر یہ کیا کیا کرتے ہیں؟ پہلے دیر تک بڑے ادب سے ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں۔ چپکے چپکے کچھ باتیں کرتے جاتے ہیں۔ پھر جھکتے...
ویسے عارف بھائی یہ نورالقرآن فانٹ صرف محفل کے لئے ہی ہے یا اسے کوئی اور بھی استعمال کر سکتا ہے۔۔۔ میرا مطلب تھا کہ کوئی اگر اسے اپنی سائیٹ پر رکھنا چاہے اور استعمال کرنا چاہے تو اس میں کوئی پابندی تو نہیں۔۔۔
عارف بھائی یہ عربی یونیکوڈ ویلیوز کا چارٹ میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہے۔۔۔ شائد آپ میری بات سمجھے نہیں ۔۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ اس فونٹ میں آپ نے جو جو ویلیوز رکھی ہیں اگر اُن کا بتا دیں تو بہت مہربانی ہو گی۔۔۔ جیسے برصغیری قرآنی علامات ہیں اُن کو کن ویلیوز پر سیٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ "بسم اللہ...