نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    پاکستان کے پرانے نوٹ

    جی ہاں وجی! تمام نوٹوں پر آپ کو بنگالی تحریر بھی دکھائی دے رہی ہوگی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ متحدہ پاکستان کی یادگار ہيں۔
  2. ابوشامل

    میں‌صلاح الدین ہوں

    بہپ شاندار فلم ہے، ایک سال قبل دیکھی تھی، ہدایت کار رڈلے اسکاٹ نے فلم بندی میں کمال کا کام کروایا ہے۔ چند مناظر بہت شاندار ہے جیسے رینالڈ کے قلعے کے باہر ہونے والی جھڑپ کا فضائی منظر اور اس کے بعد دونوں جانب کے عظیم لشکروں کی آمد، صلاح الدین اور اور بالڈون کے درمیان گفتگو کے موقع پر منظر کشی، اس...
  3. ابوشامل

    اردو کے مٹتے الفاظ

    اصل میں ہمارے گھر میں سندھی بولی جاتی ہے لیکن میری اہلیہ کا تعلق اردو بولنے والے گھرانے سے ہے۔ چاندنی، کفگیر، بھگونہ، فرش، کرم کلّا (یعنی بند گوبھی، نجانے اس کا درست املاء کیا ہے؟) اور اس جیسے نجانے کون کون سے الفاظ پہلی مرتبہ سُن کر تو ہمارے گھر والے پریشان ہو گئے، بہرحال اب عادی ہو گئے ہيں اور...
  4. ابوشامل

    مبارکباد محسن ماہر حجازی

    بالآخر آپ نہ چاہتے ہوئے بھی اس عہدے تک پہنچ ہی گئے بہت بہت مبارک ہو۔ نہ چاہنے کا لفظ آپ کی رفتار کے باعث استعمال کیا، اگر مناسب نہ لگے تو معذرت
  5. ابوشامل

    اردو کے مٹتے الفاظ

    اور کراچی میں میونسپلٹی کو بلدیہ ہی کہا جاتا تھا اب بلدیہ کی جگہ شہری حکومت (city government) نے لے لی ہے۔
  6. ابوشامل

    اردو کے مٹتے الفاظ

    محترم اعجاز صاحب! پاکستان میں بھی سنیچر کو ہفتہ کہتے ہیں۔ سنیچر بہت کم لوگ سمجھتے ہیں۔
  7. ابوشامل

    خطاطی: پہلی غلطی

    سبحان اللہ! تو پھر ہو جائے نستعلیق میں کچھ ؟؟ دیوانی خط تو میرا پسندیدہ ہے کیونکہ ترکوں کی ایجاد ہے اور ترکوں کا مطالعہ میرا پسندیدہ موضوع۔ اگر کچھ موجود ہے تو رقعہ بھی ضرور دکھائیے گا میرے پسندیدہ خطوں میں سے ایک ہے۔
  8. ابوشامل

    امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

    اس فلسفے نے توجہ کھینچ لی ہے ہماری۔ کیا اس فلسفے کے بانی آپ ہی ہیں فاروق سرور صاحب یا اسے بھی کہیں سے امپورٹ کیا گیا ہے؟
  9. ابوشامل

    پاکستان کے پرانے نوٹ

    بہت اعلی شیئرنگ ہے تعبیر۔ دیکھ کر ذہن میں ایک سوال بھی کلبلارہا ہے کہ چند نوٹوں پر غلام اسحاق خان کے دستخط ہیں تو یہی وہی ہیں جنہیں بعد ازاں صدارت پاکستان بھی ملی؟
  10. ابوشامل

    مبارکباد خرم شہزاد خرم پر ایک شبک و شبہ

    محترم اعجاز صاحب کمال کر دیا آپ نے، اس اصطلاح کے ساتھ جو کھیلا ہے اس نے جملے کو چار "پیلے پیلے" چاند لگا دیے ہیں۔ (ویسے اسے پاکستان میں زرد صحافت کہا جاتا ہے)
  11. ابوشامل

    خطاطی: پہلی غلطی

    بھائی گرزلی! بہت اعلٰی، ثلث پر آپ کی گرفت بہت مضبوط لگتی ہے مجھے تو آپ کا انداز بہت بھایا۔ اگر نستعلیق پر کچھ طبع آزمائی کی ہے تو ضرور پیش کیجیے، ہم جیسے خطاطی کے دلدادہ حضرات کی آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوگی۔
  12. ابوشامل

    نیند کے بارے میں کچھ سوالات

    آج بہت دنوں بعد اس دھاگے پر نظر (کرم) پڑی تو سوچا جواب دے ہی لوں 1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔ ایک مرتبہ ایک اجتماع میں اسکول بینچ پر باقاعدہ سویا، پہلے پہل تو اسی فکر میں سکون کی نیند نہ آئی کہ کہیں گر نہ جاؤں پھر ایسا غائب ہوا کہ فجر...
  13. ابوشامل

    ایک تازہ غزل آپ کی باذوق بصارتوں کی نظر

    پوری غزل ہی بہت شاندار ہے، سبحان اللہ مغل صاحب!
  14. ابوشامل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    ڈیوڈ ویلا کی زبردست کارکردگی کے باعث اسپین نے روس کو 4-1 سے ہرا دیا۔ ویلا نے 3 مرتبہ گیند کو مخالف ٹیم کے جال میں پہنچایا۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن یونان کو سویڈن کے ہاتھوں 2-0 کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سویڈن کی جانب سے ہینسن اور ابراہیمووچ نے گول اسکور کیے۔ آج (11 جون) کو گروپ اے میں...
  15. ابوشامل

    تیسری سالگرہ ایوارڈز کے لیے نامزدگی

    بہت خوب ماوراء آپ نے تو پوری محفل کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا ہے، اتنے سارے ایوارڈز دیکھ کر تو لگ رہا ہے کہ سالگرہ کے بعد ہر دوسرا رکن سینے پر تمغہ سجائے پھر رہا ہوگا :) ۔ ویسے آپ کا موڈ؟ خیریت؟؟؟
  16. ابوشامل

    جنگ عظیم پر فلمیں

    Saving Private Ryan کی تو بہت تعریف سنی ہے اور فلم میرے پاس موجود بھی ہے لیکن ابھی تک دیکھنے کا موقع نہیں ملا :(
  17. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    آپ درست کہہ رہے ہیں وارث بھائی۔ کتاب خاصی ضخیم ہے حالانکہ خطوط اتنے زيادہ نہيں لیکن حواشی اور اشعار کے ترجمے ملا کر کافی ہے۔ بہرحال آپ کی تجویز بہت لاجواب ہے، مان گئے حضور آپ کو۔ تو پہلے ان تمام لوگوں کو یہاں حاضری بھرنے کا کہہ دیں جو اس کتاب کے حامل بھی ہیں اور کام میں دلچسپی بھی رکھنا چاہتے...
  18. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    شمشاد بھائی کی بات دل کو لگتی ہے۔ اب کیا کیا جائے؟ میں نے اسی طرح کے مسائل کے پیش نظر کہا تھا کہ اسے انفرادی پروجیکٹ نہ بنا دیا جائے؟
  19. ابوشامل

    ہم نے زندگانی کو کر دیا تھا نام اس کے

    سبحان اللہ جیا صاحبہ بہت اعلٰی خصوصاً دو اشعار پر تو بے اختیار واہ نکل گیا:
Top