نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی، پہلے مصرع میں کہ کے بعد ہوں لکھنے سے رہ گیا ہے۔

    احمد بھائی، پہلے مصرع میں کہ کے بعد ہوں لکھنے سے رہ گیا ہے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    سنا کرو مری جاں ان سے ان کے افسانے

    عنوان میں بھی درستی کردیجئے ۔ شمشاد بھائی ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔ امید ہے بہتر محسوس کررہے ہوں گے۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ تندرست رکھے اور ہر مصیبت پریشانی کو دور کرے۔ دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے! آمین۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    احمد ندیم قاسمی غزل: کتنے سر تھے جو پروئے گئے تلواروں میں

    آپ دستار اتاریں تو کوئی فیصلہ ہو لوگ کہتے ہیں کہ سر ہوتے ہیں دستاروں میں کیا بات ہے ، کیا بات ہے ! خوبصورت اور لطیف طنز!
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: چھتری لگا کے گھر سے نکلنے لگے ہیں ہم ٭ والی آسی

    بہت خوب! اعلیٰ! کیا اچھے اشعار ہیں ! سچ پوچھیے تو اس کی ہمیں خود خبر نہیں موسم بدل گیا کہ بدلنے لگے ہیں ہم واہ! اچھا انتخاب ہے تابش بھائی۔ پڑھوانے کے لئے بہت شکریہ ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    شکیب جلالی غزل ۔ ساحل تمام اشکِ ندامت سے اٹ گیا ۔ شکیب جلالی

    بہت خوب! بہت اچھی غزل ہے! احمد بھائی ، یاد پڑتا ہے کہ اسی زمین میں سلیم احمد کی بھی ایک غزل تھی جس کا ایک ادھورا سا مصرع کچھ یوں یاد پڑتا ہے: دریا کا شور لہروں میں بٹ گیا وغیرہ اگر یاد ہو یا نظر سے گزری ہو تو شریک کیجئے گا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    سنا کرو مری جاں ان سے ان کے افسانے

    شمشاد بھائی ، پہلے مصرع کو دوبارہ دیکھ لیجئے ۔ شاید یہ" ان سے ان کے افسانے" ہے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    فاخر بھائی ، یہ آپ کس شاعر کی بات کررہے ہیں ؟ ڈریں نہیں اور کھل کے بات کریں ۔ شاعر کا نام بتائیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    ویسے کسی کی وفات پر خوشی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے خواہ وہ ذوالقرنین کا لیپ ٹاپ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس لئے پچھلے مراسلے کے ازالے کے طور پر میں نین بھائی کے نئے لیپ ٹاپ کے لئے لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ دودھوں نہائے ، پُوتوں پھلے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    بڑے بڑے شاعر جس کام کا سوچتے ہی رہ گئے وہ ایک ننھے سے بچےنے بے خوف کردکھایا ۔ آفرین ، صد آفرین تجھ پر اے ننھے مجاہد! واہ وا ! شاباش ! لڑکے واہ وا ! تو جواں مردوں سے بازی لے گیا
  10. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    تابش بھائی ، یہ ذوالقرنین نثر نگار نہیں نشر (ن+شر) نگار ہیں ۔بلکہ اشعار کی تشریح کے ضمن میں تو انہیں حشرنشر نگار کہنا چاہئے ۔ اب شاعروں کی دعائیں تو انہیں ملیں گی ہی ۔ :D
  11. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی غزل پر جو مراسلہ لکھا تھا اس میں طریقہ درج کردیا تھا ۔ اسے دیکھ لیجئے۔

    آپ کی غزل پر جو مراسلہ لکھا تھا اس میں طریقہ درج کردیا تھا ۔ اسے دیکھ لیجئے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    تابش بھائی ، دعا کے عین پر نقطہ لگنے سے رہ گیا ۔ :D:D:D
  13. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    احمد بھائی ، میرا خیال ہے کہ وہ دیوار پر نعرے لکھنے والی مہم شروع کرنی ہی پڑے گی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزل کے تحفظ کے لئے تمام شعرا اور سخن پرور قارئین سفیدی اور کوچیاں لے کر شہر میں نکل جائیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

    ہجوِ ثقیل فی بحرِ طویل در مذمتِ مصنفِ تحریرِ بالا المعروف بہ نیرنگِ خیال پر کام شروع کردیا ہے ۔ درایں اثنا اگر کوئی صاحب اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں تو مصنف تحریرِ بالا کو حسبِ توفیق کچھ "القاباتِ عالیہ" سے نوازیں اور مرحومہ غزل کی روح کو ایصالِ ٹھنڈک کے لئے کچھ "نیک خواہشات" کا اظہار...
  15. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت بہت شکریہ خواہرم! تبصرے واقعی بہت زندہ دلانہ اور شگفتگی آمیز ہیں ۔ اللہ کریم سب دوستوں کو یونہی ہنستا بستا رکھے اور ہر دکھ درد سے کوسوں دور رکھے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ ، نوازش! اللہ خوش رکھے محمد بھائی ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! آپ ہمیشہ ہی قدر افزائی کرتے ہیں ۔ ان محبتوں کے لئے شکر گزار ہوں ۔ الحمدللہ ۔ :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    پہلی فرصت میں وہ تحریر یہاں لگائیں ۔ مجھے بھی بہت دن ہوگئے کسی کو فتویٰ دیے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    تابش بھائی سجی سجائی بلوچن نہیں بلکہ پکی پکائی سجی کی بات کررہے ہیں ۔ آپ کو پتہ نہیں کیا کیا دکھائی دیتا ہے ۔ آپ احمد بھائی والی قرأتی عینک لگا کر دیکھا کریں ۔ ہر چیز پاک صاف نظر آئے گی ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    دل کی رفتار میں آئی ہے بلا کی تیزی

    بہت شکریہ بیگم اظہر صاحبہ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
Top