نبیل بھائی خدا کے وجود پر بحث والا موضوع جو ابھی آپ نے مقفل کیا ہے اس جیسا کوئی اورموضوع نہیں ہے ۔۔۔ پچھلا موضوع مذہب کے بارے میں تھا ۔۔۔ جبکہ یہ خدا کے بارے میں کیونکہ پہلے خدا کا تعین ہوتا ہے پھر مذہب کا ۔۔۔ ۔۔۔ باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں ۔۔۔!
ان تیز ہواؤں کا اثر ذہن میں رکھنا
نازک ہے بہت شاخِ شجر ذہن میں رکھنا
نکلا نہ مرے لب سے کوئی حرفِ دُعا بھی
وہ وقتِ سفر، دیدہ ءِ تر، ذہن میں رکھنا
بھٹکے ہیں بہت راہِ محبت میں مسافر
پہنچو جو کبھی چاند نگر، ذہن میں رکھنا
بے ساختہ دریائے محبت میں اُتر کر
اچھا نہیں ، کچھ کسب وہنر ذہن میں رکھنا...
برادرم مکرمی جناب م۔م۔مغل صاحب۔۔۔۔! سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔! آپ نے اس بندہ عاجز و نابکار کو اس قابل سمجھا (جو کہ در حقیقت اس قابل نہیں ہے) کہ اسے اس طرحی مشاعرے میں شرکت کی دعوت دےڈالی۔۔۔! خیر ۔۔۔۔ آپ کی اس دعوت کا مان رکھتے ہوئے فقیر باَمر ِ ربی کچھ لکھنے کی جسارت ضرور کرے گا۔۔۔۔!
شاید یہاں اساتذان نظرِ کرم فرمانا بھول گئے ہیں۔۔۔ میں نے پوچھا کہ تھا کہ کیا یہ غزل اب مکمل طور پر بہر میں ہے یا ابھی بھی بحور و اوذان کی کوئی غلطی باقی ہے۔۔۔۔! مہربانی فرما کر مطلع کریں۔۔۔ شکریہ۔۔۔!
جی @ حماد بھائی ہم حاضر ہیں۔۔۔! چند ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر میں محفل پر حاضر نہ ہو سکا جس کا مجھے انتہائی قلق ہے۔۔۔! خیر۔۔۔اب تو آ گیا ہوں۔۔۔! پروپرائٹر شپ سنبھال لیتا ہوں۔
میری مجال تو واقعی نہیں کہ میں کسی کو پوسٹ کر نے کی اجازت دوں یا نہ دوں۔۔۔۔! لیکن یہ بات اخلاقیات کے زمرے میں آتی ہے ۔۔۔۔! مگر جو شخص مذہب سے ہی بیزار ہو اوراس کو ثانوی حیثیت دیتا ہو اس سے اخلاقیات کی توقع کرنا عبث ہے ۔۔۔۔!
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ صرف نفس کے ساتھ جہاد ،،، جہاد اکبرہے۔۔۔۔ مختلف حالتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف قسم کے جہاد کو جہاد اکبر کہا ہے ۔۔۔۔۔
جس وقت ہر طرف امن و امان ہو ۔۔۔ کفار و مشرکین اور مرتدین۔۔۔۔اسلامی زمین پر کوئی حملہ نہ ہو۔۔۔۔ اسلامی خلافت قائم ہو۔۔۔۔ اس وقت جہاد بالنفس...